Tag: US open Tennis

  • یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    نیو یارک :روس کی ماریہ شراپوا اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی رڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے برازیل کے تھوماس بیلوچی کو شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی کھلاڑی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ شراپوا کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائے پینگ نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو اپ سیٹ کردیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    یو ایس اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    نیویارک : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق یو ایس اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    نیویارک میں کھیلے جانے والے مسکڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور روس کی ایلا کا مقابلہ امریکی جوڑی سے تھا، اعصام اور ایلا نے حریف جوڑی کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے ک بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے زیر کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔

    دوسرے سیٹ میں پاک روس جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میدان مار لیا، مینز ڈبلز میں اعصام کی جوڑی پہلے ہی راؤنڈمیں ناکام ہوگئی تھی۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    نیو یارک: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز میں پاک بھارت جوڑی کا سفر پہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

    اعصام اور بھوپننا کا مقابلہ اٹلی کے آندریس سیپی اور ڈینئیل بریسلی کی جوڑی سے تھا۔ اٹالین جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اٹالین جوڑی نے ٹائی بریک پر میدان مارا۔ اٹالین جوڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ چار اور سات چھ رہا