Tag: US report

  • کیا چینی طیارے کو جان بوجھ کر نیچے گرایا گیا تھا؟ حقائق جانئے

    کیا چینی طیارے کو جان بوجھ کر نیچے گرایا گیا تھا؟ حقائق جانئے

    بیجنگ: رواں سال مارچ میں گر کر تباہ ہونے والے چینی جیٹ طیارے سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے چینی طیارے کے بلیک باکس کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کے ساتھ جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی گئی اور طیارے کو اونچائی سے اچانک نیچے لایا گیا جو حادثے کا سبب بنا۔

    وال اسٹریٹ جرنل نے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کے فلائٹ ڈیٹا کی طرف اشارہ کیا جو مارچ میں گر کر تباہ ہوا تھا، امریکی حکام کے ابتدائی جائزے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی نے جان بوجھ کر طیارے کو تباہ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تکنیکی خرابی کے کوئی آثار نہ ملنے کے بعد عملے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی، بلیک باکس کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کے ساتھ جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی گئی اور طیارے کو اونچائی سے نیچے لاکر تباہ کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: چین: دوران ٹیک آف مسافر طیارے کو بڑا حادثہ پیش آ گیا (ویڈیو)

    تاہم ابھی تک جیٹ بنانے والی بوئنگ کمپنی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ دینے سے گریز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کے جنوب مغربی حصے میں بوئنگ 737-800 جیٹ طیارہ گوانگسی کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارہ اچانک بلندی سے نیچے گرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا تھا اور اس میں سوار تمام ایک سو تئیس مسافر اور عملے کے نو ارکان ہلاک ہو گئے تھے، یہ اٹھائیس سالوں میں چین کا سب سے خطرناک فضائی حادثہ تھا۔

    اپریل کے وسط میں چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے 737-800 پرواز کا دوبارہ استعمال شروع کردیا تاہم ماہرین کے مطابق گزشتہ ماہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے خلاصے میں چینی ریگولیٹرز نے 737-800 پر کسی تکنیکی خرابی کی نشاندہی نہیں کی یہ سوال ابھی باقی ہے کہ مارچ میں طیارہ گرانے کی سازش کس کے کہنے پر کی گئی؟

  • پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف موثر اقدامات کئے، امریکا کا اعتراف

    پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف موثر اقدامات کئے، امریکا کا اعتراف

    واشنگٹن : امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اہم اقدامات کئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے سال 2020 کی دہشت گردی پر رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ میں امریکا نے پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کو سراہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا سال 2020 میں پاکستان میں دہشت گردی کے حملے جاری رہے، اس دوران پاکستانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گروہوں کے خلاف کاروائی کی۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2020 میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کئے۔

    امریکا نے رپورٹ میں افغان امن عمل میں اہم کردارا ادا کرنے پر پاکستان کے اقدام کی تعریف کی۔

    خیال رہے امریکا نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے طالبان سے بات چیت جاری رکھنا ہوگی۔

  • بھارت میں لوگوں کوزبردستی ہندومذہب اختیارکرنےپرمجبورکیا جارہاہے، امریکی رپورٹ

    بھارت میں لوگوں کوزبردستی ہندومذہب اختیارکرنےپرمجبورکیا جارہاہے، امریکی رپورٹ

    نیویارک : امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ نے بھارت کی نام نہادجمہوریت کا مکروہ چہرہ دکھا دیا، رپورٹ میں کہا گیا بھارت میں مذہبی بنیادوں پر حملے ہوتے ہیں ، لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، بی جے پی بھارت کو ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے مذہبی آزادی سے متعلق 2019ء کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں ریاستی سرپرستی میں بھارت میں ہندو شدت پسندی "سیفرون ٹیررازم”بے نقاب کی گئی ہے۔

    یہ رپورٹ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی بھارت آمد سے صرف ایک روز پہلے جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے چیدہ نکات کے مطابق انتہا پسند ہندو گروہ تشدد ، جبر اور زبردستی سے "گیروی انڈیا”بنا رہے ہیں ، گیروی ذہنیت کے حامل گروہ دلت ہندؤ اور اقلیتوں کو ہراساں کررہے ہیں ، بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات میں نوگنا اضافہ ہوا، حکومت ہر سطح پر ایسے اقدامات کررہی ہے ، جس سے مسلمانوں کے ادارے، مذہبی رسوم ورواج متاثرہوں۔

    امریکی انتظامیہ میں کہا گیا بھارت میں مذہبی بنیادوں پرحملے کیے جاتے ہیں۔گئورکھشا کے نام پرہجوم کھلےعام مسلمانوں پرتشدد کرتا ہے، مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزتقاریرکی جاتی ہیں ، حکام ان واقعات کوروکنےمیں مکمل طورپر ناکام ہیں

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک تہائی ریاستی حکومتوں نے گائے کی ذبح پر پابندی عائد کررکھی ہے ، جس کی بنیاد پر گائے ذبحہ کرنے کی جھوٹی اطلاع پر بھی مسلمانوں کو سرعام تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعات بڑھے ہیں۔ دودھ ، دہی ، چمڑے اور گوشت کے کاروبار کے وابستہ افراد پر تشدد کیا گیا، گذشتہ سال 10افراد ان وجوہات پر جان سے مار دیئے گئے۔

    امریکی رپورٹ میں کہا گیا مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زبردستی مذہب کی تبدیلی کی تقاریب ہورہی ہیں ، غیر ہندوؤں کو "گھر واپسی "نامی تقاریب منعقد کرکے زبردستی ہندو بنایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا مسلمانوں کےناموں والےشہروں اورجگہوں کے نام تبدیل کیےجا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کےتاریخی سماجی کردار کومٹایا جاسکے، بی جےپی بھارت کوہندواسٹیٹ بنانا چاہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی دس ریاستوں میں اقلیتوں کیلئے حالات بد تر ہوچکے ہیں ، جن میں بدترین ریاستوں میں اتر پردیش ، آندھرا پردیش ، بہار ، چھتیش گڑھ ، گجرات ، اڑیسہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر اور راجھستان شامل ہیں ، حکمران بی جے پی سے وابستہ سیاسی لیڈر پورے بھارت میں کھلے عام "ہندؤ”تا کا پرچار کرتے پھر رہے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی سرپرستی میں گذشتہ 2سال سے مذہبی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے ، مودی حکومت نے گذشتہ دور میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی ، مودی حکومت کا مستقبل میں بھی توجہ نہ دینے کا عندیہ نظر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ نے بھارت کو مذہبی دہشت گردی کی فہرست میں بدترین ممالک میں شامل کررکھا ہے۔

  • بھارتی فورسز اورحکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہی ہیں: امریکی رپورٹ

    بھارتی فورسز اورحکومت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہی ہیں: امریکی رپورٹ

    کراچی: بھارت کے انسان سوز رویے پرامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تشدد اورعصمت دری انسانی حقوق کےاہم مسائل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں امریکا نے انسانی حقوق کی بدترصورتحال پربھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ بھارت میں وسیع پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تشدد اورعصمت دری بھی بھارت میں انسانی حقوق کےاہم مسائل ہیں.

    امریکی رپورٹ نے بھارتی فورسزکی خلاف ورزیاں اورماورائےعدالت قتل سنگین مسائل قراردے دیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیرمیں پیلٹ گن کے استعمال کے باعث 87 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں.

    پیلٹ گن کے بےدریغ استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ہیں، بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف حکومتی سطح پرجوابدہی نہ ہونے کے برابرہے، اس عدم احتساب کے باعث بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جارہی ہے۔

    عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، وزیراعظم


    گذشتہ سال وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلے کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، اس سلسلے میں عالمی برداری مسئلے کے حل میں کردار ادا کرے۔