Tag: US soldier

  • غزہ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی فوجی نے خود کو آگ لگالی

    غزہ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی فوجی نے خود کو آگ لگالی

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف احتجاجاً خود کو آگ لگائی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل فوج کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 30ہزار کے لگ بھگ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون میں تبدیل ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب او آئی سی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی نے غزہ میں مزید جانی نقصان کو روکنے کے لئے ایک بار پھر غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔

    امریکہ اور برطانیہ کی یمن میں 18 مقامات پر فضائی بمباری

    او آئی سی اعلامیے کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، خطے میں امن وسلامتی کا واحد راستہ فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ ہے، مشرقی بیت المقدس کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام امن کا واحد راستہ ہے۔

  • عراق جنگ کی وجوہات جھوٹی تھیں: امریکی فوجی نے تمغے واپس کردیے

    عراق جنگ کی وجوہات جھوٹی تھیں: امریکی فوجی نے تمغے واپس کردیے

    واشنگٹن: عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عراق جنگ کی جو وجہ بتائی گئی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، سب جھوٹ تھا۔

    امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے واپس لوٹانے کا اعلان بھی کیا۔

    اس سے قبل سنہ 2012 میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈلز واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ تمغے، فیتے اور جھنڈے انسانوں کی بربادی کا مداوا نہیں کر سکتے۔

  • نشے میں دھت امریکی فوجی ٹینک سڑک پر لے آیا، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت امریکی فوجی ٹینک سڑک پر لے آیا، ویڈیو وائرل

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں نشے میں دھت ایک فوجی ٹینک سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ امریکا آرمی کا نیشنل گارڈ جوشوا فلپ نشے میں دھت ہوکر فوجی ٹینک سڑخ پر لے دوڑا، دو گھنٹے تک ٹینک کو سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔

    امریکی فوجی کا کہنا ہے کہ وہ 276 انجینئر بٹالین پیٹرس برگ سے وابستہ ہیں، وہ فورٹ پکٹ میں معمول کی تربیت پر تھے کہ اچانک ٹینک روڈ پر آگیا اور نشے میں ہونے کی وجہ سے انہیں علم نہیں ہوا۔

    جوشوا فلپ کے مطابق وہ 11 سال سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، 2008 سے 2009 تک افغانستان میں بھی تعینات رہے اور طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    امریکی فوجی جوشوا فلپ نے ٹینک کے اندر کی ویڈیو بھی بنائی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوشوا کس طرح ٹینک اسٹارٹ کررہے ہیں۔

    امریکی پولیس کے مطابق جوشوا فلپ کی رہائش رچ مونڈ جیکسن میں واقعہ ہے، ان کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں رچ مونڈ سٹی جیل روانہ کردیا۔

    امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی نیشنل گارڈ کی جانب سے ٹینک کو فورٹ پکٹ سے چرایا گیا تھا اور اس کو 60 میل تک چلایا بھی گیا ہے جبکہ جوشوا فلپ سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔