Tag: us-shootings

  • امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات، 15 افراد ہلاک، 94 زخمی ہوئے

    امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات، 15 افراد ہلاک، 94 زخمی ہوئے

    واشنگٹن: امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات پیش آئے، جن میں 15 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسلحہ رکھنے کے قانون نے امریکی معاشرے کو پُر تشدد واقعات کے عفریت کے حوالے کر دیا ہے، آئے مختلف ریاستوں میں ماس شوٹنگ کے واقعات میں انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

    منگل چار جولائی کو امریکی یوم آزادی پر بھی یہ واقعات نہ رک سکے، بلکہ ان میں اور شدت آ گئی، اور مختلف ریاستوں میں اس دن سولہ خونیں واقعات نے جشن کو ماتم میں بدل دیا ہے۔

    یوم آزادی پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 13 ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر پندرہ افراد کی جانیں گئیں، اور چورانوے شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فائرنگ کے 350 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں، جس پر امریکی صدر جو بائیڈن گن کنٹرول کے لیے سخت قانون سازی کا مطالبہ کر دیا ہے، تاہم ریپبلکنز ارکان کانگریس کا مؤقف ہے کہ اسلحہ رکھنے کی اجازت امریکی آئین دیتا ہے۔

  • امریکا میں یوم آزادی کا خونی جشن،  فائرنگ کے واقعات میں   233 افراد ہلاک

    امریکا میں یوم آزادی کا خونی جشن، فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد ہلاک

    واشگنٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے واقعات میں 233 افراد جان سے گئے جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں یوم آزادی کے موقع پر 3روزہ تعطیلات کے دوران مختلف ریاستوں 500 سے زائد فائرنگ کے واقعات ہوئے، ان واقعات میں امریکا بھر میں 233 افراد ہلاک جبکہ چھ سو اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تعطیلات کے دوران امریکی ریاستوں شکاگو ، نیو یارک سٹی ، اور واشنگٹن ڈی سی میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نیو یارک سٹی میں جمعہ سے پیر تک 21 فائرنگ کے واقعات میں چھبیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جبکہ گذشتہ سال اس موقع پر 25 واقعات میں 30 افراد کو گولی مار دی گئی تھی۔

    شکاگو میں اس سال بھی فائرنگ کے واقعات سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، جہاں 92 افراد فائرنگ سے زخمی اور 18 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    4 جولائی کو ٹيکساس ميں فائرنگ کے 12 واقعات ميں 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ معمولی تلخ کلامی پر8 افراد کوگولياں مار کر زخمی کرديا گيا، اسی طرح ورجینیا میں نوجوان کی فائرنگ سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

    ڈیلاس میں بھی فائرنگ سے 4 اور اوہایو میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اٹلانٹا میں 50 کے قریب بچوں نے مل کر ایک بچے کو ماردیا جب کہ دیگر اموات امریکا کی مختلف ریاستوں میں صرف 12 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئیں۔