Tag: US

  • امریکا: فائرنگ کے واقعات پر شہری حکومت پر برہم، گورنر کی تقریر کے دوران نعرے بازی

    امریکا: فائرنگ کے واقعات پر شہری حکومت پر برہم، گورنر کی تقریر کے دوران نعرے بازی

    واشنگٹن: امریکا میں حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت پر شہری حکومت پر شدید برہم ہوگئے، اوہایو کے گورنر مائیک ڈیوائن کے خطاب کے دوران خوب نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل دو امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوہایو میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے جن میں تیس افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان واقعات کے بعد امریکی باشندے خوف کا شکار ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ فوری طور پر اقدامات اٹھائیں اور معاملے کی سنگینی پر غور کریں۔

    امریکی ریاست اوہایو میں ہلاک ہونے والے افراد کے اعزاز میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے گورنر مائیک ڈیوائن کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    امریکیوں کو سفید فام بالا دستی کی مذمت کرنی ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

    شرکاء نے خطاب کے دوران ہی نعرے بازی شروع کردی اور مطالبہ کیا کہ ’’do something ‘‘ یعنی ’’کچھ کرو‘‘ ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ واقعات کے بعد خود کو محفوظ نہیں سمجھتے۔

    دوسری جانب امریکا میں قتل عام کے واقعات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے خطاب کیا، اس موقع پر انھوں نے سفید فام بالا دستی کی سخت مذمت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قتل عام کے واقعات کا سبب نفرت اور دماغی امراض ہیں اسلحہ نہیں۔ صدر ٹرمپ نے قتل عام میں ملوث افراد کو فوری سزائے موت دینے کی تجویز بھی دے دی۔

  • چین امریکا تجارتی جنگ، دنیا بھر میں کاٹن کی مارکیٹ متاثر

    چین امریکا تجارتی جنگ، دنیا بھر میں کاٹن کی مارکیٹ متاثر

    کراچی: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں آنے والی غیر معمولی شدت میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کے نرخ پچھلے 6 سال کی کم ترین سطح جبکہ پاکستان میں صرف ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں 700 روپے فی من کمی واقع ہوئی۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چند روز قبل امریکا نے چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر یکم ستمبر سے 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں گزشتہ روز چین نے تمام امریکی زرعی اجناس و مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا جس سے دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں ریکارڈ مندی کا رجحان سامنے آیا۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ہے، پاکستان میں روئی کی قیمتیں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 700 سے 800 روپے فی من مندی کے بعد 8 ہزار سے 8 ہزار 100 روپے فی من تک گر گئیں ہیں۔

    سوموار کی سہ پہر تک نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں دسمبر وعدہ روئی کے سودے مارچ 2013ء کے بعد کی کم ترین سطح 57.58 سینٹ فی پاﺅنڈ تک گرگئے جس سے کاٹن مارکیٹس میں آنے والے بحران کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    چین امریکا تجارتی جنگ، یورپی کمپنیاں بھی خسارے میں

    احسان الحق نے بتایا کہ چین دنیا بھر میں امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار ہے اور چین کی جانب سے امریکا سے روئی سمیت تمام زرعی اجناس و مصنوعات نہ خریدنے کے فیصلے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں غیر معمولی مندی کا رجحان متوقع ہے جس سے پاکستان میں پھٹی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

  • امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

    امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

    سیول:امریکی اور جنوبی کوریائی افواج کی سالانہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں ، جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کا فوکس ملکی فوج کی جنگی حالات میں عملی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان مشقوں کے شروع ہونے پر شمالی کوریا نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان فوجی مشقوں کے انعقاد سے کمزور جوہری سفارت کاری کا عمل پٹری سے اتر سکتا ہے۔

    جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ان فوجی مشقوں کا فوکس ملکی فوج کی جنگی حالات میں عملی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا ہے۔

    جنگی مشقوں میں امریکا اور جنوبی کوریا کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ جنگی آلات اورہتھیاروں کا بھی استعمال شامل ہے۔ شمالی کوریا نے حالیہ ایام میں درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کے دو تجربات بھی کیے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا اور جنوبی کوریا نے اپنی مشترکہ فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے پر امریکا نے یہ شرط عائد کی ہے کہ شمالی کوریا دوبارہ جوہری پروگرام کا آغاز نہیں کرے گا اور 12 جون کو سنگا پور میں جو بات چیت ہوئی تھی اس پر کم جونگ ان کاربند رہیں گے۔

    واضح‌ رہے کہ ٹرمپ نے 12 جون کو سنگاپور کے جزیرے سینتوزا میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کی تھی اس موقع پر دونوں‌ ملکوں‌ کے درمیان اہم دستاویز پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

  • امریکا نے جواد ظریف پر سپاہ پاسداران سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا

    امریکا نے جواد ظریف پر سپاہ پاسداران سے ملی بھگت کا الزام لگا دیا

    واشنگٹن :امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ماتحت وزات خارجہ اور ایرانی رضا کار فورس سپاہ پاسداران انقلاب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی سائبر ٹیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کے پاس جواد ظریف اور ان کی وزارت کے پاسداران انقلاب کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

    امریکی سائبرٹیم کا کہنا تھا کہ ایرانی وزارت خارجہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہے اور پاسداران انقلاب کے مفادات کے لیے کام کرتی ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ نے ایک دوسرے ملک کے ججوں کو رقوم دے کر سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے گرفتار جنگجوﺅں کو رہا کرایا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو بھی بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں عاید کر دی تھیں۔

    امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ جواد ظریف سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور وہ دنیا میں آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان ہیں۔

  • امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا کی تیاریاں

    امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا کی تیاریاں

    کابل: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے 6 ہزار اہلکار وطن واپسی کی تیاری کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے 6 ہزار امریکی فوج کا انخلا طالبان سے ہونے والے معاہدے کی ایک کڑی ہے، البتہ واشنگٹن نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

    امریکی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت افغانستان میں سے اپنے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہوگا۔

    امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرکے اسے چودہ ہزار سے آٹھ سے نوہزار کے درمیان کیا جا رہا ہے۔

    امریکی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کا نتیجہ ہوگا۔

    افغانستان، طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک

    اس امریکی حکومتی اقدام کے جواب میں طالبان کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔

    گذشتہ روز طالبان نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ اب فریقین کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہورہے ہیں، چند روز میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ایک معاہدہ طے پاجائے گا۔

    دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اہم رہنماؤں سے ملاقات اور اثر رکھنے والے ممالک کا دورہ بھی کررہے ہیں۔

  • روس اور امریکا کے مابین نیوکلیئر ٹریٹی ختم، جرمنی کے تحفظات

    روس اور امریکا کے مابین نیوکلیئر ٹریٹی ختم، جرمنی کے تحفظات

    برلن : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا بھی اس ٹریٹی کے ممکنہ خاتمے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والا یہ معاہدہ اُس دور میں جوہری جنگ کو روکنے میں بہت اہم ثابت ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ آئی این ایف ٹریٹی کے ختم ہو جانے سے یورپ کو سیکورٹی کے بڑے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس طرح خطے میں اسلحے کی دوڑ میں اضافے کا خطرہ پیدا ہو جائے گا ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھی اس ٹریٹی کے ممکنہ خاتمے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ امریکا اور روس کے مابین نیوکلیئر ٹریٹی (آئی این ایف) کا خاتمہ یورپ میں امن اور سکیورٹی سے جڑے معاملات کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

    انہوں نے اصرار کیا کہ ان ممالک کو ‘انٹر رینج نیوکلیئر فورسز‘ کے خاتمے بعد ان ممالک کو اسلحے کی دوڑ کو روکنے کی خاطر کیے گئے دیگر معاہدوں پر عمل رہنا چاہیے۔

    جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس ڈیل کے ممکنہ خاتمے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ظاہری طور پر روس کو قصوروار قرار دیا ، انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ روس اس ٹریٹی کو بچانے کی خاطر ضروری اقدامات کرنے سے قاصر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کو کوشش کرنا چاہیے کہ اسلحے کی دوڑ سے بچنے کی خاطر کوشش کی جائے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھی اس ٹریٹی کے ممکنہ خاتمے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والا یہ معاہدہ اُس دور میں جوہری جنگ کو روکنے میں بہت اہم ثابت ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جمعرات کے دن نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹریٹی کی موت سے بیلسٹک میزائلوں کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

  • امریکا سے مذاکراتی دور بےسود ثابت، چینی درآمدات پر مزید اضافی ٹیکس عاید

    امریکا سے مذاکراتی دور بےسود ثابت، چینی درآمدات پر مزید اضافی ٹیکس عاید

    واشنگٹن: امریکا اور چین کے درمیان جاری مذاکراتی دور بے سود ثابت ہوئے، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چینی درآمدات پر اضافی ٹیکس عاید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی درآمدات پر مزید 10فیصد ٹیکس عاید کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے نئے محصولات کا مقصد چین پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ امریکی شرائط پر تجارتی معاہدہ طے کیا جائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ نے آئندہ ماہ چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین وعدے کے باوجود مزید زرعی مصنوعات خریدنے میں ناکام رہا۔

    نئے امریکی ٹیکس پر چین کا ردعمل سامنے نہیں آیا، البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین بھی امریکی درآمدات پر جوابی ٹیکس عاید کرسکتا ہے جس سے تجارتی جنگ مزید بڑھے گی۔

    تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر چینی اور امریکی حکام کا رابطہ

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے جاری فریقین کے درمیان مذاکرات کسی کام نہیں آئے، ممکن ہے اس امریکی اقدام کے بعد امریکی اور چینی تجارت مزید متاثر ہوگی۔

    واضح رہے کہ امریکا اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات جاپان میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔ ملاقات میں امریکا و چین کے صدور نے مذاکرات کے آغاز پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا، جبکہ امریکی صدر نے چین پر عائد 300 بلین ڈالرز کے نئے ٹیرف کے نفاذ کی معطلی کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • طالبان نے امریکا سے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کردی

    طالبان نے امریکا سے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کردی

    کابل: افغان طالبان نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان ہونے والے اگلے مذاکراتی دور میں حتمی پیش رفت ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دور جلد قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگا جس میں طالبان نے حتمی معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ مذاکراتی دور میں فریقین کے درمیان ایک حتمی سمجھوتے پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں طالبان اور امریکی حکام کے مابین مکالمت کا اگلا دور آئندہ چند روز میں ہوگا۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اگلے مذاکرات میں افغانستان میں امن کے حوالے سے کوئی ڈیل طے پا جائے گی، جس پر عمل درآمد بھی ممکن ہوسکے گا۔

    افغان مصالحتی عمل کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکا طالبان کے ساتھ معاہدے کا خواہش مند ہے۔

    زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    دوسری جانب افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر ہیں، گذشتہ روز افغان مفاہمتی عمل کے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود سے خصوصی ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل میں پیش رفت، خطے کی صورت حال اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں ہونے والے امریکا، طالبان مذاکرات کے 7 ویں دور میں پیش رفت سے آگاہ کیا، امریکی نمایندے نے اپنے حالیہ دورۂ کابل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

  • امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندیاں عائد کردیں

    امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندیاں عائد کردیں

    واشنگٹن: امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عاید کرتے ہوئے ان کے اثاثے بھی منجمد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردیے جبکہ ردعمل میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کی امریکا میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندیاں عاید کردیں اور جوادظریف کے غیرملکی دوروں میں کمی پربھی غور کررہا ہے۔

    دوسری جانب ردعمل کے طور پر ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

    انہون نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ’ہدف‘ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ایران کا اہم ترجمان ہوں۔ کیا سچ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟ ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی پابندیوں پر جوابی ٹوئٹ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا مجھ پر یا میری فیملی پر کوئی اثر نہیں ہوگا، میری ایران کے علاوہ نہ کہیں دلچسپی ہے اور نہ جائیداد ہے۔

    جواد ظریف نے تنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ’ ۔

  • مائیک پومپیو کا افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ

    مائیک پومپیو کا افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عام انتخابات سے قبل امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکنامک کلب آف واشنگٹن میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ مجھے یہ احکامات صدر امریکا سے خود ملے ہے۔

    مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کے لیے آمادہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں بیرونی افواج کی ضرورت کم ہوگئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران بھی افغانستان سے امریکی فوجوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔

    شدت پسندوں کی بہ نسبت افغانستان میں اتحادی افواج نے زیادہ شہری مارے: اقوام متحدہ

    واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں انیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں سب سے زیادہ عام شہری مارے گئے۔