Tag: US woman

  • امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ایک اور مطالبہ کردیا

    امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ایک اور مطالبہ کردیا

    کراچی : پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کیلئیے آنے والی امریکی خاتون انتظامیہ کیلیے گلے ہڈی بن گئی، ساتھ ہی گارڈن اپارٹمنٹ کے مکین بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوزکی رپورٹ کے مطابق پولیس تحویل میں منتقل ہونے والی امریکی خاتون اونیجا کو واپس اپارٹمنٹ تو پہنچا دیا گیا لیکن وہ گارڈن کے رہائشیوں کیلئے زحمت بن گئی۔

    کراچی پولیس نے خاتون کی سیکیورٹی کیلئے2خواتین اہلکار تعینات کردیں، صبح پولیس افسران خاتون سے پھر بات کرینگے اور سمجھانے کی کوشش کرینگے۔

     اونیجا کا مطالبہ تھا کہ وہ اسی پارکنگ میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اس کے وہاں رشتے دار ہیں، پولیس  نے اسے یہ پیشکش بھی کی تھی کہ اسے ایک کمرہ دلوا دیتے ہیں لیکن خاتون نے صاف انکار کردیا۔

    اس حوالے سے گارڈن اپارٹمنٹ کے یونین عہدیدار  نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے اہل محلہ نے شغل لگایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپارٹمنٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا ہے، اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوگیا تو پولیس ہم سے پوچھ گچھ کرے گی۔

    یونین عہدیدار نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ مذکورہ خاتون کی وجہ سے ہم بھی بہت پریشانی میں مبتلا ہیں۔،

    قبل ازیں امریکی خاتون مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان سے شادی کیلیے کراچی میں موجود ہیں، آج انہوں نے گارڈن میں اُس لڑکے کا گھر بھی ڈھونڈ لیا اور بلڈنگ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں فرمائش کی تھی کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں اور امریکا کی پرواز کیوں نہیں لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں یہاں گھوم رہی ہوں اس سے تمہیں کیا مطلب؟

  • کتے نے9 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا، مالکن پر قتل کا الزام ثابت

    کتے نے9 سالہ بچی کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا، مالکن پر قتل کا الزام ثابت

    فلوریڈا : امریکا میں ایک خاتون نے پالتو کتے کی مدد سے اپنے دوست کی 9 سالہ بیٹی کو مروا دیا، پولیس نے خاتون کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے 34 سالہ ملزمہ ٹائیشل ایلیس مارٹن کو قتل، بچی کے ساتھ بدسلوکی اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے اپنے روٹویلر کتے کو اپنے بوائے فرینڈ کی نو سالہ بچی پر حملہ کرنے اور اسے قتل کرنے کا حکم دیا۔

    Woman

    خونخوار کتے نے بچی کو بھنبھوڑ کر زخمی کردیا تھا۔ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ پیرامیڈکس کال کیے جانے پر اہلکار جب اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو بچی کو خون میں لت پت پایا۔ کتے نے اُسے بُری طرح کاٹا تھا۔پیرا میڈیکس اہلکاروں نے لڑکی کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسے مردہ قرار دے دیا۔

    نو سالہ مقتولہ بچی کا باپ لوژان سیشنز جب گھر پہنچا اس پر رقیامت ٹوٹ پڑی۔ کیونکہ اسے ملزمہ نے بتایا تھا کہ اس کی بیٹی 9 جون کو کیلیفورنیا میں اپنے خاندان سے ملنے گئی ہے۔

    مارٹن نے 10 جون کو ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اسے بتایا تھا کہ اس کی ماں نے اس کی بیٹی کو کیلیفورنیا بھیج دیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کافی دن تک جاری رکھیں حکام نے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں، فوٹیج میں مارٹن کو کتے کا پٹا پکڑے اور اسے ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ بچی کو نشانہ بنا رہا تھا۔ یہ فوٹیج لڑکی کی لاش ملنے سے دو دن پہلے کی تھی۔ملزمہ مارٹن کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد لیک کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

  • جنگل سے زنجیروں میں جکڑی بازیاب امریکی خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا

    جنگل سے زنجیروں میں جکڑی بازیاب امریکی خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا

    ممبئی : بھارت کے جنگل سے گزشتہ ہفتے زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا حالانکہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی۔

    50سالہ امریکی خاتون للیتا کیکمار ایس کو جنگل میں بھوک سے نڈھال اور ایک درخت سے زنجیر سے بندھا ہوا پایا گیا تھا، خاتون 25روز سے بھوکی پیاسی تھی۔

    امریکی خاتون کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ مذکورہ خاتون نے اپنے آپ کو خود ہی باندھ رکھا تھا جبکہ بازیابی کے بعد دیے گئے بیان میں اس نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا۔

    American woman

    پولیس کے مطابق اب اس امریکی خاتون کا یہ مؤقف ہے کہ اس کی شادی ہی نہیں ہوئی اور پولیس کو دیئے گئے پہلے بیان کے وقت وہ مکمل طور پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا ہے کہ ان کا ویزا ختم ہو گیا تھا اور اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وطن واپس جاسکے اس لیے وہ پریشان تھی، جس کے بعد اس نے تالے اور زنجیریں خرید کر خود کو درخت سے باندھ لیا تھا۔

    امریکی خاتون کے علاج پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضہ کی پہلے سے کافی حالت بہتر ہو رہی ہے، وہ کھاتی پیتی اور چلتی پھرتی ہیں اس کے علاوہ تھوڑی بہت ورزش بھی کرلیتی ہیں۔

    ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ امریکہ میں اس خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور لالیتا بھی ان سے رابطے میں تھی۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں زنجیر سے بندھی امریکی خاتون کئی ہفتوں بعد جنگل سے بازیاب

    پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کافی عرصے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رہائش پذیر تھی اور اس کے پاس آدھار کارڈ بھی موجود تھا جس پر تامل ناڈو کا ایڈریس بھی درج تھا۔

  • امریکا: کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش، 92 سالہ ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

    امریکا: کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش، 92 سالہ ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست ایریزونا میں 92 سالہ ماں نے کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش کرنے پر 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 جولائی کو میری کوپا کاؤنٹی کے علاقے فاؤنٹین ہلز میں پیش آیا جہاں 92 سالہ اینا بلیسنگ کے بیٹے نے انہیں ایک کیئرہوم بھیجنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق اینا بلیسنگ نے لباس کی جیبوں میں دو پستول چھپائے اور اپنے بیٹے کے بیڈروم میں جاپہنچیں، جہاں دونوں ماں بیٹوں میں جھگڑا ہوا اور خاتون نے ریوالور جیب سے باہر نکالا اپنے بیٹے پر فائر کھول دئیے۔

    عدالتی دستاویز کے مطابق خاتون نے قتل سے قبل اپنے بیٹے سے کہا تم نے میری زندگی برباد کردی اس لیے اب میں تمہاری زندگی لے رہی ہوں۔

    بعدازاں انہوں نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کو بھی پستول کے نشانے پر رکھ لیا تاہم دوست نے ہوشیاری سے انہیں دھکا دے کر پستول دور پھینک دیا۔

    جس کے بعد خاتون نے اپنا دوسرا پستول جیب سے نکالا تاہم ان کے بیٹے کی دوست اس پستول کو کمرے سے دور گرا کر کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس کو فون کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی گردن اور جبڑے پر گولی کے 2 نشان پائے گئے ہیں جبکہ اینا بلیسنگ اپنی کرسی پر بیٹھی ہوئی پائی گئیں، تفتیش کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے خود کو بھی مارنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔