Tag: US spoke person marie harf

  • یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا امریکا نہیں ۔

    امریکی دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق سوال پر میری ہارف کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

    میری ہاف نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کا عسکری سامان فروخت کر رہا ہے، جو پاک فوج کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ تاہم ہتھیاروں کی فروخت کانگریس کی منظوری سےمشروط ہوگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگی ساز وسامان کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں میری ہاف نے بتایا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود القاعدہ باقیات اب بھی مغرب کیلئے خطرہ ہیں، جن سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ۔

    واشنگٹن میں نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ پھانسی کی سزاؤں پر عمل در آمد کا فیصلہ پاکستان کا ہے امریکہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے۔

     امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر تحفظات ہیں تاہم انہیں امید ہیں کہ پاکستان انصاف کے تقاضے پورے کرے گا۔

  • امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    امریکا کی متاثرینِ سیلاب کیلئے امداد کی پیشکش

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے متاثرینِ سیلاب کیلئے مدد کی درخواست کی تو بھرپور امداد کریں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد انفرااسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کے لئے مدد نہیں مانگی۔

    انکا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے مدد کی درخواست کی تو امریکا متاثرین کے لئے تمام وسائل فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرمیں سیلاب میں گھیرے افراد کو مدد فراہم کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے کو جو پیش کش کی گئی وہ خوش آئند ہے۔

    دونوں ملک براہ راست رابطوں سے باہمی مسائل حل کرسکتے ہیں، امریکا پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا۔

  • نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،استعفی کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئینی اورجمہوری عمل کے حامی ہیں، کسی غیرآئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان میری ہاف نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نوازشریف پانچ سال کے لیے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیاجاسکتا، امریکا پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی صورتحال کو تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا، سیاسی ڈائیلاگ کے لیے گنجائش موجود ہے، اسے پُرامن رہنا چاہیے۔

    امریکا پاکستان میں غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گا۔ انتخابی عمل جاری رہنا چاہئیے، پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے اور صورتحال کی بہتری کے لئے دونوں ملکوں کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

  • انسانی حقوق کی خلاف ورزی، سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغور

    انسانی حقوق کی خلاف ورزی، سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغور

    واشنگٹن :جنوبی سوڈان میں جاری بحران کی باعث امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوڈانی حکومت پر بین الاقوامی پابندیاں لگانے پرغورشروع کردیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان میری ہارف کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحران کے خاتمےاور امن کے قیام تک جنوبی سوڈان پر پابندیاں لگانے پر غورکررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ذمہ دارحکومت ہے، خانہ جنگی کی صورتحال کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے، تقریبا دس ہزار لوگ جاں بحق اور دس لاکھ سے زیادہ لوگ نقل مکانی کرگئے ہیں۔