Tag: US state department

  • دوہزارچودہ میں پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ

    دوہزارچودہ میں پاکستان میں دہشتگردی کم ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دوہزارچودہ میں پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے برعکس دنیا کے دیگر ممالک میں مجموعی طور پر دہشت گرد واقعات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق دوہزارچودہ میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی جبکہ دنیا بھرمیں دہشتگردی واقعات میں ایک تہائی اضافہ ہوا، دوہزار تیرہ کے مقابلے میں اسی فیصد زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوہزارچودہ میں دنیا کے پچانوے ممالک میں تیرہ ہزارچار سوتریسٹھ دہشت گرد حملوں میں تینتیس ہزارافراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، گذشتہ سال سب سے بڑا واقعہ موصل میں جیل پر داعش کے حملے میں چھ سو ستر قیدیوں کی ہلاکت اور آرمی اسکول پشاور پر حملے میں ڈیڑھ سو بچوں کی شہادت تھا۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے علاوہ جن ملکوں میں دہشت گردی واقعات میں کمی ہوئی، ان میں فلپائن،نیپال اورروس شامل ہیں۔

    دنیا بھرمیں دہشت گردی میں اضافے کی وجہ عراق اورشام میں داعش، افغانستان میں طالبان اورنائجیریا میں بوکوحرام کی کارروائیاں ہیں۔

  • خطے میں پائیدار امن کا قیام پاک بھارت تعلقات پر منحصرہے، ترجمانِ امریکی محکمہ خارجہ

    خطے میں پائیدار امن کا قیام پاک بھارت تعلقات پر منحصرہے، ترجمانِ امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جیف را تھکے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام پاک بھارت تعلقات پر منحصر ہے، امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں۔

    واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی ختم کرنے کے  لئے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے، دہشتگردی اور شدت پسندی سے پاکستان اور بھارت دونوں کو خطرات لاحق ہیں۔

    جیف راتھکے کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں اورامریکا کی خواہش ہے کہ پاک بھارت مذاکرات جلد شروع ہوں۔

  • امریکہ کے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک

    امریکہ کے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا ہیک

    واشنگٹن: امریکہ میں حکام کے مطابق ملک کے ایک بڑے سائبرحملے میں لاکھوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کا ذاتی معلومات کو چوری کرلیا گیا ہے، جس سے لاکھوں ملازمین متاثرہوئےہیں۔

    امریکہ کےآفس آف پرسنل مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ ہیکر کی اس چوری سے تقریباً چالیس لاکھ موجودہ اورسابق ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کے مطابق اس سے تمام وفاقی ادارے متاثرہوسکتے ہیں۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن سینیٹر سوزان کولنز نے اس حملے کا الزام چینی ہیکرزپرعائد کیا ہے۔

    حکام کے مطابق چوری کیے گئے ڈیٹا میں ملازمین کے خاندانی پس منظراورکلیئرنس کی تحقیقات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

    سائبرسکیورٹی فرم ایکسیڈیم کے چیف سکیورٹی آفیسر کین امون نے تنبیہ کی ہے کہ ہیک کیا گیا ڈیٹا انتہائی اہم معلومات کے حامل وفاقی ملازمین کو بلیک میل یاان کی شناخت استعمال کرنے کے طورپراستعمال میں لایا جاسکتاہے۔

    واضح رہے کہ نومبر2014 میں ایسے ہی ایک سائبر حملے میں ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے 25 ہزار ملازمین سمیت دیگرہزاروں وفاقی ملازمین کی دستاویزات منظرِعام پرآگئی تھیں۔

  • کئی امریکی یمن میں محصورہیں: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

    کئی امریکی یمن میں محصورہیں: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

    واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں کئی امریکی شہری پھنسے ہوئے ہیں، اب تک موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق چارامریکی شہریوں کی یمن میں تصدیق ہوگئی ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق امریکہ کے شہری حوثی قبائل کی تحویل میں ہیں اورانہیں یمن کے دارالحکومت صنعا کے نزدیکی علاقے میں رکھا گیا ہے اورامریکہ کے حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں جن کے ذریعے امریکی شہریوں کو بازیاب کرایا جاسکے۔

    اخبارکے مطابق یمن میں قید تین امریکی شہری وہاں پر ملازمت کر رہے تھے جبکہ چوتھا شخص یمنی اورامریکی دوہری شہریت رکھتا ہے۔

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکی شہریوں کی بازیابی کےلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

    اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ان کے لئے امریکہ سے باہر امریکی شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کی طرح یمن کے حوثی قبائل بھی ’’مرگ برامریکہ‘‘ کے نعرے میں یقین رکھتے ہیں۔

  • سانحہ کراچی پر عالمی برادری کا اظہارِ مذمت

    سانحہ کراچی پر عالمی برادری کا اظہارِ مذمت

    نیویارک:عالمی برادری نے بھی کراچی میں سانحہ صفورا کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

    کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی کی مختلف ملکوں نے بھی شدید مذمت کی ہے، یورپی یونین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام پر زوردیا۔

    اقوام متحدہ نے سانحہ صفورا چورنگی کو افسوسناک قراردیا، اقوام متحدہ نے واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کراچی میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پردکھ کا اظہار کیا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی نے بھی متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

  • وزیرِاعظم لیاقت علی خان کا قتل، امریکی سی آئی اے نے افغانستان کی مدد سے کرایا تھا

    وزیرِاعظم لیاقت علی خان کا قتل، امریکی سی آئی اے نے افغانستان کی مدد سے کرایا تھا

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم لیاقت علی خان کا قتل امریکی سی آئی اے نے افغانستان کی مدد سے کرایا تھا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عام کی جانے والی انتہائی خفیہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ہیری ٹرومین نے ایران میں تیل کے کنوؤں پر امریکی اجارہ داری قائم کرنے میں مدد نہ دینے اور اسے ایران کا داخلی معاملہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں امریکی فوجی اڈے خالی کرنے کے مطالبے پر شہید ملت خان لیاقت علی خاں کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اسے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہ ملا جو قائد ملت پر گولی چلا سکتا۔

    جس کے بعد کابل میں امریکی سفارتخانے نے افغانستان کے بادشاہ ظاہر شاہ کو اس کام کیلئے راضی کیا اور لیاقت علی خان کی شہادت کے بدلے اسے پختونستان کے قیام میں مدد کا لالچ دیا۔

    افغان حکام نے سید اکبر کو ایسی پستول دی، جو نہایت اعلی عہدوں پر فائز امریکیوں کو دی جاتی تھی، سید اکبر نے جب شہید ملت کو نشانہ بنایا تو ہجوم میں موجود دو افراد نے ثبوت ختم کرنے کیلئے سید اکبر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، مزید احتیاط کے طور پر ان دو افراد کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

  • یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، یمن فوج بھیجنے کا معاملہ پاکستان طے کریگا امریکا نہیں ۔

    امریکی دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق سوال پر میری ہارف کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوج بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کو کرنا ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

    میری ہاف نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا پاکستان کو نو سو باون ملین ڈالر کا عسکری سامان فروخت کر رہا ہے، جو پاک فوج کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ تاہم ہتھیاروں کی فروخت کانگریس کی منظوری سےمشروط ہوگی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگی ساز وسامان کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں میری ہاف نے بتایا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود القاعدہ باقیات اب بھی مغرب کیلئے خطرہ ہیں، جن سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو کسی بھی جگہ پر  آزادی کے ساتھ رسومات ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

    جین ساکی کا کہنا تھا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے، تمام مذاہب کی عبادگاہوں کی حفاظت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ دہشتگردی کیخلاف اپنی کوششیں تیز کرے۔

  • لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا

    لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پررہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے حکم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ممبئی حملے کے ملزمان، ان کومالی مدد فراہم کرنے والوں اورضمانت دینے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔

    جین ساکی نے کہا کہ ذکی الرحمن کیخلاف جاری قانونی کارروائی کے نتائج کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

  • لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    لاہور، پشاورکے امریکی قونصلیٹ عارضی طورپربند

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپ امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں، پاکستان میں دہشت گرد ملکی،غیرملکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہےہیں اوردہشت گرد پاکستان میں اہم تنصیبات کونشانہ بناچکےہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں۔ لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

    امریکی شہریوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں، امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اورالجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔