Tag: us-withdraws

  • امریکی فوج کا انخلا،  طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی

    امریکی فوج کا انخلا، طالبان نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی

    کابل : طالبان نے چند ہفتوں کےاندر متعدد افغان پائلٹوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرڈالا ، ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیےمار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان نےافغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے ، طالبان نے تصدیق کی ہے کہ چند ہفتوں کےاندر کئی پائلٹ ٹارگٹ کرکے قتل کئے ہیں۔

    ترجمان طالبان نےبیان میں کہا ہے یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں اس لیے مار رہے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام بھی افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آگاہ ہیں، پائلٹوں کو جنگ سے زیادہ چھٹی کے دنوں میں جان کا خطرہ رہتا ہے۔

    دوسری جانب افغانستان میں طالبان اورافغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ، ترجمان طالبان کا کہنا ہے طا لبان نےصوبے پروان کے ایک اور ضلع پر قبضہ کرلیا ۔

    افغان فورسز نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے طالبان سے قنندوز ،ہرا ت اور قندھار کے مخلتف اضلاع کا کنٹرول واپس لے لیا ہے جبکہ مختلف صوبوں میں آپریشن کےدوران سترسے زائدطالبان مارے گئے۔

    اس حوالے سے ترجمان طالبان کا کہنا ہے ہرات کے کچھ اضلاع اب بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

  • روس پر الزامات کے بعد امریکا کا اہم اعلان

    روس پر الزامات کے بعد امریکا کا اہم اعلان

    واشنگٹن: امریکہ نے فوجی سرگرمیوں میں شفافیت کو فروغ دینے کے مقصد سے رکن ممالک کے علاقوں میں غیر مسلح نگرانی کے طیارے کی پرواز کی اجازت دینے والے اسلحہ کنٹرول معاہدے کے دائرہ کار سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں معاہدے سے دستبرداری کے لئے امریکہ نے چھ ماہ قبل نوٹس جاری کیا تھا اور اب ہم اس کے دائرے سے باہر ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے یہ قدم روس کی جانب سے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث اٹھایا ہے۔

    آرمز کنٹرول معاہدہ فروری دو ہزار اکیس میں ختم ہوگا، جبکہ نئے سال کے آغاز پر بیس جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر امریکہ کے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے، جس کے بعد وہ اس مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ معاہدہ دو ہزار دو میں عمل میں لایا گیا تھا، جس میں امریکہ ، کینیڈا ، روس سمیت یورپ کے چونتیس ممالک شامل تھے لیکن اب اس میں امریکہ شامل نہیں ہے۔اس سے قبل امریکا نے روس اور چین پر آرمز کنٹرول معاہدے سے دستبرداری کی امریکی دھمکیوں کے باوجود جوہری منصوبوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔

    روس کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے پر راضی ہو تو وہ بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے

  • امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، سفارتی ذرائع

    امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، سفارتی ذرائع

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، پاکستانی سفارتکاروں کواب شفٹنگ اوردیگراشیاپرٹیکس دیناہوگا، پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کوکسی قسم کاٹیکس استثنیٰ نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کا ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا، امریکا میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش، خوراک ، ائیر لائنز، گیس اور یوٹیلٹی پر ٹیکس میں استثنا دیا جاتا تھا، جس کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

    ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ 20 مئی کو کیا گیا ، امریکا نے 20 کے قریب پاکستانی سفارتکاروں کے لیے ٹیکس استثنا کی سہولت ختم کی اور انہیں ٹیکس استثنیٰ کےلئے جاری کردہ کارڈ 15 مئی کو واپس کرنا پڑے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کواب شفٹنگ اوردیگراشیاپرٹیکس دیناہوگا ، پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں کوکسی قسم کاٹیکس استثنیٰ نہیں دیا۔

    پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ختم کی گئی سہولیات ویانا کنونشن کے تحت دی جاتی ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ ڈپمارٹمنٹ نے کہا کہ ان معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ معاملات جلد حل کر لیے جائیں گے جبکہ امریکی سفارت کاروں کو پاکستان میں ایسی سہولیات التواءمیں ہیں۔