نیویارک: نامور امریکی سنگر ’ایکون ‘ نے وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام جاری کیا ہے کہ وہ پاکستان آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار (ریپیر ) دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اب وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ اپنی گلوکاری کا جادو بھی جگائیں گے۔
45 سالہ امریکی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان پریمیئر کے حوالے سے پیغام جاری کیا اور بتایا کہ وہ رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا عمران خان کو شکریہ
ویڈیو پیغام میں مخصوص انداز سے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کہنا تھا کہ مجھے ایکون کہتے ہیں، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟۔
اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکار 26 اپریل کو کراچی اور 29 کو لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ وہ ’عالمی فٹبال کپ‘ کے حوالے سے پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
Dear @ImranKhanPTI, @Akon along with soccer rockstars @Kaka and @luisfigo is coming to
Pakistan as part of World Soccer Stars. We want our legend to be there too!@touchskygroup #UnitedForFootball #wssofficial2019 #Pakistan #Football #Lahore #Karachi pic.twitter.com/9L6InMJ34e
— WORLDSOCCERSTARS (@WSSOFFICIAL2019) January 12, 2019
دوسری جانب تحریک انصاف کی آفیشل آئی ڈی نے ایکون کے ویڈیو میسج پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کا پاکستان آنے پر شاندار استقبال کریں گے‘۔
Thanks @Akon for the amazing message for PM Pakistan @ImranKhanPTI
International celebrities touring Pakistan isn’t a far-fetched notion anymore. PTI SMT warmly welcomes renowned singer Akon to the Land of Hospitality, the Land of Pakistan. pic.twitter.com/GpxVmBqAJX
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) January 12, 2019
یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں 10 جنوری کو پرتگالی فٹبالر لیوس فیگو اور برازیلین کھلاڑی ریکارڈو کاکا نے کراچی کا دورہ بھی کیا۔