Tag: USA

  • امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے: کولین کرینولج

    امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے: کولین کرینولج

    ملتان: امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج کا کہنا ہے کہ امریکا کی خواہش ہے پرامن اور مستحکم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمرا امریکی کونسل جنرل کولین کرینولج نے دربار موسی پاک شہد پر حاضری دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سے ملتان میں ہوں، یہاں آنا شاندار رہا یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور ملتان تاریخی شہر ہے۔

    بعد ازاں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کونسل کونصل جنرل کی آمد پر شکر گزار ہوں، امریکا ایک اہم ملک ہے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں امریکا سے تعلقات عزت اور باہمی ہم آہنگی پر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا مختلف اوقات میں پاکستان کو سپورٹ کرتا رہا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی موجودہ صورت حال میں امریکی اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔

    پی ایس کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مبارک بعد پیش کرتا ہوں، ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو موقع ملتا ہے اس ایونٹ کی کامیابی کا کریڈت تمام اداروں اور صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔

    دریں اثنا سانحہ نیوزیبلینڈ پر انہوں کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کو او آئی سی کے اجلاس میں اٹھائیں گے، تحقیقات جاری ہیں حقائق سامنے آئیں گے۔

  • امریکا: رہائشی مکان میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

    امریکا: رہائشی مکان میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا میں ایک رہائشی مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا کے جنوبی مشرقی علاقے میں قائم گھر میں لگے والی آگ نے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیبراسکا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا بھی سامنا ہے، جس علاقے میں آتشزدگی کا واقع پیش آیا وہ جگہ سیلاب سے محفوظ ہے۔

    البتہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مذکورہ ریاست کے مزید علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ گھر میں لگنے والی آگ کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود دیگر افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تحقیقات کررہے ہیں جلد آتشزدگی کی وجہ اور دیگر حقائق سامنے آجائیں گے۔

    مکان میں آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے لگی، فوری اطلاعات پر فائر فائٹزر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں البتہ اس دوران چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکا: ٹرمپ ٹاورمیں خوفناک آتشزدگی‘1 شخص جُھلس کرہلاک،4 زخمی

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کے باعث ایک شخص جُھلس کر ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ 4 افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی ریاستوں میں اہم سڑکیں اور بڑی تعداد میں مکانات زیر آب آچکے ہیں، نیبراسکا میں سیلاب کے باعث دو افراد مارے گئے، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں طوفان کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

    وسطی ریاست نیبراسکا میں سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے، متعدد اہم شاہراہیں اور بڑی تعداد میں مکانات زیر آب آگئے، ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر لوگوں کو ریسکیو فراہم کررہا ہے۔

    نیبراسکا کے مزید کئی علاقے رواں ہفتے سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں، حکام نے شعبہ ایمرجنسی کو ہرممکن اقدامات کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ شہریوں کو بھی اپنی حفاظت آپ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شعبہ ایمرجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے انتہائی ابترصورت حال کے باعث آپریش میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    امریکا میں طوفانی بارشیں، برطانیہ میں بھی سیلابی صورت حال، ایک شخص ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

  • صدرٹرمپ نے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا

    صدرٹرمپ نے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے فیصلے کو ویٹو کردیا، ٹرمپ نے اپنی صدارتی مدت میں پہلی بارویٹو کا حق استعمال کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے ویٹو کے بعد ایمرجنسی کی قرارداد واپس کانگریس کو بھجوا دی گئی، صدرٹرمپ کے ویٹو کو ختم کرنے کے لیے ہاؤس کو دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

    ویٹو کے فیصلے پر دستخط کے وقت ٹرمپ کے ساتھ بارڈر پٹرول سروس اہلکار موجود رہے، غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں قتل امریکیوں کے اہلخانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    خیال رہے کہ ہاؤس اور سینیٹ نے صدرٹرمپ کے ایمرجنسی لگانے کے فیصلےکو مسترد کردیا تھا، ہاؤس اراکین اور سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

    دوسری جانب سینٹ میں ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے ری پبلکن اراکین کو وائٹ ہاؤس نے دھمکی بھی دی، وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے والے ری پبلکن ری الیکشن کے وقت نتائج کے لیے تیار رہیں۔

    امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی ایوان نمائندگان نے بھی 245 ووٹوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم نامہ مسترد کردیا تھا۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس نے ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا تو ویٹو کردوں گا۔

  • وزیراعظم ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے قریب، عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں تیز

    وزیراعظم ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے قریب، عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں تیز

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے قریب پہنچ گئے، امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے، جلد عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ممکن ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کی جانی والی کوششیں اور محنت کے ثمرات نظر آرہے ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ امریکا کچھ قیدیوں کی رہائی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، پاکستان پہلے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سفارتی رابطے کر چکا ہے۔

    خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد پاس کی گئی تھی، قرارداد کے مطابق کئی بار امریکا سے رہا کرنے کے لیے کہا گیا لیکن ایک نہ سنی گئی، حکومت کو چاہیے عافیہ کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

    سینیٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔

  • امریکا اور طالبان کا 2 اہم نکات پر اتفاق، افغانستان سے افواج کی واپسی زیرغور

    امریکا اور طالبان کا 2 اہم نکات پر اتفاق، افغانستان سے افواج کی واپسی زیرغور

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 2 اہم معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، افواج کی واپسی اور انسداددہشت گردی کی یقین دہانی پر ڈرافت تیار ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ کی تیاری کے بعد افغان حکومتی ٹیم اپنا کام شروع کرےگی، افغان حکومت سیاسی حل اور سیزفائر پر طالبان سے مذاکرات کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات پر ایک ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے، افغان طالبان سے مذاکرات میں بامعنی پیش رفت ہوئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ حتمی معاہدے میں طالبان، افغان حکومت اور دیگر شامل ہوں گے، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل واپس پہنچے ہیں، وہ واشنگٹن میں بھی تمام اہم پارٹنرز سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ حالیہ امریکا طالبان مذاکرات دوحہ قطر میں 25 فروری کو شروع ہوئے، جس کے لیے پاکستان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ دو دن قبل افغان میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے اور چند معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔

    قطر مذاکرات: امریکا کا تمام شرائط منوانے کے لیے اصرار، طالبان کا انکار

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں کہ درپیش رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ان کا صرف اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

  • تجارتی جنگ: چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

    تجارتی جنگ: چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت

    بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک سلسلہ وار مذاکرات کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے، ممکن ہے دوطرفہ مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ایک معاہدہ ہوجائے۔

    ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو چاہتے ہیں مذاکرات میں ویسا ہی ہورہا، مستقبل میں تجارتی جنگ سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مل کر 150 صفحات پر مشتمل تحریری معاہدہ تیار کررہے ہیں، جس کے کئی پہلوؤں پر دوطرفہ اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے، چین اور امریکا سنجیدگی سے اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی تجارتی وفد نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران چینی اور امریکی صدر کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ممکن بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    تجارتی جنگ، امریکی وفد کی چینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل پر زور

    یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے سلسلے کو 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا تھا، تاہم یہ مدت دو مارچ کو ختم ہونے کے باوجود اضافی محصولات عائد نہیں کیے گئے۔

  • پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سروے رپورٹ

    پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں، امریکی سروے رپورٹ

    واشنگٹن: معروف امریکی ادارے کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو معاشی حالت پر تحفظات ہیں تاہم عوام موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

    سروے کے مطابق پاکستانیوں کو جولائی 2018 کے الیکشن پر بھی اعتماد ہے، 57 فیصد کی رائے ہے وزیراعظم عمران خان بہت اچھا یا اچھاکام کررہے ہیں، 56فیصد کی رائے میں حکومتی اقدامات درست ہیں۔

    انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چالیس فیصد پاکستانی وعدوں کے لیے حکومت کو ایک سے 2سال دینے کے حق میں ہیں، سروے میں لوگوں کی اکثریت نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 18 فیصد کے مطابق غربت، 15فیصد غربت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

    18سے35سال کی عمر کے77فیصد افراد نے روزگار کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 84 فیصد افراد جولائی 2018 کے الیکشن کو درست سمجھتے ہیں، 83 فیصد افراد کے مطابق الیکشن مکمل شفاف اور آزادانہ تھے۔

    دریں اثنا ڈائریکٹر آئی آر آئی کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی پر پاکستانی تشویش کا شکار ہیں، پاکستانیوں کو نئی حکومت اور وزیراعظم پر بہت اعتماد ہے، پاکستانی وعدے پورے کرنے کے لیے حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں۔

  • افغان اور امریکی فورسز کی آپس میں جھڑپیں، 5 ملکی فوجی ہلاک

    افغان اور امریکی فورسز کی آپس میں جھڑپیں، 5 ملکی فوجی ہلاک

    کابل: افغانستان میں غلط فہمی کے باعث امریکی اور افغان فورسز کے درمیان جنگ چھڑ گئی، پانچ ملکی فوجی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں افغان فوج نے امریکی فوج کے خلاف بندوق اٹھالیا، جھڑپ کے نتیجے میں پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان سمجھ کر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں 10 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔

    صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں کو اسلحے سے لیز آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ اصل میں امریکی تھے، حکام نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں طالبان ملیٹری گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے۔

    دوسری جانب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ روز ہی افغان فورسز نے صوبے غزنی میں فضائی کارروائی کے دوران القاعدہ کے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    افغان صوبے غزنی میں فورسز کی فضائی کارروائی، القاعدہ کے 31 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

  • پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے: علی زیدی

    پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے: علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سیرا کانفرنس کے موقع پر امریکا پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر اس موقع پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ملاقاتیں کریں گے۔

    کانفرنس کے شرکا سے توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کے پروگرام میں ہیوسٹن اور لاس اینجلس بندرگاہوں کا دورہ بھی شامل ہے۔

    دورے کے دوران علی زیدی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو امریکی قانون ساز اسمبلیوں میں اٹھانے کی حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔

    اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو لاس اینجلس اور ہیوسٹن کی طرز پر ترقی دیں گے، ملک میں کاروباری ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ موزوں ترین وقت ہے۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ پاکستانی برادری کو سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کر کے زرمبادلہ لائیں گے۔

    اس سے قبل علی زیدی نے کہا تھا کہ پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا، اب اکنامک زون بن چکا ہے۔