Tag: us-welcomes

  • امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیز فائر اعلامیے کو خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیز فائر اعلامیے کو خوش آئند قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکا نے پاک بھارت ایل اوسی سیزفائر اعلامیے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کشمیرسمیت دیگرامورپرپاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایل اوسی پر سیز فائر سے متعلق پاک بھارت اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک نےجنگ بندی پرسختی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا، ایل اوسی پر کشیدگی میں کمی کیلئے کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا نےفریقین سےلائن آف کنٹرول پرتناؤکم کرنےکامطالبہ کیاتھا، 2003کےجنگ بندی کے معاہدے پر واپس آنا خوش آئند ہے، کشمیرسمیت دیگرامورپرپاک بھارت براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔

    مزیدپڑھیں : امن کی جانب اہم قدم ، پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق

    نیڈ پرائس نے مزید کہا پاکستان ہماراایک اہم شراکت دارہے، پاکستان کے ساتھ بہت سارے مفادات وابستہ ہیں، افغانستان میں پاکستان کاایک اہم کردار ہے، افغانستان، کشمیراوردیگر امور پر پاکستان تعمیری کردار ادا کرے۔

    یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

  • امریکا کا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم

    امریکا کا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم

    اسلام آباد : امریکا نے پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پرذکی لکھوی کوجوابدہ ٹھہرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور ذکی لکھوی کودہشت گردی اورمالی اعانت کاذمہ دار ٹھہرانااہم اقدام ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی اورسزاکےعمل کاجائزہ لےرہےہیں، ممبئی حملوں میں ملوث ہونےپرذکی لکھوی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

    مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کارروائی، ذکی الرحمان لکھوی گرفتار

    یاد رہے 2 جنوری کو کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کیا تھا،ملزم کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان پر دہشت گردی کے لیے جمع فنڈز سےڈسپنسری چلانے کاالزام ہے جبکہ ذکی الرحمان لکھوی نے فنڈ ذاتی اخراجات کے لیے بھی استعمال کیے ، اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کارکن ہونےکےساتھ ذکی الرحمان لکھوی اقوام متحدہ کی جانب سے بھی نامزد تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

  • امریکا نے  وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا

    امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا یہ دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند ہے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کامظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین ذرائع نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں امن خود پاکستان کےحق میں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان کےحالیہ دورہ کابل کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔

    ای یوذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 نومبر کو افغان ڈونرز کانفرنس میں استحکام کیلئے تعاون کی توقع ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پڑوسی ممالک مثبت کرداراداکریں، چین،روس، بھارت، ایران، گلف ممالک اور پاکستان مسئلے کے حل میں مدد کرسکتےہیں۔

  • امریکا کا طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کی بازیابی کا خیرمقدم

    امریکا کا طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کی بازیابی کا خیرمقدم

    واشنگٹن : امریکا نے طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کیون کنگ اور ٹموتھی وییکس کی بازیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا امریکی شہریوں کی حفاظت صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکااورطالبان کےدرمیان مذاکراتی عمل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ، ترجمان وائٹ ہاؤس نے طالبان کی قید سے آسٹریلوی اور امریکی پروفیسرز کیون کنگ اور ٹموتھی وییکس کی بازیابی کا خیر مقدم کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی اور آسٹریلوی شہری کی بازیابی پرافغان حکومت کےشکرگزارہیں، امریکی شہریوں کی حفاظت صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کی بازیابی کی ٹرمپ انتظامیہ کوششیں جاری رکھےگی اور یقینی بنایا جائے گا کہ افغان سرزمین امریکا، اتحادیوں کیخلاف استعمال نہ ہو۔

    مزید پڑھیں : طالبان نے مغوی آسٹریلوی اور امریکی شہری رہا کر دیے

    یاد رہے گذشتہ روز افغان طالبان نے اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے مغوی آسٹریلوی اور امریکی شہری رہا کردیے تھے، غیرملکی شہریوں کو اغوا کرکے افغان صوبے زابل میں رکھا گیا تھا، امریکی میڈیا نے بھی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

    خیال رہے امریکی پروفیسر کیون کنگ اور آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی ویکز کابل میں امریکی یونی ورسٹی کے اساتذہ تھے، 2016 میں انہیں کابل میں امریکی یونی ورسٹی کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل انس حقانی سمیت طالبان کے 3سینئر رہنماؤں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا تھا ، بعد ازاں تینوں دوحہ منتقل کردیا گیا تھا۔