Tag: US on Haqqani network

  • جان کیری اور پینٹا گون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، جان کربی

    جان کیری اور پینٹا گون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، جان کربی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے پینٹاگون سے اختلافات کی تردید کردی، انکا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس ایک ہی پیچ پرہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے حقانی نیٹ ورک کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری خارجہ جان کیری اور پینٹاگون کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کے خلاف دونوں کا موقف ایک ہی ہے۔


     مزید پڑھیں :  پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے


    جان کربی نے کہا کہ امریکا پاکستانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پارٹنرز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے جان کیری،جنرل راحیل شریف اور نوازشریف کے درمیان رابطوں سےلاعلمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جان کیری کی جنرل راحیل شریف اور نوازشریف سے بات چیت کے بارے میں ریکارڈ دیکھنا ہوگا۔


     مزید پڑھیں : القاعدہ، حقانی نیٹ ورک دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں، جان کیری


    رواں سال جون میں امریکا نے پاکستان کے سامنے مطالبات کی فہرست رکھی لیکن مستقبل میں ڈرون حملے نہیں ہوں گے، یہ یقین دہانی کروانے سے انکار کر دیا، امریکا نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے اور افغان عمل مذاکرات میں مؤثر کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری  القاعدہ، حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو دنیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

  • پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کرے، امریکا

    پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کرے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی یقین دہانی کے باوجود امریکا حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا،حقانی نیٹ ورک اب بھی افغان اور امریکی افواج سمیت معصوم شہریوں پرحملے کر رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اب بھی حقانی نیٹ ورک کو ایک بڑا خطرہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں ہر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امر یکا حقانی نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو نتیجہ خیز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشیر خارجہ طارق فاطمی نے دو دن قبل واشنگٹن میں امریکی اعلی عہدیداروں کو بتایا تھا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے آصف علی زرداری اور امریکی نائب صدر جو بائیڈن کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔