Tag: US Secretary of State Anthony Blanken

  • روس کو یوکرین حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکا

    روس کو یوکرین حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، امریکا

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ہم یوکرین پر حملہ کی پاداش میں برآمدی پابندیوں اور دیگر رکاوٹوں کے ذریعہ روس پر بھاری قیمت عائد کرنا جاری رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے یوکرین پر روسی فوجی آپریشن کے 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے مزید اقدامات سے روس کی جنگ چھیڑنے کی صلاحیت کو محدود کریں گے۔

    بلینکن نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے تاکہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے اور وقت آنے پر مذاکرات کی میز پر مضبوط ترین پوزیشن کے ساتھ بیٹھے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی حکومت ہی یوکرین میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول میں واحد رکاوٹ ہے۔

    واضح رہے امریکہ نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کو روسی افواج کے خلاف جوابی حملے میں استعمال کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر ممنوعہ کلسٹر بم فراہم کرے گا۔

    امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ امریکی اقدام کو اتحادیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جنہوں نے کلسٹر گولہ بارود یوکرین کو فراہم کرنے کو قبول نہیں کیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک ایسے وقت میں بہت مشکل تھا جب کیف کی افواج ایک ماہ قبل روس کے زیر کنٹرول علاقوں کو بحال کرنے کے لیے شروع کیے گئے جوابی حملے میں میدان میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا تاہم واشنگٹن کو یقین دلایا گیا ہے کہ یہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

     

  • امریکا میں پاکستانی ایف آئی اے افسر کی خدمات کے اعتراف میں عالمی ایوارڈ

    امریکا میں پاکستانی ایف آئی اے افسر کی خدمات کے اعتراف میں عالمی ایوارڈ

    پاکستان کی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کیخلاف بہترین کارکردگی پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا، سابق ڈائریکٹر ظہیر احمد نے انٹونی بلنکن سے ایوارڈ وصول کیا۔

    امریکا کے شہر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں یو ایس سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے بہترین کارکردگی پر سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ظہیر احمد کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    ظہیر احمد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں ڈائریکٹر اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ تعینات رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی بہترین اقدامات کو سراہا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹریفکنگ ان پرسنز ہیرو ایوارڈ ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ظہیر احمد کی غیر معمولی کاوشوں کا اعتراف ہے۔

    امریکا ایف آئی اے

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انسانی ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمت عملی اپنائی، ان کاوشوں کے نتیجے میں سالانہ ٹریفکنگ ان پرسن رپورٹ میں پاکستان کو ٹیئر 2 واچ لسٹ سے ٹیئر 2 میں اپ ڈگریڈ کردیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اجتماعی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انسانی ٹریفکنگ کا خاتمہ ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے، ایف آئی اے انسانی ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے دیگر اداروں کی ٹریننگ میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔