Tag: USA-WHITE HOUSE

  • امریکی صدرکی حفاظت پرمامور خفیہ ایجنسی کی خاتون ڈائریکٹر مستعفی

    امریکی صدرکی حفاظت پرمامور خفیہ ایجنسی کی خاتون ڈائریکٹر مستعفی

    واشنگٹن:امریکی صدر اوباما اور وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی نقائص سامنے آنے پر ہوم لینڈ سیکورٹی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جولیا پیرسن مستعفی ہوگئیں ہیں۔

    امریکی صدر براک اوباما کی حفاظت پر مامورخفیہ ایجنسی ہوم لینڈ کی سربراہ جولیا پیرسن نے شدید تنقید کے بعد اپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق پندرہ اورانیس ستمبرکو دو مشتبہ افراد وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو چکمہ دے کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، پے درپے سیکیورٹی نقائص سامنے آنے پر خاتون ڈائریکٹر شدید دباؤ میں تھیں ۔

    ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہےکہ جوزف کلینسی کو وائٹ ہاأؤس سیکیورٹی کا نیا سربراہ نامزہ کر دیا گیا ہے۔

  • واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن:وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص کی موجودگی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی نشاندہی پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کا کچھ حصہ خالی کرالیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے عمارت میں مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع پر متعلقہ حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

    سیکیورٹی خدشات کی بناء پر وائٹ ہاؤس کے عملے اور پریس بریفنگ کے لئے آئے ہوئے صحافیوں کو بھی باہر نکال لیا گیا ہے، تاہم کچھ دیر بعد مشتبہ حصے کو کلئیر قرارد یتے ہوئے عملے اور صحافیوں کو واپس بلالیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت امریکی صدر بارک اوباما موجود نہیں تھے۔

  • جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    جوہری معاہدے پر ایران کوسنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا، امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے ایران کو جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے جاری مذاکرات میں سنجیدگی کا اظہار کرنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے لیے اب صرف ایک ہفتے کا وقت بچا ہے، ایران کو اپنا جوہری پروگرام پرامن ثابت کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

    جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ صدربراک اوباما کی جانب سے سفارشات کے بعد ہی ڈیڈلائن میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا،عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے عبوری معاہدہ بیس جولائی کو ختم ہو رہا ہے۔