Tag: US

  • امریکی سینیٹر کی ٹرمپ مودی ریلی پر تنقید، مسلم ڈے پریڈ میں کشمیر خصوصی توجہ کا مرکز

    امریکی سینیٹر کی ٹرمپ مودی ریلی پر تنقید، مسلم ڈے پریڈ میں کشمیر خصوصی توجہ کا مرکز

    نیویارک: امریکی سینٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز نے ہیوسٹن میں ٹرمپ مودی ریلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    برنی سینڈر نے ایک جریدے ہیوسٹن کرونکل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کا اہتمام ایسے وقت میں کیا گیا جب کشمیر محاصرے میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب صدر ٹرمپ ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہیں تو ہم امیکیوں اور بھارتیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں۔

    امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ لیکن جب ہماری آنکھوں کے سامنے جنم لینے والے انسانی بحران کی بات ہوتی ہے تو مکمل خاموشی پائی جاتی ہے جیسے سب بہرے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔

    عمران خان پر اعتماد ہے، مودی سے اچھے تعلقات ہیں، ثالثی کی پیش کش پر قائم ہوں: ٹرمپ

    ادھر نیویارک کے میڈیسن ایونیو میں 35ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ کے موقع پر کشمیر اور مسلمانوں کے اتحاد پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

    پریڈ میں 3ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ میڈیسن ایونیو سے مارچ کرنے والے زیادہ تر لوگوں نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اسلام کے خلاف پائے جانے والے تعصب کی مذمت کی۔

    پریڈ کے چیئرمین فارس فیاض نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سال ان کی توجہ کا مرکز کشمیر ہے کیونکہ وہاں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری کا زیادہ تر حصہ خاموش اور بھارتی حکومت کی خوش آمد میں لگا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، کشمیر کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر کی ملاقات، کشمیر کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی اس موقع پر مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور سینیٹر لنزے گراہم کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر خصوصی گفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں لنزےگراہم کے تعاون کو سراہا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حالت پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران نے جنم لیا، مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدام سے خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

    میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کا سفیر بنوں گا، وزیراعظم عمران خان

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

    وزیراعظم کے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، افغانستان میں بات چیت کی جلد بحالی کیلئے پُرامید ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا میں آج اہم دن ہے، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی۔

  • ٹرمپ کا سعودی عرب اور یواےای میں امریکی فوجی کمک بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا سعودی عرب اور یواےای میں امریکی فوجی کمک بھیجنے کا اعلان

    واشنگٹن: ایران سے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی کمک بھیجنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے فوجی دستے سعودی عرب اور یو اے ای بھیجنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد فوج بھیجنے کی منظوری دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی اضافی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہے، سعودی تیل تنصیبات کی نگرانی کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کررہے ہیں۔

    امریکی وزیردفاع مارک تی اسپر کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت، اصولوں اور اقدار کو ایران سے خطرات لاحق ہیں، خطے میں ایران کی پرتشدد سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب نے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے عالمی مدد کی درخواست کی۔

    امریکا اور ایران کو زبردستی مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا: فرانس

    انہوں نے کہا کہ اضافی تعیناتی فضائی اور میزائل دفاعی نظام پر مرکوز ہوگی، سعودی عرب اور یواےای کی درخواست پر اضافی کمک کی منظوری دی گئی ہے، تعیناتی سے واضح پیغام دینا ہے کہ امریکا اتحادیوں کی حمایت کرتا ہے۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عالمی معیشت کیلئے درکار وسائل کی آزادانہ ترسیل یقینی بنانا ہے، سعودی عرب کو عسکری آلات کی فراہمی میں تیزی لارہے ہیں، خطے میں اپنے شہریوں اور مفادات کا تحفظ امریکا کی ذمہ داری ہے، ایرانی قیادت اپنی تباہ کن، خطےکو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیاں روکے۔

    مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحاد کے قیام پر ایران کی تنقید

    مارک ٹی اسپر نے خبردار کیا کہ ایران پُرامن سفارتی راستے کا انتخاب کرے، عالمی معیشت، اصولوں کے تحفظ کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہے، ایران کو طویل عرصے سے عالمی قوانین کی پاسداری کا کہہ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ امریکا ایران سے تصادم نہیں چاہتا، ضرورت پڑی تو امریکا کے پاس دیگر عسکری آپشنز بھی موجود ہیں۔

  • امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شدت پسند گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شدت پسند گرفتار

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ پولیس نے نیو جرسی ریاست سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے اعلان کیا کہ 42 سالہ لبنانی الیکسی صعب نے 2008ءمیں ایران نواز لبنانی حزب اللہ سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

    امریکا اس تنظیم کو 1997 کے بعد سے ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔ حزب اللہ کی غیر ملکی آپریشن شاخ جو بلغاریہ میں اسرائیلی سیاحوں پرحملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے کو الیکسی صعب نے امریکا میں اہم اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

    2000ءمیں امریکا میں آباد ہونے اور باقاعدگی سے تربیت کے لیے لبنان کا سفر کرنے کے بعد صعب نے حزب اللہ کو نیو یارک میں نمایاں مقامات، خاص طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، ٹائمز اسکوائر، پل، سرنگوں اور ہوائی اڈوں کے بارے میں تفصیلی انٹلیجنس معلومات مہیا کی تھیں۔

    2005ءمیں اس نے ایک دوسرے ملک کا کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک مشتبہ اسرائیلی جاسوس کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے سنہ 2012ء ایک فرضی شادی کی تاکہ وہ اپنی ساتھی کو امریکا لانے کے بعد اسے بھی امریکی شہریت دلوا سکے۔

    مین ہٹن کے وفاقی پراسیکیوٹر جیفری برمن نے کہا ‘ملزم امریکا میں ممکنہ اہداف کی تلاش میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صعب امریکی شہریت حاصل کرنے کے باوجود کئی دہائیوں سے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کا وفادار ہے۔

    الیکسی صعب پر نو الزامات عائد کیے گئے۔ ان الزامات میں ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد تننظیم سے معاونت پر 20 سال اور دہشت گردانہ مقاصد کے لیے جعلی شادی کی کوشش پر 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • امریکا اور ایران کو زبردستی مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا: فرانس

    امریکا اور ایران کو زبردستی مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جاسکتا: فرانس

    پیرس: مشرقی وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں فرانس کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں نرمی خلیج کی سلامتی پر اس کے ساتھ بات چیت سے مشروط ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی ذرائع نے واضح کیا کہ فرانس امریکا اور ایران میں سے کسی کو بھی مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہماری سفارت کاری کا جواز پیش کرتا ہے، ایران معاشی پابندیوں کے خاتمے کے بغیر امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

    فرانسیسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو کی تنصیبات پرحملوں کے بارے میں رد عمل اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد جاری کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جلد ہی سعودی عرب پر حملوں کے بارے میں کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔ فرانس خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا اور تمام فریقین سے صبرو تحمل سے کام لینے پر زور دیتا ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحاد کے قیام پر ایران کی تنقید

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں ’پیس فُل ریزولوشن‘ یا پر امن حل کے اتحاد بنانے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    جواد ظریف کاکہنا تھا کہ 1985 کے بعد ایران خلیجی خطے میں آٹھ مختلف امن منصوبے پیش کر چکا ہے، اس میں سن 2015 میں یمن میں قیام امن کا پلان اور رواں برس کے اوائل میں خلیج کے خطے میں عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز بھی شامل ہے۔

  • سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا

    ٹیکساس: سمندری طوفان ’ایمیلڈا‘ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے ٹکرا گیا جس کے باعث علاقے میں سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان ایمیلڈا سے ہونے والی شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے، ریاست کے جنوب مشرقی حصے میں آئندہ دو روز تک تیز بارشوں اورسیلاب کی پیش گوئی کی گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان نے تباہی مچائی تھی، جس کے باعث 17 افراد مارے گئے تھے اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

    واضح رہے کہ مائیکل نامی ہولناک سمندری طوفان 2 اکتوبر کے روز ریاست کی شمال مغربی پٹی سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا تھا۔

  • مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    واشنگٹن: رکن امریکی کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

    اپنے تحریری بیان میں شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں، جموں وکشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حراستی کیمپ قائم کئے جارہے ہیں، امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے۔

    امریکا کو متاثرہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا: شیلا جیکسن

    رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیئر جنگ کے دہانے پر ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ملکوں میں مذاکرات کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے، پاک بھارت مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔

  • امریکا اور برطانیہ کے بعد کینیڈا میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

    امریکا اور برطانیہ کے بعد کینیڈا میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

    ٹورنٹو: امریکا، یورپ اور برطانیہ کے بعد اب بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھی سول سوسائٹی اور کشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور بھارت کو جارحیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لیے مودی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فرینڈز آف کشمیر نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔

    مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔

    بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے، یورپین یونین کا مطالبہ

    ادھر یورپین یونین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے، مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات اور عالمی قوانین کے مطابق مذاکرات سے حل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز یورپین یونین کے اجلاس میں 12سال بعد مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، بھارتی کوششوں کے باوجود مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث جاری رہی۔

  • امریکی رکن کانگریس کا مبقوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار

    امریکی رکن کانگریس کا مبقوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی نے مقبوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کو معاملے کا حل قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔

    امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    ان کا کہنا تھا کہ نسل در نسل مقیم افراد کو شہریت ثابت کرنے کا کہا جارہا ہے، بھارت میں ایسا طرز عمل خطرناک رجحان ہے جس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    ادھر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

  • ترکی کا امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ

    ترکی کا امریکا سے پیٹریاٹ میزائل خریدنے کا فیصلہ

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے لیے امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ سے گفتگو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ترک صدر کے قریبی اور ذاتی نوعیت کا تعلق روسی میزائل خریدنے کے باعث پیدا ہونے والے بحران کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    برطانوی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں ترک صدر نے روسی ہتھیار خریدنے کے بعد سے امریکا اور ترکی کے مابین تناؤ کم کرنے کا عندیہ بھی دیا اور امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کی خریداری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

    صدر اردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قریب دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، ایس 400 کا جو بھی پیکیج ہم خریدیں، اس سے قطع نظر ہم آپ سے خاص تعداد میں پیٹریاٹ میزائل خرید سکتے ہیں،لیکن میں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ یہ میزائل کم از کم ایس چار سو سے مطابقت رکھتے ہوں۔

    روسی میزائل سسٹم کے سبب امریکی وزارت خزانہ کا ترکی کی عملی سرزنش پر غور

    انہوں (ٹرمپ) نے کہا، کیا آپ سنجیدہ ہیں، میں نے کہا جی ہاں۔ اردوان کے مطابق اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے پر باہمی ملاقات میں تفصیل سے گفتگو کی جائے گی اور اس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کے امکان اور فراہمی کی شرائط پر تبادہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    ترک صدر نے کہا کہ میرے خیال میں امریکا جیسا ملک اپنے اتحادی ملک ترکی کو مزید نقصان نہیں پہنچانے چاہے گا کیوں کہ یہ عقلی رویہ نہیں ہے۔

    صدر اردوان کے مطابق ترک سرحد کے قریبی شامی علاقوں میں سیف زون کے قیام کے منصوبے پر بھی امریکی ہم منصب سے بات چیت جاری ہے۔