Tag: US open Tennis 2015

  • اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے یوایس اوپن ویمن کا ٹائٹل جیت لیا

    اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے یوایس اوپن ویمن کا ٹائٹل جیت لیا

    نیویارک: فلیویا پنیٹا نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

    اٹلی کی فلیویا پنیٹا نے یوایس اوپن ویمن کاٹائٹل جیت کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے ویمنز فائنل میں اطالوی کھلاڑی فلیویا نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی۔ انھوں نے اپنی ہی ہم وطن روبرٹا ونچی کو سات چھ اور چھ دو سے شکست دی۔

    وہ ویمن سنگلز کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں آنے والی پہلی اٹلی کی کھلاڑی ہیں، تینتیس سالہ فلیویا نے تاریخی کامیابی سمیٹنے کے بعد ٹینس کی دنیا کو بھی خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس، امریکہ کی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

    یو ایس اوپن ٹینس، امریکہ کی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

    نیویارک : یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویمن سنگلز کا فائنل آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سرینا ولیمز تاریخ بنانے میں ناکام رہیں، امریکی کھلاڑی کا سال کے مسلسل چار گرینڈ سلم جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، سیمی فائنل میں اٹلی کی رابرٹا ونسی نے سرینا کو اپ سیٹ شکست دے دی، سرینا پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود میچ ہار گئیں۔۔

    یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمن سنگلز فائنل میں ونسی کا مقابلہ ہم وطن فلیویا پینیٹا سے ہوگا۔

    دوسری جانب مینز سنگلز کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان ہوگا، سرب کھلاڑی نے دفاعی چیمپئن کروشیا کے مارن سلچ کو باآسانی زیر کیا، سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ہم وطن اسٹینلاس واورینا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

  • ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    نیویارک: امریکہ کی ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن میڈیسن کیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا، امریکی کھلاڑی نے چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

    کوارٹر فائنل میں سرینا کا مقابلہ بہن وینس ولیمز سے ہوگا، وینس نے اسٹونیہ کی انٹ کونٹاویٹ کے خلاف چھ دو اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

    فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووک روس کی ایکٹرینا مکارووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ کرسٹینا نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں فرنچ کھلاڑی کو چھ چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ملاڈینووک نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    مینز سنگلز میں سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے اسپین کے روبرٹو بٹیسٹا چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد قابو کیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین چار چھ چھ چار اور چھ ایک رہا، کروشیا کے مارن سلچ فرانس کے جرمی چارڈی کو زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔