Tag: USA

  • کچن میں لگے کیمرے نے آنجہانی بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

    کچن میں لگے کیمرے نے آنجہانی بیٹے کی روح کی تصویرماں کو میسج کردی

    بیٹے سے جدائی کا صدمہ سہنے والی ماں پر اس وقت حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب اس کے گھرمیں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے اس کے  مردہ بیٹے کی شباہت والے سائے کی تصویر کھینچ لی۔

    تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں ، 57 سالہ  جینیفر ہوج کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی 21 سالہ بیٹی کے ہمراہ بستر میں لیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھیں ، کہ انہیں ایک میسج موصول ہوا کہ گھر کے داخلی راستے پر کسی کودیکھا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں سنسر لگے ہوئے ہیں اور وہ معمولی سے معمولی حرکت یا آوازکو بھی ریکارڈ کرکے ان کے فون پر میسج بھیج دیتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک میسج ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنے فون پر موصول ہوا جب وہ ٹی وی دیکھنے میں مشغول تھیں۔ تصویر کھولی تو اس میں ایک مرد کی دھندلی شبیہہ تھی۔ وہی داڑھی ،وہی قد قامت اور سب کچھ بالکل ویسا ہی جیسا کہ ان کے بیٹے روبی کا تھا ، جو کہ دو سال قبل منشیات کی اوور ڈوز کے سبب موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

    مسز ہوج کا کہنا ہے کہ  وہ ابھی تک حیرت زدہ ہیں اور کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہیں کہ یہ انہوں نے کیا دیکھ لیا ہے ، لیکن انہیں اس واقعے سے اطمینان بھی ہوا ہے کہ ان کا بیٹا جہاں ہے وہاں سکون سے ہے۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بس سونے ہی والی تھیں ، جب یہ میسج انہیں موصول ہوا۔ ان کی بیٹی نے یہ میسج دیکھا اور کہا کہ ماں ! کچن میں کوئی ہے اور اس کے بعد وہ چلائی کہ اوہ خدایا ! یہ تو روبی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے کہنے پر جب میں نے دیکھا تو وہ واقعی روبی جیسا ہی تھا ۔

    خاتون نے بتایا کہ روبی ان کا بیٹا تھا  جو کہ 23 سال کی عمر ڈرگ اوور ڈوز کے سبب  29 نومبر 2016 کو موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے بتا یا کہ وہ ایک مہربان اور خیال کرنے والا انسان تھا ۔ اس نے اپنے آخری دنوں میں منشیات سے چھٹکارے کی بھی کوشش کی اور ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے بھی کام کررہا تھا۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار

    واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، دورہ پاکستان میں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز سہ پہر کو پاکستان پہنچنا تھا، شیڈول میں تبدیلی کے بعد زلمے خلیل زاد کو رات آٹھ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔

    تاہم اب زلمے خلیل زاد آج صبح آٹھ بجے پاکستان پہنچیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگر حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد باقاعدہ طور پروفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات کریں گے، ان کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا اور افغان طالبان سے بات چیت پرمشاورت ہے۔

    امریکی صدرکےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

    امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان 19 جنوری تک ہوگا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل زلمے خلیل زاد نے بیجنگ پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے، میں یہ جاننے کا منتظر ہوں کہ چین اور امریکا مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔

  • مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

    مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرقی وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے پر آج سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے کے دوران قطر کا دورہ مکمل کرکے امریکی وزیر خارجہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پومپیو نے قطری دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا سعودی ولی عہد سے خاشقجی کے قاتلوں کو جواب دہ بنانے کا مطالبہ کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ان سے مطالبہ کریں گے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ان کے جرائم کے لیے جواب دہ بنایا جائے۔

    جمال خاشقجی سے متعلق سعودی ٹرائل اقوام متحدہ نے ناکافی قرار دے دیا

    امریکی وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق کے منظر عام پر لائے جانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی عرب کے ٹرائل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ٹرائل سے شفافیت کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی سفارت خانے میں اپنی منگیتر کے کاغذات لینے کے لیے گئے تھے، جہاں انھیں قتل کر دیا گیا۔

  • دہشت گردی کی روک تھام، امریکا کی پاکستان سے متعلق نئی حکمت عملی زیر غور

    دہشت گردی کی روک تھام، امریکا کی پاکستان سے متعلق نئی حکمت عملی زیر غور

    اسلام آباد: پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ امریکا نے سوچا ہے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اب پاکستان کی سپورٹ نہیں کرنی چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے پاکستان کو مزید گورننس مضبوط کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا نے کافی پیسہ بلوچستان کی ترقی کے لیے دیا ہے، امریکا نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسہ دیا، سارا پیسہ درست انداز میں استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد بند کردی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا شہر کراچی امریکا کے لیے معاشی حب تصور کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہا اس لیے پاکستان کے 1.3 ارب ڈالر بند کردی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کایبنہ سمیت ڈیموکریٹ اراکین کانگریس سے ملاقات کے دوران پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ملکوں کی امداد بند کررہے ہیں جو ہمیں کچھ نہیں دیتے۔

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن، تفتیشی ادارہ ایف بی آئی بھی لپیٹ میں آگیا

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، تفتیشی ادارہ ایف بی آئی بھی لپیٹ میں آگیا

    واشنگٹن: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث تفتیشی ادارہ ایف بی آئی بھی متاثر ہونے لگا، ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایف بی آئی ایجنٹس تنخواہوں سے محروم ہیں، انتظامیہ نے معاملات فوری حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بھی آئی ایجنٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ منتخب نمائندے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

    ایف بی آئی ایجنٹس کی جانب سے وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس کو پٹیشن ارسال کردی گئی، پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی آپریشنز کے لیے فنڈنگ درکار ہے، فنڈ کی ترسیل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    مالی مشکلات سے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات ہیں، مالی مشکلات کے باعث ایف بی آئی منصوبے جاری نہیں رکھ پارہی، تنخواہیں ادا نہ کیں نوکریاں چھوڑنے پر مجبورہوں گے۔

    حکومتی شٹ ڈاؤن: مذاکرات ناکام، ٹرمپ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات چھوڑ کر اٹھ گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کے درمیان حکومت شٹ ڈاؤن سے متعلق مذاکرات گذشتہ روز ناکام ہوگئے تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ارکان کانگریس سے مذاکرات کے دوران برہم ہوگئے اور میز پر زوردار ہاتھ مار کر مذاکرات چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فیڈرل حکومت میں شٹ ڈاؤن رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹس فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

  • شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

    شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہر میں خطاب کرتے ہوئے کیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا عسکریت پسندوں کا خاتمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک شامی صدر بشار الاسد کے زیرکنٹرول علاقوں سے ایرانی اور اس کے لیے برسرپیکار قوتیں باہر نکل نہیں جاتیں اس وقت تک امریکا ان علاقوں کی تعمیر نو کے لیے امداد نہیں دے گا۔

    خطاب کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے سابق صدر اوباما کی مشرقی وسطیٰ پالیسیوں پر تنقید بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اوباما نے سنگین غلطیاں کی تھیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے، تاکہ ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آجائے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • حکومتی شٹ ڈاؤن: مذاکرات ناکام، ٹرمپ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات چھوڑ کر اٹھ گئے

    حکومتی شٹ ڈاؤن: مذاکرات ناکام، ٹرمپ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات چھوڑ کر اٹھ گئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کے درمیان حکومت شٹ ڈاؤن سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس ارکان کانگریس سے مذاکرات کے دوران برہم ہوگئے اور میز پر زوردار ہاتھ مار کر مذاکرات چھوڑ کراٹھ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ رکن کانگریس چک شومر اور ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی سے مذاکرات وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤس اسپیکر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کیے بغیر مطالبات سننا نہیں چاہتیں، میں نے نینسی سے کہا اگرشٹ ڈاؤن ختم کروں تو دیوار کی منظوری دیں گے؟

    امریکا میکسیکو سرحدی دیوار، اپوزیشن ارکان کا ٹرمپ کو کرارا جواب

    جواب میں ہاؤس اسپکر نینسی پلوسی نے دیوار کی منظوری دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد میں نے کہا ’الوداع، بائے بائے‘۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکن دیوار بنانے کے معاملے پر متحد ہیں، میں ملک میں ایمرجنسی بھی لگا سکتا ہوں۔

    دوسری جانب نائب امریکی صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں دیوار کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن ختم ہوئے بغیر مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرحدی دیوار سے متعلق اپنے خطاب میں کہا تھا کہ فیڈرل حکومت میں شٹ ڈاؤن رہے گا کیونکہ ڈیموکریٹس فنڈز فراہم نہیں کررہے۔

  • ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

    ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

    واشنگٹن: امریکی حکام نے ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے خطے کو دہشت گرد تنظیم داعش اور ایران سے خطرات لاحق ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے، تاکہ ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آجائے۔

    امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجی انخلاء کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں خطرات کا تدارک کرنے کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔

    پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو مناسب نہیں سمجھا، ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے شام میں دہشت گردی کے خلاف مشن متاثر ہوسکتا ہے۔

    امریکی وزیرخارجہ جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے

    خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے، اس موقع پر علاقائی سالمیت اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • شام سے امریکی فوج کا انخلا، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان سامنے آگیا

    شام سے امریکی فوج کا انخلا، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان پر وائٹ ہاؤس کا بھی اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا شام سے فوجیوں کے انخلا کا بیان حتمی ہے، اس موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ زدہ ملک شام سے متعلق موقف تبدیل نہیں ہوا، فوج کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

    امریکی محکمہ دفاع اس جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجی دستوں کی محفوظ واپسی کا ایک منصوبہ تیار کررہا ہے، جلد عملی شکل تیار کرلی جائے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر یکم جنوری کو ٹویٹ کیا تھا کہ ’ہم اپنے فوجیوں کو اپنے فوجیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس آہستہ آپستہ گھر بھیجیں گے۔

    شام سے امریکی افواج کی واپسی سے متعلق ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار انخلاء کے ساتھ ساتھ بیک وقت داعش نے لڑتے بھی رہیں گے۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ ہم نے داعش کو شکست دے دی، اور آئندہ 30 دنوں میں امریکی فورسز شام سے نکل جائیں گی۔

    واضح رہے کہ 24 دسمبر کو امریکی حکام نے خانہ جنگی کا شکار ملک شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حکم نامے پر مستعفی ہونے والے وزیر دفاع جیمز میٹس کے دستخط کرنے کی تصدیق کی تھی۔

  • میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے سے انکار کردیا، اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بھی ممکن ہے۔

    ڈیموکریٹس اراکین کانگریس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی لگا کر میسکیو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا حکم نامہ جاری کرسکتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایمرجنسی لگائی نہیں جلد لگا سکتا ہوں، مذاکرات کے ذریعے میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر ہوجائے تو اچھی بات ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں کسی کو دھمکی نہیں دے رہا، مجھے دھمکی دینے کی اجازت ہے، دیوار کی تعمیر کے لیے سرحد پر موجود نجی زمینوں پر قبضہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر بند کرنے کی دھمکی دے دی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملٹری قوانین کے تحت کسی کی بھی زمینوں پر قبضہ کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے فنڈ جاری نہ کیے گئے تو سرحد بند کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ کی مد میں 23 بلین ڈالر درکار ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے فنڈ نہ ملنے کی صورت میں بارڈر بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ذمہ دار کانگریس کو قرار دیا ہے۔