Tag: US Secretary

  • امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے جہاں انہوں نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی، ملاقات میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ شامی اقلیتوں کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل ضروری ہے، عراق کو اپنی خودمختاری کے استحکام پر توجہ دیتے ہوئے داعش کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

     امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ شام کو سابقہ ​​حکومت کے اثرات سے نجات دلانے کے لئے خطے کے ممالک کو اس ملک کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد انتونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اور اس دورے میں عراق ان کی آخری منزل تھی۔ قبل ازیں وہ ترکیہ گئے تھے جہاں انہوں نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔

    طیب اردوان نے امریکی وزیرخارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ترکیہ ، شام میں داعش کے خلاف جنگ میں کمزور نہیں پڑے گا۔

  • نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی، امریکا کا الزام

    نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی، امریکا کا الزام

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ القاعدہ کا نیا صدر دفتر ایران ہے، نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی۔

    واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران نے نائن الیون کے حملوں میں اسامہ بن لادن کو فوجی سازوسامان فراہم کیا تھا، ایران نے ان حملوں میں القاعدہ کی مدد کی بھی کی۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ نائن الیون کی منصوبہ بندی ایران میں ہوئی،سانحہ سے قبل 8مجرموں نے تہران کا دورہ بھی کیا تھا، اب ایران میں القاعدہ کو ایک محفوظ پناہ گاہ مل گئی ہے۔

    غیر ملکی خٰبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ القاعدہ ایرانی حکومت کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، ایران القاعدہ کیلئے نیا افغانستان ہے۔

  • بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع

    بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع

    واشنگٹن : امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے،امریکا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب کھینچ ڈالا، جیمس میٹس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    نامور بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بارے میں احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

    جیمس میٹس نے کہا را اور طالبان کا میل جول اشارہ کرتا ہے کہ بھارت ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے استعمال کرتا ہے ۔


    مزید پڑھیں : طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردارادا کرنے کو تیارہیں،امریکی محکمہ خارجہ


    امریکی وزیردفاع نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی، جیمس میٹس نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری آپریشنز سے افغانستان میں طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیردفاع جیمس میٹس دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچیں گے، پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کرنے والے امریکا کے وزیردفاع بھارت سے ٹی ٹی پی اوررا کے تعلقات ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔

    دفاعی تجزیہ کارطلعت مسعود امریکی وزیر دفاع کے بیان کو بڑی تبدیلی قرار دیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کا ردعمل رنگ دکھا رہا ہے، امریکا جان چکا ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان سے نکلنا آسان نہیں۔

    خیال رہے کہ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے جس کے ذریعے شدت پسند پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت عالمی دنیا کی مخالفتوں کے باوجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے اپنے تعلقات ختم نہیں کررہا، جو مستقبل میں اُس کے لیے نقصان دہ ہوگا، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم ٹی ٹی پی کے تعلقات اُس وقت منظر عام پر آئے جب احسان اللہ احسان نے اس بات کا خود انکشاف کیا۔


     

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔