Tag: US scientist

  • امریکی طبی ماہرین نے گنج پن کا علاج ڈھونڈ نکالا

    امریکی طبی ماہرین نے گنج پن کا علاج ڈھونڈ نکالا

     امریکی طبی ماہرین نے گنج پن کا علاج ڈھونڈ نکالا۔

    دنیا کے پچاس فیصد گنجے افراد تیار ہوجائیں کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا نے اُن کے لئے انقلاب برپا کردیا ہے، فلوریڈا میں میڈیکل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے دوران ماہرین نے انسانی سٹیم سیلز کی مدد سے نئے بال اُگانے کا تجربہ کیا ، جو کامیاب ہوگیا ہے۔

    طبی ٹیم نے سٹیم سیلز کے استعمال چوہوں پر کیا، جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار گنج پن پر قابو پانے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان سے لامحدود مقدار میں اسٹیم سیلز حاصل کیے جاسکتے ہیں اور ان کو بالوں کو اگانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • نیند میں کمی دماغی خلیوں کیلئے نقصان دہ ہیں

    نیند میں کمی دماغی خلیوں کیلئے نقصان دہ ہیں

    نیند میں کمی دماغی خلیوں کے لئے تباہ کن ہے، جس سےناصرف انسانی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں بلکہ یاداشت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نیند نہ آنا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق نیند میں کمی سے دماغ کے خلیے ہمیشہ کیلئے تباہ ہوسکتے ہیں ،جس سے انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ناصرف مفلوج ہوسکتی ہے بلکہ وہ ساری زندگی کیلئے اپاہج بھی بن سکتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی انسان کو ایسے موذی مرضوں میں مبتلا کرسکتی ہے جس کا علاج ممکن نہیں ۔