Tag: US secetary of state

  • امریکہ وسطی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق پر عزم ہے، جان کیری

    امریکہ وسطی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق پر عزم ہے، جان کیری

    ترکمانستان : افغانستان سے فوجوں کی واپسی کے فیصلے کے باوجود امریکہ وسطی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق پر عزم ہے، امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ترکمانستان کے صدر کو یقین دہانی کرادی.

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے دورہ ترکمانستان کے دوران ترکمانستان کے صدرسے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جان کیری نے خطے کی سیکورٹی سے متعلق یقین دہانی کرائی، خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے پیش نظر ترکمانستان کو تشویش ہے تاہم امریکا کا ماننا ہے کہ جنگجوؤں کیخلاف کارروائی کے نتیجے میں عدم توازن کا خدشہ ہے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جان کیری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک جلد اسٹریٹیجک سیکورٹی سے متعلق یادداشت پر دستخط کریں گے۔

    اس سے قبل جان کیری نے تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبہ میں تاجک صدر سے ملاقات کی تھی.

  • واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب کی ملاقات

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب کی ملاقات

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے ملاقات کی اور امریکا سے جدید ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا۔

    واشنگٹن میں سعودی وزیرِ خارجہ نےاپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات میں دہشت گرد تنظیم داعش کے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے قدم روکنے کے لئے جدید ہتھیار خریدنے کا معاہدہ کیا۔

    ملاقات میں آبدوز کو ہدف بنانے والے جدید ٹین ایم ایچ ہیلی کا پٹر کی خریداری کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔

    سعودی عرب کی جانب سے ایران سے خدشات کے پیشِ نظر دفاعی نظام میں کو مضبوط بنانے کے لیے پیشرفت کی گئی جبکہ امریکا کی جانب سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • مصر مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، جان کیری

    مصر مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، جان کیری

    قاہرہ: امریکا اور مصر کے تعلقات میں ایک بار پھر گرم جوشی آگئی ،امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری مصر پہنچ گئے۔

    مصر اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری مصر پہنچ گئے، جان کیری نے مصری صدر ابولالفتح السیسی سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باوجود امریکا مصر سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

    جان کیری نے کہا کہ مصر مشرق وسطی میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، دوہزار نو کے بعد مصر اور امریکا میں تعلقات کی بحالی کی یہ پہلی کوشش ہے۔

  • واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشگنٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ہی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا واحد حل تھا۔

    واشگنٹن میں سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امورکو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا تھا اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جانےکے بعد انہوں نے بڑی حد تک اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    جان کیری نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرانے پر زور دینا بے سود تھا کیونکہ ایران کے پاس پہلے سے ہی دس سے بارہ ایٹم بم بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • سعودی عرب کی یمن میں حملوں پر پانچ روزہ جنگ بندی پررضا مندی

    سعودی عرب کی یمن میں حملوں پر پانچ روزہ جنگ بندی پررضا مندی

    ریاض: سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف حملوں میں پانچ روزہ جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

    سعودی وزیر داخلہ محمد بن نائف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے، یہ اعلان امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سعودی وزیر داخلہ اور ولی عہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

    امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری یمن میں صورتحال کے سنگین شکل اختیار کرجانے کے بعدمذاکرات کی غرض سے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔

    ریاض میں وزیر داخلہ اور سعودی ولی عہد محمد بن نائف کیساتھ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

    ملاقات میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ حرف،مشرق بعید کے امور کی ذمہ دار کیری کی نائب این پٹرسن اور ریاض میں امریکی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔

  • یمن: بمباری سے 120ہلاکتیں، متاثرین فوری امداد کے منتظر

    یمن: بمباری سے 120ہلاکتیں، متاثرین فوری امداد کے منتظر

    یمن: انسانی بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، سعودی اتحادی افواج کی بمباری اور جھڑپوں میں ایک سو بیس شہری لقمہ اجل بن گئے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری یمن میں عارضی جنگ بندی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    یمن میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے، جنگ سے متاثرہ علاقوں میں ایندھن اور خوراک کی قلت کے باعث بیس لاکھ سےزائد افراد فوری امداد کے منتظر ہیں۔

    امریکا نے یمن میں انسانی بحران پرتشویش کا اظہار کیا ہے، امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری یمن میں عارضی جنگ بندی کےلیےسعودی عرب پہنچ گئے، جہاں وہ یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    سعودی اتحادی افواج نےحوثی قبائل کےخلاف بمباری بھی تیز کردی ہے، نجران میں حوثی قبائل کے سعودی قافلے پر حملے اور تین اہلکاروں کی ہلاکت کے جواب میں سعودی جیٹ طیاروں نے تیس سے زائد حملے کیے، جس کے نتیجے میں تینتالیس شہری جاں بحق ہوئے،

    دوسری جانب عدن کے ساحل پرنقل مکانی کرنےوالےافراد کی کشتی مارٹر حملے کا نشانہ بن گئی، جس میں چالیس افراد مارے گئے۔

    حوثی قبائل اور سابق صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

  • ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    ایران سے پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی، جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے متنازع بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہےکہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد ضرور ہوگا،ایران سے پابندیاں مرحلے وار ختم ہوں گی۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سخت بیان کا دفاع کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم ہوں گی۔

    جان کیری نے جوہری معاہدے پر ایران کے تحفظات کے پیشِ نظر کہا کہ جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں پیش رفت پر قائم رہوں گا، ایران کے سپریم لیڈر نے جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہیے۔

  • ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو اقتدار پر قبضے میں مدد دی،جان کیری

    ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو اقتدار پر قبضے میں مدد دی،جان کیری

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو اقتدار پر قبضے اور منتخب حکومت کو برطرف کرنے میں مدد دی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایران کو خبردار کیا ہےکہ وہ حوثی قبائل کی پشت پناہی سے باز رہے، امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں جان کیری نے بتایا کہ ایران یمن میں حوثی ملیشیا کی مدد کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا امریکا یمن کی صورتحال سے غافل نہیں بلکہ یمن اسوقت امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم اتحادیوں کے ساتھ ہیں اور انکی ضروریات کو پورا کرتے رہیں گے۔

  • امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں امریکی مالیاتی کمیٹی سے خطاب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد انتہاء پسندوں کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت نے پختہ عزم کرلیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

    ان کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شعبہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لیے تین اعشاریہ چارملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

    امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر ایسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جو دونوں ملکوں کی سکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں۔

    جان کیری نے کہا کے دہشتگردوں کو شکست متحد ہوکر دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنوبی اور وسطی ایشیا میں لڑائی جاری ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ نئی افغان حکومت کی امداد کیلئے 1.5ارب ڈالر کی درخواست کریں گے۔

  • امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کررہے ہیں، جان کیری

    امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کررہے ہیں، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثارعلی خان  نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے، جو خوش آئند ہے ۔ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ خطےمیں امن واستحکام کے لئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   جان کیری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستان اور امریکا ملکر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےاقدامات لائق تحسین ہیں لیکن کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کو پُرامن قوم کی طاقت دکھائی جائے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل  شریف نے دہشت گردی  کے خلاف بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی  کے خلاف امن  پسندوں کو ساتھ ملانا ہوگا، پاکستان کی معیشت اور جمہوریت  کیلئے ملکر کام کرتے  رہیں گے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، انسدادِ دہشت گردی کے لئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی کے علاوہ معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے ۔ پچھلے کچھ مہینوں میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پاک افغان تعلقات بھی بہتر ہوئے ہیں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے دہشت گردی کے خلاف 5 نکاتی حکمت عملی پیش کی۔ انتہا پسندی کے خلاف ’’وائٹ ہاؤس سمٹ‘‘ سے خطاب کرتے  چودھری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ لوگوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیلنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشت گردی کے خلاف مقامی کمیونٹی کو مضبوط کیا جائے۔ انسداد دہشت گردی کے خلاف عالمی کانفرنس کا انعقاد لائق تحسین ہے۔ امن سے محبت کرنے والوں کا اعتماد حاصل کیا جائے

    انھوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ میں دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 50 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی ہے۔

    چودھری نثار کا انتہا پسندی کے خلاف ’’وائٹ ہاؤس کانفرنس‘‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف کانفرنس شدت پسندی سے بچنے میں مددگار ہوگی۔ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی بنیاد فراہم کرتی ہے، انسداد دہشت گردی کیلئے 5 نکاتی حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،عالمی سطح پر تعلیم‘ صبر اور برداشت کو فروغ دیا جائے۔