Tag: US university

  • امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون

    امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون

    فلوریڈا : سعودی خواتین جہاں دیگر تمام شعبوں میں تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہیں وہیں اندرون و بیرون ملک تعلیمی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔

    اس حوالے سے ایک سعودی طالبہ شروق قنبوع نے فلوریڈا یونیورسٹی سے ٹورازم مینجمنٹ اور ریستوران مینجمنٹ میں ڈبل گریجویشن کرکے سیاحت کے شعبے میں پہلی سعودی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شروق قنبوع نے کہا کہ ’فلوریڈا یونیورسٹی سے بیک وقت دو ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ سیاحت کے شعبے سے بڑی دلچسپی تھی۔ خواب تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے شعبے کے بارے میں مہارت حاصل کروں۔ خواب پورا ہوا تو بہت اچھا لگا۔

    شروق قنبوع نے کہا کہ ڈبل گریجویشن کے لیے دن رات محنت کے تجربے نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ ابتدا 2015 میں اس وقت ہوئی تھی جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کورس کررہی تھی۔ پہلی ٹرم کے بعد ٹورازم مینجمنٹ اور ریستوران مینجمنٹ کی طرف چلی گئی۔

    شروق قنبوع نے بتایا کہ ’انفارمیشن ٹیکنالوجی چھوڑ کر ٹورازم کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا تو ڈری ہوئی تھی۔

    مجھے خوف تھا کہ وہ لوگ جو میری مدد کررہے ہیں اور میرے گھر والے جو میری خواہش کے پیش نظر خاموش ہیں، کہیں خفا نہ ہوجائیں۔ میں سعودی عرب کی واحد طالبہ تھی جس نے سیاحت کا شعبہ اختیار کیا تھا۔ اب تو اس شعبے میں پچاس سے زیادہ سعودی طالبات آ گئی ہیں۔

    شروق قنبوع نے کہا کہ فلوریڈا یونیورسٹی کے ذمے داران کی نظریں سعودی عرب پر جمی تھیں۔ وہ عجیب وغریب دور تھا۔ سعودی عرب سیاحت کے فروغ کے لیے مہم چلا رہا تھا۔ بعض لوگ اس حوالے سے مملکت کے خلاف منفی باتیں کر رہے تھے۔

    مملکت اور سیاحت میں تضاد کا تاثر دینے کی کوشش کررہے تھے لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ مملکت کا نیا منظر نامہ ثابت کررہا ہے کہ یہاں سیاحت کے حوالے سے بہت کچھ ہے۔

  • امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکی یونیورسٹی میں ٹک ٹاک کی کلاسز

    امریکا میں ایک یونیورسٹی نے طالب علموں کو ٹک ٹاک کلاسز دینا شروع کردیں، ان کلاسز کی بدولت اس یونیورسٹی کے طلبا ماہانہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تک کما رہے ہیں۔

    نارتھ کیرولینا کی ڈیوک یونیورسٹی گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو ایک ٹیک کورس سکھا رہی ہے جسے ٹک ٹاک کلاس کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کلاس میں بنائی جانے والی ویڈیوز کو ٹک ٹاک پر 80 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

    کلاس کی ایک طالبہ نے اپنے سمسٹر کے دوران اپنے ذاتی ٹک ٹاک فالوورز میں 12 ہزار کا اضافہ کیا ہے، وہ مختلف برانڈز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعہ ہر ماہ 7 ہزار ڈالر (13 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک کی آمدنی حاصل کرلیتی ہے۔

    بعض اوقات وہ ایک پوسٹ کے ذریعے 5 ہزار ڈالرز (9 لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے) تک بھی کما لیتی ہے۔

    کلاس میں سوشل مارکیٹنگ سکھانے والے پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب دیکھا کہ اکثر طلبہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے کانٹینٹ تخلیق کر رہے ہیں تو انہیں اس کورس کو ڈیزائن کرنے کا خیال آیا۔

    کلاس کے ایک طالب علم کو اس کورس کی بدولت لنکڈ ان میں انٹرن شپ بھی مل چکی ہے۔

  • امریکی جامعات میں جنسی تشدد کی شرح میں اضافہ

    امریکی جامعات میں جنسی تشدد کی شرح میں اضافہ

    نیویارک: ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی 18 فیصد طالبات اپنے پہلے تعلیمی سال میں جنسی زیادتی کا نشانہ بن جاتی ہیں۔

    تحقیق کے مصنف کے مطابق امریکی جامعات میں میں جنسی تشدد اب وبائی صورتحال اختیار کرتا جارہاہے اور اس پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

    یہ تحقیق بالغان کی صحت کے ایک جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں 483 شرکاء سے سوالنامے کے ذریعے اس بابت استسفار کیا گیا ہے۔ شرکاء میں سے بڑی تعداد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی ساتھ اقدامِ زیادتی یا زیادتی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

    محققین نے اپنی تحقیق کا مرکزنیویارک کی ایک بڑی نجی یونیورسٹی کو بنایا گیا اورتمام شرکاء نوجوان خواتین تھیں۔