Tag: US open Tennis

  • یو ایس اوپن ٹینس، امریکہ کی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست

    یو ایس اوپن ٹینس، امریکہ کی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست

    نیویارک : امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز یو ایس اوپس کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، ناکامی کے سبب وہ پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہوگئیں ہیں۔

    sarena1

    نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کو دن میں تارے نظر آگئے، بائیس گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا کو سربیا کی کیرولیناپلسکوا نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا نیٹ دوسرے سیٹ میں بھی کیرولینا نے امریکی اسٹار کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور سات پانچ کے اسکور سے فتح سمیٹ کر سرینا کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

    us-open-1

    اس ناکامی کے بعد سرینا عالمی نمبر ایک پوزیشن سے بھی محروم ہوگئی اور یہ مقام جرمنی کی اینگلک کربر کو مل جائے گا۔

    us-open-2

    چند روز قبل ہی سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں یرسلوا شیوڈوا کو ہرانے کے بعد گرینڈ سلام مقابلے میں 308 ویں کامیابی کے بعد فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    یو ایس اوپن ٹینس : نوواک جوکووچ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    نیویارک : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں فرانس کے ویلفرائیڈ ٹسونگا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    نیویارک میں جاری سال کا چوتھا اورآخری گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کی کامیابی کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ یہ دسویں بار ہے کہ وہ مسلسل یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

    کوارٹرفائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اور دو سیٹ ہارنے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

    اس کے علاوہ فرانس کے گائیل مونفلز بھی اپنے ہم وطن پوویلایل کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلم سیمی فائنل ہے۔

    ویمنز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے بھی باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

     

  • نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: یو ایس اوپن مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نےسخت مقابلے کے بعدعالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو شکست دیدی۔

    دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےسربئین کھلاڑی نواک جو کووچ نے راجر فیڈر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

    انہوں نے مقابلہ میں چھ چار، پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔سال کا تیسرا گرینڈسلیم جیتنے والےنواک جو کووچ نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

    جبکہ فرنچ اوپن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نواک جوکووچ نےیو ایس اوپن میں فتح حاصل کرنے کیساتھ کیریئرکا دسواں بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: مینز اور ویمنز سنگلز کے سنسنی خیز سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

    یو ایس اوپن ٹینس: مینز اور ویمنز سنگلز کے سنسنی خیز سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

    نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز اور ویمنز سنگلز کے سنسنی خیز سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

    نیویارک میں سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، مینز اور ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، بارش کے خطرے کے سبب گزشتہ روز خواتین کے میچز ملتوی ہوگئے تھے، اب تمام سیمی فائنلز آج ہوں گے۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کو تاریخ رقم کرنے کے لئے مزید دو رکاوٹیں عبور کرنا ہوں گی، مردوں میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر ہم وطن اسٹینلاس واورینکا سے ٹکرائیں گے۔

    دفاعی چیمپئن کروشیا کے مارن سلچ کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور فیورٹ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    نیویارک : برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اور سمونا ہیلپ نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کا چوتھا راونڈ ورلڈ نمبر تھری برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے آخری راونڈ ثابت ہوا۔

    مرے کو فیفٹین سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن نے عصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ جنرل ساونڈ پیٹرسن نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

    دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے جاہن ایسنر کو زیر کیا۔ فیڈرر نے ابتدائی دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے تاہم تیسرا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    سوئٹزرلینڈ کے اسٹنلیس وورینکا نے امریکہ کے ڈونلڈ یانگ کے خلاف چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔ ویمنز سنگلیز میں بیلاروس کی ویکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی لیپچنکو کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا۔

     سکینڈ سیڈ رومانیہ کے سامونا ہیلپ نے پہلے سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود جرمنی کی سبین لیسکی کو مات دی جرنل ساونڈ ہیلپ کی فتح کا اسکور چھ سات ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    نیویارک : سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے نیویارک میں ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن میں ٹائٹل کی جنگ  کا آغاز آج سے نیویارک میں ہوگا۔

    جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔ ایونٹ میں مینز میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    فیڈرر سترہ گرینڈ سلم جیت چکے ہیں اور وہ گزشتہ چھ سال سے یو ایس اوپن میں ناکام ہوتے آرہے ہیں۔ سنسناٹی میں جوکووچ کو شکست دینے کے بعد سوئس کھلاڑی اٹھارواں ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    اسپین کے اسٹار پلئیر رافیل نڈال اور برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نے بھی سال کے آخری میگا ایونٹ کے لئے کم کس لی ہے۔

    ویمن میں امریکہ کی سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔ سرینا نے سال کے ابتدائی تینوں گرینڈ سلم جیتے اور وہ یو ایس اوپن جیت کر اسٹیفی گراف کا بائیس گرینڈ سلم کا ریکارڈ برابر سکتی ہیں۔

    ادھر گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوچکی ہیں۔

  • کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    نیویارک: کروشیا کے مارن سلچ نے جاپان کے کی نیشکوری کو شکست دے کر کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل یکطرفہ رہا۔

    فورٹینتھ سیڈ کروشیا کے مارن سلچ کی برق رفتار سروس کا جاپانی کھلاڑی کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔سلچ نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ اور ٹائٹل معرکے میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرلی۔

    سلچ کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین اور چھ تین رہا۔ کی نیشکوری کا گرینڈ سلم جیتنے والے ایشیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

    سلچ نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں جاپانی کھلاڑی کو زیر کرڈالا۔ سلچ دوہزار ایک کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے کروشین کھلاڑی ہیں

  • یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    نیویارک: ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلس کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں فیڈرر اور مونفلس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔۔ سوئس کھلاڑی نے چوتھے سیٹ میں دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدائی دو سیٹس چار چھ اور تین چھ سے جیت کر میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس چھ چار، سات پانچ اور چھ دو سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    یہ نویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فیڈرر ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہوں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس میں ماریا شراپووا کا سفر ختم

    یو ایس اوپن ٹینس میں ماریا شراپووا کا سفر ختم

    نیویارک : ٹینس اسٹار ماریا شراپووا یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئی جبکہ وینس ولیمز، نوواک جوکووچ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

    یو ایس اوپن ٹینس میں روس کی ماریا شراپوا کا سفر پری کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا، انہیں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نےایونٹ سے باہر کردیا، لگاتار تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند امریکا کی سرینا ولیمز نے استونیا کایا کنیپی کو شکست دے کر ٹائٹل کا سفر جاری رکھا ۔

    مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے فلپ کول اسکرائیبر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقابلہ پرانے حریف اینڈی مرے سے ہوگا۔