Tag: US president

  • شام کو روس اور امریکا کے درمیان جنگ کامیدان نہیں بنانا چاہتے،اوباما

    شام کو روس اور امریکا کے درمیان جنگ کامیدان نہیں بنانا چاہتے،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا کی جنگ داعش کے خلاف ہے، شام کو امریکا اور روس کے درمیان پراکسی وار نہیں بنائیں گے.

    امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کو پراکسی وارکا میدان نہیں بنانا چاہتے ہیں، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ بشارالاسدایران اور روس کی وجہ سے اقتدارمیں ہیں جبکہ دمشق کونئی سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے.

    امریکی صدر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ روس شام سے متعلق پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے دمشق میں جمہوری حکومت کے قیام پر زور دے گا۔

    صدر اوباما نے کہا کہ داعش کے خاتمے میں روس کی کامیابی کے حامی ہیں تاکہ روس بھی عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرسکے۔

  • ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت پر صدر اوباما متحرک

    ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت پر صدر اوباما متحرک

    واشنگٹن : ایران جوہری معاہدے پر امریکی کانگریس میں رواں ماہ ووٹنگ ہونے والی ہے جبکہ صدر اوباما نے ایران معاہدے کی امریکی سینٹ سے توثیق کیلئے مطلوبہ تعداد میں سینیٹرز کی حمایت حاصل کر نے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

            تاریخی ایران جوہری معاہدے پر امریکی کانگریس میں رواں ماہ ووٹنگ ہونے والی ہے اور ممکنہ طور پر کانگریس اس معاہدے کی مخالفت کرسکتی ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اوباما کے پاس اب اتنے ووٹ ہیں کہ وہ نا منظوری کی کسی قرارداد کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

    صدر اوباما کے مطابق یہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے باز رکھے گا، حزب مخالف کی جماعت ری پبلکن پارٹی اس معاہدے کے خلاف متحد ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف ایران کو شہ دے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اوباما نے ایران معاہدے کی امریکی سینٹ سے توثیق کیلئے 34 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرلی ہے اور وائٹ ہاؤس کو امید ہے کہ وہ مزید سات سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا تاکہ فے لے بسٹر نامی قانونی حق استعمال کیا جاسکے۔

    اس قانون کے تحت ایران ڈیل پر حتمی ووٹنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی اور نہ ہی صدر اوباما کو ایران سے کئے گئے معاہدے کو یقینی بنانے کیلئے ویٹو کا حق استعمال کرنا پڑے گا۔

  • جارج بش نے عراق میں دہشتگردی کو فروغ دیا، ہیلری کلنٹن

    جارج بش نے عراق میں دہشتگردی کو فروغ دیا، ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن کے الزامات کا کڑا جواب دیا،ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر جارج بش نے عراق میں دہشتگردی کو فروغ دیا۔

    ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے امریکی ریاست آئیوا میں صدارتی انتخابی مہم سے خطاب میں ریپبلکن کے الزامات کا کڑا جواب دیتے ہوئے عراق کی مخدوش صورتحال کاذمہ دار سابق امریکی صدر جارج بش کو قرار دیا ۔

     ان کہنا تھا کہ عراق میں دہشت گردی کا فروغ سابق صدر جارج بش اور ان کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب بنااور جس کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت نے اہم اقدامات کررہی ہے۔

     اس سے قبل ریپبلکن کے صدارتی امیدوار نے اپنے خطاب میں اوباما کی پالیسوں کو داعش بنانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

  • امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کی سرتاج عزیز سے ملاقات

    امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کی سرتاج عزیز سے ملاقات

    اسلام آباد: امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر پیٹر لاوے  کی پاکستانی وزیر اعظم کے مزیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔

    ڈاکٹر پیٹر لاوےکے ہمراہ امریکی سیکٹری برائے اسحلہ کا عدم پھیلاو مس روز گوٹیمائیلر اور سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں افغانستان میں حالیہ سیاسی اور سیکورٹی پیش رفت ، پاک بھارت تعلقات اور پاک امریکہ باہمی تعاون سے متلعق امور زیر غور آئے۔

    پاک  امریکہ تعلقات میں حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے سرتاج عزیز نے اس باہمی تعلق کو ایک نئے اسٹریٹیجک سطح تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    مشیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کوششوں اور پیش رفت کو واضح کیا۔

    اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ  عدم مداخلت اور پُرامن تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے۔

  • ایران سے معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں جنگ کا باعث ہوسکتی ہے،اوباما

    ایران سے معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں جنگ کا باعث ہوسکتی ہے،اوباما

    واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی میں ایران سے جوہری معاہدے کے حق میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدراوباما کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ ایران پر حملہ کرتا تو اس کے جواب میں اسرائیل میں راکٹ برسائے جاتے اور ایران کی جانب سےجوہری ہتھیار بنانے کے امکان میں اضافہ ہوتا ۔

    اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے بہتر حل پُرامن معاہدہ ہے، جس کے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    صدراوباماکا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے جوہری معاہدے کی مخالفت مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کاباعث بن سکتی ہے، کانگریس میں ایران سے جوہری معاہدے سے متعلق ووٹنگ آئندہ ماہ کی جائے گی۔

    ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے یہودیوں کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکی صدر اوباما اور نائب صدر جیو بیڈن نے تمام سیاسی اور مذہبی طبقوں سے تعلق رکھنے والے 20 یہودی رہنماؤں کو وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں مدعوں کیا تھا۔

  • اسرائیلی وزیرکی اہلیہ کو امریکی صدرکے خلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا

    اسرائیلی وزیرکی اہلیہ کو امریکی صدرکے خلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا

    اسرائیلی وزیرِداخلہ سلوان شلوم اہلیہ جوڈی نیر موزس شلوم کو امریکی صد باراک اوبامہ کے بارے میں نسل پرستی پرمبنی ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔

    جوڈی میڈیا سے تعلق رکھتی ہیں اوران کے شوہرکی ذمہ داریوں میں امریکہ سے دفاعی مذاکرات کرنا بھی شام ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’ کیا آپ جانتے ہیں کہ کہ اوبامہ کافی کیسی ہوتی ہے؟ سیاہ اورکم تیز‘‘۔

    141628474

    جوڈی شلوم نے فوراً ہی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن دیرہوچکی تھی اور کئی افراد نے انہیں نسل پرسٹی کو ہوا دینے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ملامت کرنا شروع کردیا تھا۔

    اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مذاق پرمعذرت کے کئی ٹویٹس کئے۔

     

    ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو اپنے نامناسب ٹویٹ براہ راست مخاطب کیا۔      

    آخرمیں شلوم نے عبرانی زبان میں ٹویٹ کیا کہ سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ جب میرے شوہر کو معلوم ہوگا کہ میں کیا احمقانہ حرکت کی ہے تو خدامعلوم میری شادی سلامت رہے یا نہیں۔

  • ایران سے جوہری معاہدہ امریکی مفاد میں ہوگا، صدر اوباما

    ایران سے جوہری معاہدہ امریکی مفاد میں ہوگا، صدر اوباما

    واشنگٹن: امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ امریکی مفاد میں ہوگا،وہ اپنے نام پر کوئی برا معاہدہ نہیں کر سکتے۔

     جمعہ کو واشنگٹن کے ایک سنے گاگ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری معاہدے پر ان کے دستخط ہوں گے،وہ چاہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا معاہدہ ہو ،کوئی نہیں چاہے گا کہ اس کے نام سے کوئی برا معاہدہ منسوب ہو۔

    امریکہ صدر نے کہا کہ وہ ایران سے معاہدے کی ضمانت نہیں دے سکتے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو روکنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران سے جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکہ میں یہودی خاصے ناراض ہیں اور اسے اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

  • باراک اوباما کی ڈرون حملے میں امریکی واطالوی شہری کی ہلاکت پر معافی

    باراک اوباما کی ڈرون حملے میں امریکی واطالوی شہری کی ہلاکت پر معافی

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ڈرون حملے میں حادثاتی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔

    القاعدہ کے جنگجوؤں کیخلاف امریکی ڈرون حملوں میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ کئی معصوم افراد بھی نشانہ بن جاتے ہیں لیکن ان معصوم افراد کا تعلق پاک افغان، شام اور عراق جیسے مسلم پسماندہ ممالک سے ہوتا ہے۔

    اس لیے امریکی صدر کو معافی مانگنے کی زحمت گورا نہیں ہوتی۔

    رواں سال جنوری میں پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور اطالوی یرغمالی جیووانی لو پورٹو کی ہلاکت پر امریکی صدر باراک اوباما نے معافی مانگی ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ بحثیت کمانڈر انچیف وہ واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے معذرت خواہ ہیں۔

    امریکی شہری ڈاکٹر وارن اور اطالوی شہری لوپورٹو کو دوہزار گیارہ میں اغواء کیا گیا تھا۔

  • ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا

    واشنگٹن: ہیلری کلنٹن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جیت کی صورت میں وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدرہوں گی۔

    امریکہ کی سابق خاتونِ اول اوروزیرِ داخلہ ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے انتہائی مضبوط امیدوار ہیں، الیکشن کی یہ مہم 18 ماہ تک جاری رہے گی۔

    ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے لئے مخصوص ویب سائٹ پرجاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’میں صدربننے جارہی ہوں‘‘۔

    ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بھیجی جانے والی ای میلز کے مطابق ہیلری آئندہ چھ سے آٹھ ہفتے ابتدائی تیاریوں میں گزاریں گی اور ووٹرز سے براہ راست رابطہ کریں گی۔

    ان کی ٹیم کے مطابق انتخابی مہم کی پہلی ریلی فی الحال مئی تک ممکن نہیں ہے۔

  • واشنگٹن: دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،بارک اوباما

    واشنگٹن: دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں،بارک اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عالمی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا پڑیگا۔

    واشنگٹن میں انتہاء پسندی کیخلاف دی وائٹ ہاؤس کانفرس سے خطاب میں بارک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اسلام کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔ امریکہ اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کو بدنام کرنے والوں کیخلاف جنگ لڑرہا ہے۔

    بارک اوباما کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان میں معصوم بچوں کو قتل کررہے ہیں، ظالموں نے پاکستان میں سو سے زائد طلبا کو قتل کردیا، جو انتہائی قابلِ مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مذہبی طبقے اور اسلامی تنظیموں کو انتہاء پسندی کیخلاف موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کر سکتے ، مغربی اور مسلم رہنما متحد ہو کر شدت پسندوں کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کر دیں۔

    براک اوباما نے مسلم علماء سے اپیل کی کہ وہ اسلام میں بڑھتی شدت پسندی کے خلاف بھرپور کردار ادا کریں۔ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، اس میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔