Tag: US PRESIDENT OBAMA

  • امریکی صدر براک اوباما نے آخری نیشنل کرسمس ٹری روشن کر دیا

    امریکی صدر براک اوباما نے آخری نیشنل کرسمس ٹری روشن کر دیا

    واشنگٹن : وائٹ ہاوس میں منعقدہ ایک خوبصورت تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کردیا۔

    امریکی صدر اوباما وائٹ ہاوس میں آخری کرسمس منارہے ہیں، وائٹ ہاوس کے ایلپس پارک میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشیل اوباما اور بیٹیوں مالیا اور ساشا کے ساتھ پہنچے، کاونٹ ڈاون کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا گیا اور اوباما نے نیشنل کرسمس ٹری روشن کر دیا۔

    tree3

    وائٹ ہاوس کے باہر نیشنل کرسمس ٹری جھلملاتی روشنیوں سے جگمگا اٹھی اور اوبامہ لوگوں میں گھل مل گئے۔
    tree1

    tree-2

     

    خوشی کے اس موقع پر صدر اوباما نے اپنی فیملی کے ہمراہ اسٹیج پر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ مقبول کرسمس گیت بھی گائے۔

    treee3

    tree4

    تقریب میں معروف گلوکاروں نے شاندر پرفارمنس سے ماحول گرما دیا جبکہ سالانہ تقریب میں معروف ہالی وڈ اداکاروں کیساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

    tree136

    tree12

    tree13

     

     

  • ہیلری کلنٹن کو منتخب کریں، ٹرمپ کمانڈران چیف بننے کے اہل نہیں، اوباما

    ہیلری کلنٹن کو منتخب کریں، ٹرمپ کمانڈران چیف بننے کے اہل نہیں، اوباما

    فلاڈیلفیا : امریکی صدربراک اوباما نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ہیلری کلنٹن کو منتخب کریں یہ کسی خاتون کو صدر منتخب کرنے کا پہلا موقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کمانڈران چیف بننے کے اہل نہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما بھی ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم میں سرگرم ہیں ، نیو ہیمپشائر اور فلاڈیلفیا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب میں باراک اوباما نے کہا خاتون کو صدر منتخب کرنے کا پہلا موقع ہے، عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کردیں۔

    صدر اوباما کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے، الیکشن ہارے تو محنت ضائع ہوجائے گی۔

    obama

    ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کمانڈر ان چیف بننے کے اہل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ وہ شخص نہیں جو آپ کیلئے کام کرے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے انتخاب کرنا ہے ترقی کی سفر کو جاری رکھیں یا ضائع کردیں، ٹرمپ کے قریبی ساتھی بھی ان کے ٹوئٹ پر یقین نہیں رکھتے، ہم نیوکلیئر کوڈز سے متعلق ٹرمپ پر یقین نہیں کرسکتے۔


    مزید پڑھیں : تمام امریکی شہریوں کی صدر بننا چاہتی ہوں، ہیلری


    ہیلری نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کے پاس تجربہ نہیں کہ صدر یا کمانڈر انچیف بنیں، انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں ،کیوں کہ وہ تمام امریکی شہریوں کی صدر بننا چاہتی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں صدراوباما نے ووٹرزکوقائل کرنے کی کوشش کے دوران کہا کہ تھا کہ ہلیری کلنٹن نے مجھے بہتر صدر بننے میں مدد کی، وہ بہترین پبلک سرونٹ ہیں، انہیں ہمیں درپیش چیلنجز کا علم ہیں۔


    مزید پڑھیں :  ہلیری نے مجھے اچھا صدر بننے میں مدد کی،براک اوباما


    انھوں نے خطاب کے دوران حامیوں کو خبردار کیا کہ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کی صورت میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

  • نادرا نے دیر کے باراک حسین کو امریکی صدر باراک اوباما بنادیا

    نادرا نے دیر کے باراک حسین کو امریکی صدر باراک اوباما بنادیا

    دیر: نادرا نے دیر کے رہائشی باراک حسین کو باراک اوباما بنادیا، امریکی صدر کا نام ملنے پر شہری مشکل میں پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا نے دیر کے باراک حسین کو امریکی صدر باراک اوباما بنادیا، اے آر وائی نیوز نے باراک اوباماکے نام والا شناختی کارڈ حاصل کرلیا۔

    باراک حسین کا کہنا ہے نادرا کے کارنامے نے اسے مشکل میں ڈال دیا، گاؤں تو گاؤں سرکاری دستاویزات میں بھی باراک حسین کی جگہ باراک اوبامہ لکھا ہے، باراک حسین نے نادرا سے اپنی غلطی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    obama-post-2

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈ کی تصدیق کرانے کا حکم جاری کیا تھا اور نادرا کو ہدایت کی تھی کہ شناختی کارڈ کو تصدیق کرنے کا عمل چھ ماہ مکمل کیا جائے ۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کیا عوام شناختی کارڈ کے لیے قطاروں میں کھڑی ہورہی ہے جو مجھ پر تنقید کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔


    NADRA gives Dir’s resident name of US President… by arynews

     

  • دنیاکے مسائل تنہاحل نہیں کرسکتے، امریکی صدر

    دنیاکے مسائل تنہاحل نہیں کرسکتے، امریکی صدر

    امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کے مسائل تنہا حل نہیں کرسکتا، ایران کیساتھ جوہری معاہدےسےعالمی تنازعے کا خاتمہ ہوا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدرباراک اوباما نے کہا دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کیساتھ ملکرتیسری عالمی جنگ کوروکا۔

    انہوں نے کہا امریکا کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، امریکا دنیا کے مسائل تنہا حل نہیں کرسکتا، چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

    امریکی صدر نے کہا جنگیں مسائل کا عارضی حل ہوتی ہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں مضمر ہے، ایران کیساتھ جوہری معاہدےسےعالمی تنازعےکاخاتمہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا آمرانہ دور ہمیشہ کمزور ہوتا ہے، شام کے مسئلے کے حل کیلئے روس اور ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شامی تارکین وطن کی امریکہ میں پناہ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

  • صدراوباما اور مارک زکر برگ 14سالہ طالب علم احمد محمد سے ملنے کے خواہشمند

    صدراوباما اور مارک زکر برگ 14سالہ طالب علم احمد محمد سے ملنے کے خواہشمند

    ٹیکساس:امریکی صدراوباما اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے چودہ سالہ طالب علم احمد محمد سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے،  گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک نو عمر مسلمان طالب علم کو دہشت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا، جس کی وجہ صرف ایک گھڑی تھی۔

     اوباما نے چودہ سالہ احمد محمد کو اپنی گھڑی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوانوں کا امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ہے اور ہمیں ایسے بچوں کی زیادہ سے زیادہ دلجوئی کرنی چاہیئے ۔

    سوڈانی نژاد چودہ سالہ احمد محمد جو کہ نویں کلاس کا طالب علم ہے، پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پینسل کیس کی مدد سے ایک گھڑی بناکر اسکول لایا، احمد اسکول آتے وقت بہت پر جوش تھا کہ اس کی اس ایجاد پر اس کو اسکول سے شاباش ملے گی تاہم اسکول ٹیچرز نے اس کی گھڑی کو ٹائم بم قرار دے کر پولیس کو طلب کر لیا اور پولیس بغیر کسی تحقیقات کے چودہ سالہ بچے کو ہتھکڑی لگا کر ساتھ لے گئی۔

    ناسا کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے احمد محمد گرفتاری کے وقت حیرانی سے پولیس اور اپنے اساتذہ کو دیکھتا رہا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے احمد کو بے گناہ قرار دے کر اسے والدین کے حوالے کر دیا لیکن احمد کی گرفتاری کی خبر امریکا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اسٹینڈ ود احمد کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک طوفان بر پا ہوگیا اور سب سے بڑی ٹویٹ صدر اوباما نے کی اور احمد محمد کو ان کی ایجاد پر وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے ڈالی۔

    صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور امریکہ کی وزیر تعلیم آرنے ڈنکن نے بھی احمد کیلئے تعریفی کلمات پوسٹ کئے، اس واقعے کے بعد احمد کے سکول کے اساتذہ اور پرنسپل کو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    سوڈان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم کےوالد محمد الحسان محمد کا کہنا ہے کہ اُن کے بیٹے کے ساتھ یہ سلوک صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا اور بالخصوص اس لیئے بھی کہ اس کے نام کے ساتھ احمد لگا ہوا تھا۔

     

  • اوباما نے تارکین وطن کو امریکہ میں پناہ دینے کا عندیہ دیدیا

    اوباما نے تارکین وطن کو امریکہ میں پناہ دینے کا عندیہ دیدیا

    اسپین : امریکی صدر اوباما نے تارکین وطن کو امریکہ میں پناہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ امریکہ کو بھی تارکین وطن کو پناہ دینا چاہیے۔

    اسپین کے بادشاہ فلپ سے ملاقات میں امریکی صدر براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کا بحران گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے، بحران یورپی ممالک اور امریکہ کی توجہ کا متقاضی ہے۔

    صدر اوباما نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو بین الاقوامی برادری کے تعاون سے تارکین وطن کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، انہوں نے اعتراف کیا کہ بحران کے حل کے لئے امریکا کو بھی تارکین وطن کو پناہ دینا ہو گی۔

    صدر اوباما نے اس بات پر زور دیا کہ تارکین وطن کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہئیے اور پناہ گزینوں کا انسانی بنیادوں پر خیال رکھا جانا چاہیے۔

     اوباما نے مدت صدارت کے اختتام سے پہلے اسپین کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

  • واشنگٹن:ایران جوہری معاہدے پراوباما انتظامیہ کوحمایت حاصل

    واشنگٹن:ایران جوہری معاہدے پراوباما انتظامیہ کوحمایت حاصل

    واشنگٹن : ایران کے جوہری معاہدے پر اوباما انتظامیہ نے امریکی سینیٹ میں بل کی حمایت حاصل کرلی، ریپبلکن جوہری معاہدے پر مطلوبہ ووٹ نہ لے سکے۔

    امریکی سینٹ میں اپوزیشن جماعت ریپلکنز کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے کی منظوری کے بل کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی، جسے منظور کرنے لیے ساٹھ ووٹ درکار تھے تاہم قراردار کی منظوری کے لیے مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہوسکی۔

    بل کی حمایت میں اٹھاون اور مخالفت میں بیالیس ووٹ ڈالے گئے، قرارداد مسترد ہونے سے صدر اوباما کو جوہری معاہدے کو منظور کرنے کے لیے ویٹو کا اختیار استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

    اس موقع پر صدر اوباما نے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا نتیجہ قومی سلامتی اور دنیا کے امن کی جیت ہے۔

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

  • عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    عالمی رہنماؤں کی پیرس میں اخباری دفتر پر حملے کی شدید مذمت

    فرانس: رسالے کے دفتر پر حملے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے حملے کو آزادی اظہار رائے پرحملہ قرار دیا ہے، مرنے والوں کی یاد میں پیرس میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    پیرس میں ہفتہ روزہ رسالے پر مسلح افراد کے حملے نے مغربی ممالک میں ہلچل مچادی ہے، امریکی صدر بارک اوباما نے فرانسیسی حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردوں کو لگام دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے حملے کو جمہوریت کی بنیاد پر حملہ قرار دیا ہے، کینڈین وزیرِاعظم اسٹیفن ہارپر نے حملہ کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

    یورپی پارلمینٹ کے صدر مارٹن اسکولز نے دہشتگردوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے، جرمنی کے وائس چانسلر نے حملے کو یورپ پر حملہ قرار دیا ہے، جرمنی میں فرنچ ایمبسی میں سوگ میں فرانسیسی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے۔

    چلی کی صدر مشل بچلٹ نے اخباری دفتر پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ویٹی کن میں پاپ فرانسس نے حملے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

    سعودی عرب، مصر، ترکی ،اردن، یمن اور دیگراسلامی ممالک نے پیرس میں حملے کی شدید مذمت کی اور فرانسیسی عوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے، حملے کے بعد فرانس میں مسلم کمیونٹی میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

  • اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    اوباما جلد وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے، جوش ارنسٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما جلد ہی وینزویلا پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے بل پر دستخط کرینگے۔

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران جوش ارنسٹ نے بتایا کہ امریکی حکومت وینزویلا میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی، حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اپوزیشن مخالف اقدامات پر خاموش رہنا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔

    رواں سال فروری میں وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرنے پر امریکی سینٹ اور ایوان نمائندگان پہلے ہی وینزویلا کی حکومت کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے چکے ہیں۔