Tag: US singer

  • امریکی گلوکارہ بیونس آمدنی کے لحاظ سے سرِفہرست

    امریکی گلوکارہ بیونس آمدنی کے لحاظ سے سرِفہرست

    امریکہ :  امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونس اس سال آمدنی کے لحاظ سے دنیا بھر کے گلوکاروں میں سر فہرست ہیں۔

    امریکی بزنس میگزین فوربز نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ پیسے کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونس ایک سو پندرہ ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔

    میگزین کے مطابق انھوں نے یہ دولت دنیا کے پچانوے شہروں میں کنسرٹ سے کمائی ہے، دوسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ ہیں جن کی سالانہ آمدنی چونسٹھ ملین ڈالر رہی جبکہ باون ملین ڈالر ز کے ساتھ گلوکارہ پنک تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • دومینیکن ری پبلک میں گلوکارہ ملی سائرس کے شو پر پابندی

    دومینیکن ری پبلک میں گلوکارہ ملی سائرس کے شو پر پابندی

    جمہوریہ ڈومینیکا کی حکومت نے یورپی گلوکارہ ملی سائرس کے شو پر پابندی لگا دی۔

    ڈومینیکن ریپبلک کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نے گلوکارہ ملی سائرس کا رویہ روایات اور اخلاقیات کے برخلاف ہے، اس لئے وہ ملک میں اپنا شو نہیں کر سکتی، ملی سائرس کو آئندہ ماہ ڈومینیکن ری پبلک میں اپنا شو کرنا تھا۔