Tag: US Special Representative

  • طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

    طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے امید ہے کہ طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان امن معاہدے پربڑی پیشرفت ہوئی ہے، اس سلسلے میں افغان طالبان اور امریکا میں براہ راست مذاکرات قطر میں جاری ہیں۔

    زلمےخلیل زاد کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ طالبان سے امن معاہدہ جلد ہوجائے گا، ہماری پوری توجہ طالبان سے معاہدے پر ہے جس سے فوجیوں کی مشروط واپسی ہوگی، افغان امن عمل میں اتفاق رائے کیلئے دہلی جارہا ہوں، طالبان سے امن معاہدے کی تکنیکی تفصیلی میکیزم پربات ہونی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

    اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے رہنماؤں کو افغان مفاہمتی عمل میں مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا، انہوں نے افغان امن عمل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات کی۔

    ملاقات میں پاکستان کے تعاون، آئندہ کے مثبت اقدامات پر بھی توجہ مرکوز رہی، زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے، ان کا دورہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وہ ملکی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے، اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    زلمے خلیل زاد کل دوپہر میں دفتر خارجہ آئیں گے، زلمےخلیل زاد کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی عہدیدار کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے، زلمے خلیل زاد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پاکستانی عہدیداران سے اہم مشاورت کریں گے بعد ازاں وہ اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے دوحہ کیلئے روانہ ہونگے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیں گے۔