Tag: US Secretary of Defense

  • امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون

    راولپنڈی : امریکہ کے وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلفون کیا، دونوں شخصیات نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    اس کے علاوہ دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی بات چیت میں موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف بننے پر مبارکباد بھی دی۔

  • امریکی حکام نے افغانستان سے انخلا کے عمل کو کامیابی قرار دے دیا

    امریکی حکام نے افغانستان سے انخلا کے عمل کو کامیابی قرار دے دیا

    واشنگٹن : سینیٹ کمیٹی میں بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے انخلا کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قدر ممکن ہو سکتا تھا انخلا بہتر انداز سے کیا۔

    اس حوالے سے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ 17دن میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلا مکمل کیا، دنیا کی کوئی دوسری فوج یہ کام اِس سے بہتر نہیں کرسکتی، 17دن میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلا مکمل کیا۔

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے منگل کو سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ کابل سے انخلا کے دوران ایک لاکھ 24ہزار افرادکو نکالا گیا، طالبان کے غیر متوقع تیزی سے قبضے کے بعد ایئر پورٹ پر ہجوم جمع ہوا۔

    ریپبلکنز سینیٹرز کا تمام امریکیوں سمیت اتحادیوں کو نکالنے میں ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والے افراد کو انتقامی کارروائیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔

    امریکہ کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ابتدائی مشکلات کے باوجود یہ کوشش ہماری توقعات سے بہتر رہی۔

    امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے خاتمے اور افغانستان سے طیاروں کے ذریعے تمام امریکیوں سمیت افغان اتحادیوں کو نکالنے میں ناکامی پر تنقید ہو رہی ہے کیونکہ وہاں انخلا کے منتظر باقی رہ جانے والے افراد کو طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔

    آسٹن نے مزید کہا،”کیا یہ ہر اعتبار سے درست تھا؟ یقیناً نہیں۔ طیاروں کے ذریعے انخلا کے پہلے دو دنوں کو "مشکل” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے غیر متوقع طور پر تیزی سے قبضے کے بعد ایئر پورٹ پر بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔

  • افغانستان سے اتحادی فوج کا انخلاء رک سکتا ہے، امریکی سیکریٹری دفاع

    افغانستان سے اتحادی فوج کا انخلاء رک سکتا ہے، امریکی سیکریٹری دفاع

    واشنگٹن : امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ افغان معاہدہ شرائط پر مبنی ہے، طالبان اور افغان حکومت میں سیاسی پیشرفت نہ ہوسکی تو ہماری فوج کا انخلا بھی رک سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے امریکی میگزین واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، مارک ایسپر نے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدے پر عملدرآمد ہوا تو کچھ ماہ میں8600فوجی واپس بلالیں گے. افغان معاہدہ شرائط پر مبنی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ طالبان اور افغان حکومت میں سیاسی پیشرفت بہت ضروری ہے، اگر دونوں فریقین میں سیاسی پیشرفت جاری رہی تو امریکا اور اتحادی 2021تک مکمل انخلا کرلیں گے اور اگر پیشرفت کا یہ سلسلہ رک  جاتا ہے تو بصورت دیگر ہماری فوج کا انخلا بھی رک سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج اٹھارہ ماہ کے اندر واپس چلے جائیں گی۔

    جنگ بندی کے حوالے سے آئندہ چند روز ميں شيڈول طے کرليا جائے گا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے بعد طالبان افغان حکومت سے براہ راست بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : طالبان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے

    خیال رہے کہ اب تک افغانستان میں جاری جنگ کے دوران 2 ہزار 4 سو امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ سال2001 سے افغانستان میں جاری جنگ میں اب ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کی ضرورت پر تذبذب کا شکار ہیں۔