Tag: US praises

  • امریکا کی افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف

    امریکا کی افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف

    واشنگٹن : امریکا نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئے طالبان سے بات چیت جاری رکھنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ‌واشنگٹن میں‌ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو  سراہا اور کہا پاکستان گزشتہ روز وزرائےخارجہ کی کانفرنس میں مصروف رہا، 20سال میں حاصل فوائد ضایع نہیں ہونےچاہیے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے، انسانی بحران سےبچنےکیلئےبات چیت جاری رکھناہوگی، تمام ممالک متفق ہیں کہ وہ سب کرنا چاہیے جو کرسکتے ہیں۔

    نیڈپرائس نے کہا کہ نئی افغان حکومت کےساتھ تعلقات کیلئےمعاملات کاجائزہ لےرہےہیں، افغان عوام کی مددجاری رکھیں گے اور طالبان سےرابطےمیں ہیں جبکہ افغانستان میں رہ جانیوالے امریکیوں سےبھی رابطے میں ہیں، کابل ایئرپورٹ سے امریکی ،دیگر شہری آج روانہ ہوئے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پروازکوممکن بنانےپرطالبان کےتعاون کوسراہتےہیں، طالبان نےاپنے وعدےکی پاسداری کی، طالبان کےاس طرح کےاقدامات عالمی پذیرائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زلمےخلیل زاد،ٹیم کی طالبان سےبات چیت جاری ہے، طالبان سے بات چیت ہمارےاپنےمفادمیں بھی ہے، ہم طالبان سے مدد نہیں وعدوں پرعمل ہوتے دیکھنا چاہتےہیں، مرکزی افغان بینک کےمنجمد10ارب ڈالرزکامعاملہ فیڈرل ریزرودیکھ رہاہے۔

  • ایلس ویلز  کی افغان امن عمل  میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف

    ایلس ویلز کی افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف

    واشنگٹن : امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نےافغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان،امریکاکے تعلقات میں بہتری آئی ہے، پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔

    ایلس ویلز نے افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا طالبان کومذاکرات کی میزپرلانےکیلئےزلمے خلیل زاد کو پاکستان کا بھرپورتعاون ملا ۔

    آن لائن میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور پاکستان کی مضبوط شراکت داری کی بنیاد ہماری ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن کے لیے تعمیری کام کرنے پر محیط ہے‘۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا نے کہا جہاں ہم نے پاکستان کی جانب سے افغان امن عمل کے لیے طالبان کی حوصلہ افزائی کے تعمیری اقدامات دیکھے وہیں پاکستان نےخطےمیں عدم استحکام کرنیوالی تنظیموں کیخلاف مؤثر اقدامات کئے۔

    انھوں نے کہا کہ امن عمل میں بین الافغان سیاسی مذاکرات کی پیش رفت مشکل ہے، یہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ پر تشدد کارروائیاں کم کریں۔

    ایلس ویلز نے افغان حکومت اور طالبان پر کورونا وائرس اور داعش سے متحد ہو کر لڑنے پر روز دیتے ہوئے کہا افغانستان میں جاری پر تشدد کارروائیاں ایک ’ناقابل برداشت سطح‘ کی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں بیورو برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی پرنسپل ڈپٹی سیکریٹری ایلس ویلز رواں ماہ ریٹائر ہورہی ہیں اور یہ ان کی آخری سرکاری میڈیا بریفنگ تھی۔