Tag: us strike

  • دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

    دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا ہے، اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں 3 جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے کہا کہ بی 2 بمبار طیارے ایران پر امریکی حملوں میں ملوث تھے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں فضائی حملوں کے بعد کہا کہ یا تو امن ہو گا یا ایران کے لیے اس سے کہیں بڑا المیہ ہو گا، بہت سے ایرانی اہداف اب بھی باقی ہیں، جن کو تلاش کر کے منٹوں میں نشانہ بنا سکتے ہیں، اگر امن نہیں ہوتا تو ایرانی اہداف پر مزید تیز اور شدید حملہ کریں گے۔


    ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر حملوں کی تصدیق کر دی


    وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایران 40 سال سے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے، یہ ہمارے لوگوں کو ایک عرصے سے روڈ سائیڈ بموں سے قتل کر رہے ہیں اور ان کے ہاتھ پیر اڑا رہے ہیں، اس میں یہ ماہر ہیں، مشرق وسطیٰ میں انھوں نے ہمارے بہت سے لوگوں کو مارا، میں نے بہت پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ یہ سب مزید نہیں ہونے دوں گا۔

    انھوں نے کہا میں وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبارک باد دیتا ہوں، ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اس طرح کام کیا کہ شاید اس سے قبل کسی ٹیم نہ کیا ہوگا، آج رات تاریخی کامیابی ملی، میں اس پر فوجی جوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

    امریکا میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے ہیں، امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹو ماہاک میزائل استعمال کیے۔

  • افغان امن معاہدہ کے بعد امریکا کا طالبان پر پہلا حملہ ،  طالبان ملٹری کمیشن چیف ہلاک

    افغان امن معاہدہ کے بعد امریکا کا طالبان پر پہلا حملہ ، طالبان ملٹری کمیشن چیف ہلاک

    کابل : امن معاہدے کے بعد امریکی فوج نے طالبان پر پہلا حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں طالبان ملٹری کمیشن کے چیف سمیت تین طالبان مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے بعد امریکی فوج نے افغانستان میں طالبان پرپہلا فضائی حملہ کردیا، ،افغان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ حملے میں طالبان ملٹری کمیشن کے چیف سمیت تین طالبان مارے گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہوئے اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان امریکی فوج نے کارروائی کو دفاعی حکمت عملی قرار دیا ہے ، افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان جنگجووں پر حملے کی تصدیق کی اور بتایا ہلمند میں افغان جنگجووں کونشانہ بنایا گیا۔

    ترجمان امریکی فوج کا کہنا تھا کہا امریکانےطالبان کی جانب سےافغان فورسز پرحملےکاجواب دیا، 11 روزمیں طالبان پریہ ہماراپہلاحملہ ہے، طالبان قیادت نے وعدہ کیا تھاپرتشددکارروائیوں میں کمی لائیں گے۔

    ترجمان امریکی ملٹری نے مزید کہا کہ طالبان وعدہ پورا کرتےہوئےغیرضروری حملے بند کریں ، جب بھی ضرورت پڑےگی ہم اپنے اتحادیوں کا دفاع کریں گے ، واضح ہے ہم امن چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل صوبہ قندوز میں طالبان کے حملے میں سولہ افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دس کو طالبان نے یرغمال بنالیاتھا۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان رہنما ملا برادر میں ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی ، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فون پر طالبان لیڈر سے بہت اچھی گفتگو رہی، ہم دونوں رضامندہیں کہ پرتشددکاروائیاں نہیں ہونی چاہیئے ہم تشددنہیں چاہتے،لیکن دیکھتےہیں آگے کیا ہوتاہے۔

  • شام پر امریکی حملہ دلیرانہ فیصلہ ہے: سعودی عرب

    شام پر امریکی حملہ دلیرانہ فیصلہ ہے: سعودی عرب

    شام پر امریکی حملے کے بعد دنیا بھر سے مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ سعودی عرب، ترکی، برطانیہ اور فرانس نے امریکا کی حمایت کردی۔ ایران اور روس نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دے دیا۔

    گزشتہ روزامریکا نے مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے 60 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 4 شامی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا کی شام کے خلاف فضائی کارروائی

    یاد رہے کہ کہ یہ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد شام میں پہلی کارروائی ہے۔

    شامی حکومت نےامریکی حملے کو جارحیت قرار دیا جبکہ اپوزیشن نے کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے امریکی صدر کے شام کے خلاف حملے کو دلیرانہ فیصلہ قرار دے دیا۔ برطانیہ نے امریکی صدر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ شام میں کیمیائی حملے کا مناسب جواب ہے۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی جرائم کرنے والی حکومت کو تنبیہہ ہے۔ ترک نائب وزیر اعظم نے کہا کہ شامی ایئر بیس پر امریکی حملے کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شام میں کیمیائی حملہ، مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

    ادھر روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کا شام پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی حملے خود مختار قوم کے خلاف جارحیت ہیں۔ ایران کی جانب سے بھی شام پر امریکی کاروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکا نے یہ فضائی کارروائی شامی حکومت کے مہلک کیمیائی حملے کے جواب میں کی ہے جس میں شامی شہر ادلب میں عام شہریوں سمیت 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق:امریکہ کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

    عراق: امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، امریکی جیٹ طیاروں نے بغداد کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

    امریکی حکام کے مطابق بغداد کے جنوب مشرقی حصے اور کوہ سنجار کے قریب جیٹ طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی، داعش کے خلاف کارروائی باقاعدہ امریکی اعلان کی بعد گئی ہے۔

    صدر براک اوباما نے امریکی قوم سے خطاب میں داعش کےخلاف حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی فوج کردوں اورعراقی فوج کو داعش کےخلاف جنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ داعش کے خلاف جنگ طالبان کے خلاف کاروائیوں میں اثرانداز نہیں ہوگی، پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی نقل وحرکت پر مکمل نظر ہے۔

    داعش میں اسی سے زائد ممالک کے دہشت گرد شامل ہیں، ان دہشت گردوں میں امریکا اور یورپ کے باشندے بھی شامل ہیں۔