Tag: US

  • امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر آگئیں

    امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر آگئیں

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کوصدر بننےکےاگلےروزہی خواتین کےغصےکاسامنا پڑ رہا ہے ‘معروف اداکاراؤں سمیت امریکی خواتین اپنے ہی صدر کے خلاف سڑکوں پر آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف منعقدہ احتجاج میں اداکارہ اسکارلیٹ جانسن اور گلوکارہ میڈوناشریک ہوئیں۔ بی بی سی کاکہناہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف مارچ کےلیےدولاکھ خواتین جمع ہورہی ہیں۔

    donald-trump-3-reuters

    ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے دوسرے ہی روز واشنگٹن میں ہزاروں خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پرآگئیں۔ خواتین نےصنف نازک کے حوالے سے بیانات اور پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ کامقصد خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا ہے ۔ خواتین نے ٹرمپ کے خلاف مظاہر ےکو ’دی گیدرنگ فار جسٹس‘ کا نام دیا ۔ ریلی میں شریک خواتین نے ناچ اور گا کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

    ddd

    مظاہرین کی اکثریت نے گلابی کیپس پہن رکھی تھیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے۔۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عنقریب واشنگٹن میں خواتین مارچ کے لیے دو لاکھ مظاہرین جمع ہو رہے ہیں۔

  • یورپ ،ا مریکا اور کینیڈا سخت سردی کی لیپٹ میں

    یورپ ،ا مریکا اور کینیڈا سخت سردی کی لیپٹ میں

    واشنگٹن : یورپ ،ا مریکا اور کینیڈا ان دنوں سخت سردی کی لیپٹ میں ہیں کہیں بارش تو کہیں برفباری ہے، شدید سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

    یورپ ،امریکا اور کینیڈا میں سردی کی لہر جاری ہے، کینیڈا میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا، برف باری کے باعث کئی پروازیں ملتوی اور ہائی ویز بند ہوگئے ۔

    4

    ماہرین نے ساٹھ سال کاریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کردی، ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری تک گرگیا ۔

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، وسکانسن،منی سوٹا، اوہائیو سمیت متعدد ریاستوں میں برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا، سڑکوں پر جمی برف سے پھسلن کے باعث متعدد حادثات ہوئے جسمیں نو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    3

    2

    امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی 27 ، کنساس میں منفی 8 اور بسمارک میں منفی 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    1

    یورپی ممالک میں بھی سردی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • امریکا، اقوام متحدہ کا مودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

    امریکا، اقوام متحدہ کا مودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

    نیویارک : امریکا اوراقوام متحدہ نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کے خطے پرمثبت اثرات ہوں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ پاکستان نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بن گیا، عالمی برادری نے مودی کے دورہ پاکستان کو خطے کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پاکستان جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکا دونوں ملکوں کے درمیان بہترتعلقات کا خواہاں ہے۔ پاک بھارت خوشگوار تعلقات سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے خطے کے مستقبل پرمثبت اثرات ہوں گے۔دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے چاہئیے اوررابطوں کو فروغ دینا چاہئیے، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات سے مذاکرات کا عمل نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔

  • بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اقوام متحدہ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھاتی رہی ہیں لیکن باضابطہ طورپر عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ مع ثبوت پہلی بار رکھا جارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں بھارتی دراندازی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد امریکہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    دمشق: امریکہ،روس،یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کو تیار ہوگئے۔

    امریکہ روس اور یورپی ممالک سمیت مشرق وسطی کی طاقتیں ویانا میں شام اور فلسطین کےمسئلے پر غور کیلئےموجودہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا سعودی، ترک اور روسی حکام سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں شامی میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےمل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    انکا کہنا تھا مذکورہ ملاقات اگلے جمعے تک متوقع ہے تاہم ملاقات میں ایران کی شمولیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جان کیری کا کہناتھاکہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےکسی بھی حل کو مشرق وسطیٰ کی بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

     جان کیری اتحادیوں سے بات چیت کیلئےرواں ہفتے کے اختتام پراردن اور سعودی عرب کادورہ کریں گے۔

  • پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 134 ملین امریکی ڈالرکا اضافہ

    پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 134 ملین امریکی ڈالرکا اضافہ

    کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ لے کے ذخائر 11 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے پر 18,726.1 ملین امریکی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

    مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 13,689.5 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 5,036.6 ملین امریکی ڈالرہے۔

    مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 18,726.1 ملین امریکی ڈالرہے۔

    اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 ستمبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 134 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اوراس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں جوہری معاہدے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور ایرانی تحفظات کو دور کرنے کےلیے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔

    ایران کے جوہری پروگرام کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اورامریکہ نے حتمی معاہدے نہ ہونے کی صورت میں تیس جون کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے سے انکار کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران اورفرانس کی جانب سے معاہدے پرنظرِثانی کے لیےڈیڈلائن کی مدت میں جولائی تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مغرب اورایران کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی صورت میں ایران خطے میں طاقت کے ایک نئے مرکز کے طور پرابھرکرسامنے آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر امریکہ کے دیرینہ حلیف اسرائیل اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

  • طیب اردگان کا نیویارک ٹائمزکو ’حد میں رہنے‘ کا مشورہ

    طیب اردگان کا نیویارک ٹائمزکو ’حد میں رہنے‘ کا مشورہ

    استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی اخبار ’نیوریارک ٹائمز‘ کے ترکی کے معاملات میں منفی ایڈیٹوریل چھپنے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے اخبار کو ’’حد میں رہنے‘‘ کا مشورہ دیا۔

    طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے اداریے پراخبارکے خلاف اظہارِ برہمی کیا جس میں ترکی کو میڈیا کی آزادی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اورکہا کہ امریکہ کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے تھے۔

    استنبول میں ٹیلیویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’’ بطور اخبار نیویارک ٹائمز کو اس کی حدود معلوم ہونی چاہئیے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس قسم کا اداریہ لکھنا ترکی کے معاملات میں مداخلت ہیے اور انہیں چھاپنا آزاد صحافت کی حد سے باہرنکلنا ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ نیویارک ٹائمزنے اداریہ لکھا تھا جس کا عنوان ’’ترکی پر گہرے بادل‘‘ تھا جس میں طیب اردگان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

  • امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کردی

    امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کردی

    واشنگٹن: امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کردی، اسامہ بن لادن موت سے قبل امریکہ سمیت مغرب کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    امریکی حکومت نے دوہزار گیارہ میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات عوام کیلئے جاری کردی ہیں۔

    القاعدہ رہنماء کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے سینکڑوں صفحات میں سے ایک سو بیس صفحات کو ڈی کلاسیفائیڈ کیا گیا ہے۔

    دستاویزات کی بنیاد پر امریکہ نےدعوی کیا کہ اسامہ بن لادن مغرب پرحملہ کرنا چاہتے تھے۔

    مئی 2011 میں حملے کے دوران ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے برآمد ہونے والی دستاویزات میں القاعدہ جنگجوؤں کو لکھے گئے خطوط اور مختلف مصنفین کی انگریزی اور عربی کتابیں شامل ہیں۔

    امریکہ نے اسامہ بن لادن کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ اسامہ نے ساتھیوں کومشرق وسطیٰ میں سرگرمیاں موقوف کرنے کو کہا تاکہ تمام توجہ مغرب پر حملہ کرنے کے لئے مرکوز کرسکیں۔

  • ایگزیکٹ کے دفاترپرچھاپے سے جعلی امریکی سرٹیفکیٹس، لیٹر ہیڈ برآمد

    ایگزیکٹ کے دفاترپرچھاپے سے جعلی امریکی سرٹیفکیٹس، لیٹر ہیڈ برآمد

     کراچی: ایگزیکٹ کے دفترسےایف آئی اے کوخالی ڈگریاں اورجعلی تصدیقی سرٹیفکٹ مل گئے، امریکی دفترخارجہ کا لیٹر ہیڈبھی برآمد کرلیا گیا۔

      ایف آئی اے کوایگزیکٹ کےدفترسےکئی بلینک ڈگریاں بھی ملیں جن میں آسکرماؤنٹ یونیورسٹی کی بلینک ڈگری بھی شامل ہے،ایف آئی اے کوایگزیکٹ کےدفترسےامریکی دفترخارجہ کالیٹرہیڈ مل گیا۔

     ایگزیکٹ کےدفترسےامریکی دفترخارجہ کےجعلی تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی ملے،امریکی ریاست میری لینڈکےجعلی لیٹرہیڈپرتصدیقی سرٹیفکیٹ بھی برامد ہوئے۔


    ایگزیکٹ کراچی، اسلا م آبادد فاترپرایف آئی اے کے چھا پے، اہم انکشافات


    ایگزیکٹ کےخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ماضی میں درج مقدمات کو بھی دوبارہ دیکھا جارہا ہے، کراچی کے ائیرپورٹ تھانےمیں دوہزاردس میں ایگزیکٹ کےخلاف تین ایف آئی آردرج ہیں۔

    ان مقدموں میں ایگزیکٹ کےکچھ ملازم بھی گرفتارکیےگئے زرائع کےمطابق ایگزیکٹ کےحوالےسےاہم دستاویزات سامنےآنے کے بعد تحقیقاتی ادارےتفتیش کررہے ہیں۔