Tag: USA Police

  • امریکا میں ڈالروں کی برسات :  لوٹنے والے خود پر قابو نہ پاسکے، ویڈیو وائرل

    امریکا میں ڈالروں کی برسات : لوٹنے والے خود پر قابو نہ پاسکے، ویڈیو وائرل

    آپ نے یہ تو سنا ہوگا کہ خدا جب دینے پر آتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے، کچھ اسی طرح کا منظر امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کے مکینوں نے بھی دیکھا۔

    انہوں نے دیکھا کہ ایک مصروف شاہراہ پر ہزاروں ڈالرز اس طرح بکھرے ہوئے کہ جیسے ابھی ڈالرز کی برسات ہوئی ہو۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ کیلیفورنیا فری وے پر بینک سے کرنسی لے کر جانے والے ایک بکتربند ٹرک سے چلتے چلتے بڑی تعداد میں ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

    یہ صورتحال دیکھ کر وہاں افراتفری کا منظر پیدا ہوگیا اور لوگوں نے مفت میں نوٹ اٹھانے کے لیے سڑک پر ہی اپنی گاڑیاں روک دیں۔

    غیر ملکی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق گاڑیوں سے اُتر کر لوگوں نے جب نوٹوں سے اپنی جیبیں بھرنا شروع کیں تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

    ڈالر لوٹنے کے خواہش مند ان افراد کو پولیس نے اس غیر متوقع انعام کا شکر ادا کرنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اس سے قبل ہی کریک ڈاؤن کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول سارجنٹ کرٹِس مارٹن نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ’لوگوں کی جانب سے فری وے پر رقم لُوٹنے کی کئی ایک ویڈیوز کے ثبوت موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’یہ ہزاروں ڈالر ایک بینک کی ملکیت ہیں جو کہ مختلف افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے اور لوگوں کو یہ رقم تھانے میں لازمی واپس کرانا ہوگی۔

    یہ واقعہ نقد رقم لے جانے والے بکتربند ٹرک کا دروازہ انٹرسٹیٹ فائیو پر سین ڈیاگو کے قریب فری وے پر کھلنے سے پیش آیا جو کہ کیلی فورنیا میکسیکو سرحد سے کینیڈا تک جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لوگوں کو سڑک کے گرد گھومتے، نوٹ اُٹھاتے اور خوشی سے مٹھی بھر کر ہوا میں اُچھالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے خبردار کیا ہے کہ یہ ویڈیو اُن افراد کو پکڑنے کے لیے استعمال کی جائےگی جو فوری طور پر فری وے سے اٹھائی گئی رقم واپس نہیں کریں گے۔

    لوگوں کے لیے بہتر یہ ہی ہے کہ وہ دیانت داری سے اٹھائی گئی رقم پولیس کےحوالے کردیں بصورت دیگر ہمارا انتظار کریں تاکہ ہم انہیں پکڑنے کے لیے ان کے دروازے تک پہنچ جائیں۔

    اس واقعے کے بعد پولیس نے دو افراد کو اس وقت گرفتار کیا جب ایک مرد اور ایک عورت جو نقد رقم اُٹھانے کی دوڑ میں شامل ہوئے تھے کی کار غلطی سے لاک ہوگئی جس سے وہاں گاڑیوں کی ایک لمبی قطار لگ گئی اور وہ موقع سے نکلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

  • امریکہ : سیاہ فام کے ساتھ بہیمانہ سلوک کا دوسرا واقعہ، پولیس اہلکار نے گولی ماردی

    امریکہ : سیاہ فام کے ساتھ بہیمانہ سلوک کا دوسرا واقعہ، پولیس اہلکار نے گولی ماردی

    ورجینیا : امریکہ میں پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام کو گولی مار دی، اہلکار نے اس کو زمین پر گرا کر اس کی گردن کو دبا دیا، پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاونٹی میں سیاہ فام شخص پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، امریکہ سمیت کئی ممالک میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ ایک دوسرا ویڈیو بھی سامنے آ گیا۔

    ویڈیو میں ٹائلر ٹمبرلاک نامی امریکی پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام امریکی شہری کو اسٹن گن سے گولی مار دی، یہ واقعہ امریکی ریاست ورجینیا کے فیئر فیکس کاؤنٹی میں پیش آیا۔ گن سے فائر کرنے کے بعد سیاہ فام شخص زمین پر گر گیا اور

    حادثے کا ویڈیو پولیس افسر کے یونیفارم میں لگے ہوئے کیمرے میں محفوظ ہو گیا گن لگنے کے بعد زمین پر گرے شخص کے اوپر چڑھ کر پولیس اہلکار ٹمبرلاک نے اس کی گردن کے پیچھے حصے پر دبایا اور دوبارہ گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    اس حوالے سے فیئر فیکس کاؤنٹی کے پولیس چیف ایڈون سی روزلر جونیئر کا کہنا ہے کہ کسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ایک شخص سڑک پر جا رہا تھا اور یہ آواز دے رہا تھا کہ اسے آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    پولیس چیف نے مزید کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ ٹمبرلاک نے اس شخص پر اپنی اسٹین گن کیوں استعمال کی؟ فیئر فیکس کاؤنٹی پولیس انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار ٹائلر ٹمبر لاک کے خلاف سیاہ فام شخص پر اسٹن گن استعمال کرنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس زخمی شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا اور اس کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینی سوٹا کے مینی پولیس شہر میں پولیس اہلکار کی جانب سے ایک سیاہ فام کا گلا گھونٹے جانے کے سبب 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے اب تک امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔