Tag: USA-Washington

  • امریکا نے نیوکلیئر گریوٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا

    امریکا نے نیوکلیئر گریوٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا

    واشنگٹن : امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا۔

    روسی ٹی وی سے نشر ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکہ نے نیوکلیئر بم B 61 12 کا کامیاب تجربہ امریکی ریاست نیواڈا میں کیا۔

    یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ائر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بم ایف 16 کے ذریعے با ٓسانی گرایا جا سکتا ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے.

    واضح رہے کہ جمعرات کی شام سات بجے امریکہ کی جانب سے افغانستان میں دنیا کا سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم ایم او اے بی گرایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی تجربہ کا بھی امکان ہے، تاہم مبصرین امریکہ کے اس نیوکلیئر گریویٹی بم کے تجربے کو بھی شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ امریکی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

  • امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    امریکہ پاکستان کو3.4ملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جان کیری

    واشنگٹن : امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کام کر رہے ہیں۔

    واشنگٹن میں امریکی مالیاتی کمیٹی سے خطاب میں جان کیری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد انتہاء پسندوں کے خاتمے کیلئے امریکی حکومت نے پختہ عزم کرلیا ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

    ان کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شعبہ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں بہتری کے لیے تین اعشاریہ چارملین ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

    امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ملکر ایسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جو دونوں ملکوں کی سکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں۔

    جان کیری نے کہا کے دہشتگردوں کو شکست متحد ہوکر دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنوبی اور وسطی ایشیا میں لڑائی جاری ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاملات پر مشاورت جاری رکھیں گے۔ نئی افغان حکومت کی امداد کیلئے 1.5ارب ڈالر کی درخواست کریں گے۔

  • پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    پاک افغان علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تباہ کر دی، امریکہ

    واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے کہا ہے کہ پاک افغان خطے میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے جبکہ ان علاقوں میں دہشت گردوں میں محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن میں غیر ملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بین رہوڈز نے کہا کہ امریکہ کی نئی سیکورٹی پالیسی بدلتے ہوئے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نئی پالیسی دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کو استحکام بخشے گی جبکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو منتشر اور دہشت گردوں کو شکست دی جائے گی۔

    ایک سوال پر نائب مشیر بین رہوڈز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے تاہم مشرق وسطی سمیت کہیں پر بھی امریکی افواج زمینی کاروائی کیلئے استعمال نہیں کی جائے گی۔

  • کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے،راحیل شریف

    کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے،راحیل شریف

    واشنگٹن :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے۔کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    واشنگٹن میں امریکن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا تھا، کسی دہشت گردگروپ کومعاف نہیں کیا جائے گا، حقانی نیٹ ورک کیخلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کے قیام سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی امید ہے، پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی حکام سےملاقاتوں کےمثبت نتائج نکلیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ آپس میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

  • واشنگٹن :اون سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش

    واشنگٹن :اون سے بنے آرٹ کے نمونوں کی نمائش

    واشنگٹن: واشنگٹن جاری نمائش کو اون  سے بنے آرٹ کے نمونوں سے مزین کردیا ہے۔

    جاپانی آرٹسٹ چی ہارو شیوتا کی جانب سے واشنگٹن کے اسمتھ سونین گارڈن میں پرسپیکٹیو نامی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر گارڈن کے مرکزی دروازے ، کھڑکیوں اور کھمبوں کو دس کلومیٹر طویل اون کے دھاگوں سے تیارشدہ آرٹ کے نمونوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

    گارڈن کی آرائش میں ایک سو بیس رضاکاروں نے حصہ لیا۔