Tag: US women

  • لال بیگ سے خوفزدہ امریکی خاتون کا انوکھا احتجاج

    لال بیگ سے خوفزدہ امریکی خاتون کا انوکھا احتجاج

    ٹیکساس: لال بیگ اور کیڑے مکوڑوں سے خوفزدہ امریکی خاتون نے حکومتی نااہلی کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کیا اور خود ہی لال بیگ بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون نے حکومتی نااہلی کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد بار شکایات درج کیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی تو انہوں نے انوکھے طرز کا احتجاج کیا تاکہ مسئلہ حل ہوجائے۔

    ویسے تو کیڑے مکوڑوں سے پریشان لوگ انہیں ختم کرنے کے لیے مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں مگر امریکی خاتون نے خود تو کچھ نہ کیا بلکہ حکومت کے رحم و کرم پر ہی رہیں۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا تو مذکورہ خاتون وہاں لال بیگ کا کاسٹیوم زیب تن کر کے پہنچ گئیں اور شدید احتجاج کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ’میں نے کچھ روز قبل باغیچے میں پودا لگایا تو اُس کی وجہ سے میرے گھر میں مچھر، لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑے آنے لگے‘۔

    امریکی خاتون شہری کا کہنا تھا کہ مقامی حکومت کو متعدد بار شکایات درج کروائیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، اگر میرے مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو احتجاجاً گھر کے باہر یہی لباس پہن کر بیٹھی رہوں گی۔

    کونسل کے سربراہ نے خاتون کو مسئلہ حل کرنے کی تسلی دیتے ہوئے متعلقہ محکمےکو شکایت دور کرنے کی ہدایت کی۔

  • امریکی خواتین کے لیے کن ریاستوں میں رہنا بہتر ہے؟

    امریکی خواتین کے لیے کن ریاستوں میں رہنا بہتر ہے؟

    واشنگٹن: امریکا کی تمام ریاستوں میں خواتین کے لیے بے پناہ سہولیات موجود ہیں تاہم ریاست منیسوٹا کو سال 2018 کے لیے بہترین قرار دیا گیا جبکہ پانچ ریاستیں بدترین قرار دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ویسے تو تمام ہی ریاستوں میں خواتین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس ضمن میں بہترین اور بدترین ریاستوں کی منصوبہ کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ کولمبیا میں ہونے والے مقابلے کے دوران ریاست منیسوٹا کو خواتین کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی فنانس کی ویب سائٹ ’والٹ حب‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے مقابلے میں امریکا کی پچاس ریاستوں کا موازنہ کیا گیا جن میں خواتین کی زندگی گزارنے کے 23 طریقوں کو مدنظر رکھا گیا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی کمپنیاں ’حاملہ خواتین‘ کو بوجھ سمجھتی ہیں: تحقیق

    والٹ حب نے اوسط آمدنی، بے روزگاری کی شرح اور کاروبار میں خواتین کی شراکت داری جیسے عوامل کے ذریعے رپورٹ مرتب کی جس میں ریاست گوپر خواتین کو اقتصادی اور سماجی بہبود کے اقدامات کرنے اور زور دینے کے باعث(جس نے مجموعی اسکور کا 60 فیْصد حصہ حاصل کیا) پہلے نمبر پر آئی جبکہ بالترتیب دوسرے، تیسرے، چھوتے، اور پانچویں نمبر پر آنے والی ریاستوں میں وسکونسن، ورمونٹ اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

    والٹ حب کے مطابق تیسرے مرحلے میں خواتین کی صحت اور حفاظت کے لحاظ سے ہوائی پہلے اور میساچیٹس دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کنکٹٹ اور نیو ہیمپشائر پہلے پانچ نمبروں پر آنے والی ریاستوں میں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ اسکور کا یہ حصہ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال، ڈپریشن کی شرح، زندگی کی توقع اور موٹاپے کی کیفیت جیسے عوامل پر مبنی تھا۔ دوسری جانب خواتین کے لیے جن ریاستوں کو بد ترین قرار دیا تھا ان میں بتدریج لوئی زیانا، آرکنساس، مسی سیپی، اوکلاہوما اور الا بامہ شامل ہیں۔ ان ریاستوں کے بار ے میں کہا گیا ہے کہ یہ خواتین کے لیے مناسب اقدامات کرنے والی ریاستیں نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی خواتین کا سعودی شہزادے پرزیادتی کا مقدمہ

    امریکی خواتین کا سعودی شہزادے پرزیادتی کا مقدمہ

    لاس انجیلس: تین امریکی خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سعودی شہزادے نے تین روز تک انہیں بریورلی ہلز میں واقع مینشن میں حبسِ بیجا میں رکھا اور جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

    خواتین جن کی پہچان مخفی رکھی گئی ہے انہوں نے لاس انجیلس کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ 29 سالہ سعودی شہزادے مجید عبدالعزیز السعود نے انہیں ستمبرمیں بحیثیت ملازمہ اپنے گھر میں نوکری دی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    عدالت میں دائر کردہ درخواست میں خواتین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہزادے نے انہیں دھمکیاں دیں اوررغیراخلاقی حرکات پر مجبورکیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مذکورہ خواتین میں سے ایک نے اسے روکنے کی کوشش کی تو شہزادہ اس سے انتہائی بری طرح پیش آیا اور کہا کہ میں شہزادہ ہوں کوئی میرا کچھ نہیں کرسکتا۔

    خواتین نے مقدمے میں شہزادہ مجید پر مشت زنی اور منشیات کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

    شہزادے کو گرفتار کیا گیا تاہم ثبوتوں کی عدم موجودگی کے باعث جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں فردِ جرم عائد نہیں کی جاسکتی تاہم لاس انجیلس کے حکام کا خیال ہے کہ شہزادے پر بے ہودگی اور بدسلوکی کا جرم ثابت کیا جاسکتا ہے۔