Tag: USA

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے

    وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا کے دورے پرروانہ ہوں گے، وزیرخارجہ امریکی حکام سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے، دورہ امریکا میں امریکی حکام سے پاک امریکا تعلقات،خطے کی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت کریں گے۔

    خیال رہے کہ افغانستان اورپاکستان کے لئے نئی امریکی پالیسی کے بعد وزیرخارجہ کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    گذشتہ روز خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل امریکا جارہا ہوں، افغان وزیرخارجہ سےبات چیت ہوگئی ہے، بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، افغان مسئلے روزیراعظم کوبریفنگ دے دی ہے، امریکا میں دیگرممالک کے ساتھ بھی بات چیت ہو گی۔

    یاد رہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال اورنئی امریکی پالیسی کے بعد خواجہ آصف چین، ایران اورترکی کا دورہ کرچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کی دھمکیاں: خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ نئی پالیسی میں امریکا نے ایک بارپھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئے  پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کریں جبکہ امریکی صدر نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ انہیں بے بنیاد بھی قرار دیا گیا اور حکومت نے وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    امریکی صدر کے الزامات پر چین اور روس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور  امریکا کو واضح پیغام دیاتھا۔

    قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد میں امریکی الزامات اورڈومورکے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب اورخلیجی ممالک سمیت مشرق وسطیٰ اور یورپ و امریکا میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور عراق سمیت تمام خلیجی ممالک کے مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہے ہیں۔

    مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، دبئی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع شیخ زید مسجد ابوظہبی میں ہوا، فلسطین میں نماز عید کا بڑا اجتماع مسجد اقصی میں ہوا جبکہ انڈونیشیا میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع جکارتا میں ہوا۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی میں مصروف ہیں۔

    امریکا، کینیڈا اور یورپی ممالک کے رہنے والے مسلمان بھی آج عید الضحیٰ منارہے ہیں، مسلم کمیونٹی سنیٹرز میں عید کی نماز اور قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان، بھارت اوربنگلا دیش میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اورفوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پرڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرادیا اب واشنگٹن نےافغانستان میں ہارکا الزام پاکستان پردھردیا۔

    لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ امریکی اراکین کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور نریندرمودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔


    پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں‘ عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک بار امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان ڈالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بحری سفر کے دوران مسلسل مذاق، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    بحری سفر کے دوران مسلسل مذاق، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    واشنگٹن: بحری جہاز میں سفر کرنے کے دوران مسلسل مذاق کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    امریکی حکام کے مطابق الاسکا میں ایک امریکی شہری پر الزام تھا کہ اُس نے بحری سفر کے دوران اُس نے اپنی 39 سالہ بیوی کینیتھ منزاناریس کو مذاق کرنے پر قتل کردیا تھا۔

    سیکیورٹی حکام نے ملزم کو بدھ کے روز گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، عدالت میں بحری جہاز کی کمپنی میں کام کرنے والے افراد کو بطور گواہ پیش کیا گیا تھا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ جہاز کے اُس کمرے میں پہنچے جہاں میاں بیوی قیام پذیر تھے تو انہوں نے خاتون کو خون میں لت پت پایا۔

    عینی شاہدین کے مطابق خاتون کے سر پر ایک بڑا زخم موجود تھا اور وہ مردہ حالت میں تھیں جبکہ ملزم اُس جگہ پر موجود نہیں تھا تاہم خاتون کے شوہر کو تلاش کر کے جب واقعے کی تفصیل کا پوچھا تو اُس نے کہا کہ ’’میری بیوی مستقل ہنس رہی تھی اور مسلسل میرے ساتھ مذاق کررہی تھی جو میری برداشت سے باہر ہوگیا تھا، غصے کی حالت میں کمرے میں پڑا لوہا اُس کے سر پر مارا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی‘‘۔

    عدالت نے ملزم کے اعتراف اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مذکورہ قاتل پر فرد جرم عائد کردی۔

  • لڑکی نے شہرت کے چکر میں بوائے فرینڈ کی جان لے لی

    لڑکی نے شہرت کے چکر میں بوائے فرینڈ کی جان لے لی

    امریکہ میں لڑکی نے سوشل میڈیا پر شہرت پانے کے لیے اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنے دوست پرگولی چلادی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق  امریکہ  19 سالہ لڑکی نے  سماجی رابطے کے لیے ویڈیوز کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر شہرت حاصل کرنے کے لئے اپنے ہی دوست پرفائرکرکے اس کی جان لے لی۔

    مذکورہ واقعہ پیر کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا، اسٹنٹ کو شوٹ کرنے کے لیے مونا نے ایک کیمرہ گاڑی کے پیچھے اور ایک قریب ہی رکھا ، جس کے بعد مونا نے گولڈ ڈیزرٹ ایگل نامی پچاس بور کی ہینڈگن سے اپنے دوست کے سینے پرفائرکیا، جس پرنوجوان موقع پرہی دم توڑگیا۔

    دوسری جانب مونا لیزا پیرز کو پیڈرو نامی نوجوان کے قتل کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا اورملزمہ کو دس سال قید کی سزا کے ساتھ بیس ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

     مونا لیزا کا اپنے بوائے فرینڈ روئزکو گولی مارنے والے واقعہ سے قبل کہنا تھا کہ ’’ہماری ویڈیوز کو تین لاکھ لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں‘‘۔ اس ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ اور اس کا دوست اب تک کی سب سے خطرناک ویڈیو شوٹ کرنے جارہے ہیں‘‘ اوریہ کہ ’’یہ  پیڈرو کا آئیڈیا ہے میرا نہیں‘‘ اوریہ ہم دونوں کی ایک ساتھ آخری ویڈیو ہوگی۔

     مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ویڈیو شیئر نہیں کی جاسکتی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نامور خواتین کا روپ دھارنے والی حیرت انگیز بچی

    نامور خواتین کا روپ دھارنے والی حیرت انگیز بچی

    فلوریڈا: چھوٹے بچے بڑوں کی نقل کرنا پسند کرتے ہیں لیکن  تین سالہ اساٹ لارسن نے دنیا کی نامور خواتین کی زیبائش کاپی کرکے سب کو حیران کردیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی اس چھوٹی بچی کی والدہ ایشلے نے معروف شخصیات کے ملبوسات پہنا کراس کی تصاویرانسٹا گرام پرشیئر کی ہیں جنہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

     اس ننھی پری نے ملالہ یوسفزئی، ٹیلر سوئفٹ، ایما واٹسن، سلینا گومز سمیت متعدد مشہور شخصیات کے ملبوسات پہن رکھے ہیں۔

    اسکاٹ لارسن کی والدہ کے مطابق ان کی ننھی پری ہمیشہ سے نت نئے ملبوسات پہننا پسند کرتی ہے اورفوٹو سیشن کرانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام پرتصاویر شیئر کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اسکاٹ کی نانی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں۔

    Nothing says #girlpower quite like Frida Kahlo. #scoutstolemystyle

    A post shared by Scout Penelope (@hello.scout) on

    ایشلے کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر لینے کا سلسلہ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے کیا تاکہ وہ اس مشکل وقت کا سامنا کرسکوں، ان کا کہنا ہے کہ میں اسکاٹ کو بتانا چاہتی ہوں کہ خواہ کیسے بھی حالات ہوں خواتین بہت مضبوط ہوتی ہیں بالکل اس کی نانی کی طرح۔

    ایشلے اپنی بیٹی کی ہر پسند کا خیال رکھتی ہیں اور معروف شخصیات کے برانڈ اپنی بیٹی کو لا کر دیتی رہتی ہیں۔ ایشلے کے مطابق کبھی پیسے نہیں ہوتے تو بیٹی کے لیے ادھار بھی چیزیں خریدنا پڑ جاتی ہیں۔

    تین سالہ ننھی پری کے چہرے پر مسکراہٹ ہر وقت عیاں رہتی ہے اور اسے دوست بنانا بہت پسند ہے کہیں باہر جاتی ہے تو اجنبیوں سے گھل مل جاتی ہے۔

    اسکاٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے گالوں پر ہنستے وقت جو گڑھے پڑتے ہیں وہ بہت اچھے لگتے ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

    لندن: یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا سبب امریکہ کی سیاسی صورتحال کو قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1227.21 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1227.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

    ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے بعد 1227.33 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد بڑھنے کے بعد 1227.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ ذرائع کے مطابق یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ امریکا میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد سے سونے کی قیمتیں عدم استحکام کا شکار ہیں‘ گزشتہ دنوں رواں سال میں پہلی بار قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم اب ایک بارپھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہاہے۔


    دنیا میں کل کتنا سونا ہے؟


     دنیا میں سونے کے سکّے سب سے پہلے 550 قبل مسیح میں موجودہ ترکی کے بادشاہ کروئسوس کے دور میں ڈھالے گئے تھے۔ بہت جلد بحیرۂ روم کے گرد و نواح میں تاجروں اور کرائے کے سپاہیوں کے لیے سونا معاوضے کی ادائیگی کا تسلیم شدہ ذریعہ بن گیا۔

    جی ایف ایم ایس کا تخمینہ ہے کہ 1492 تک دنیا بھر میں 12780 ٹن سونا نکالا جا چکا تھا۔تاہم سونے کے سرمایہ کار جیمز ٹرک کا خیال ہے کہ پرانے زمانے میں کان کنی کے طریقے زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھے۔ان کا خیال ہے کہ اصل میں اس وقت تک صرف 297 ٹن سونا ہی نکالا گیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

    امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

    نیویارک: امریکی الیکشن اوراس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کے سبب مسائل کا شکار امریکا میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1265.46 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    یو ایس گولڈ فیوچر کے تحت قیمتوں میں 0.1 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کیلئے معاہدے 1266.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    دنیا میں کل کتنا سونا ہے؟

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منتخب ہونے کے بعد سے مسلسل اس نوعیت کے فیصلے کیے ہیں جن کے سبب امریکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    گزشتہ دنوں شام میں امریکی حملوں میں تیزی اورشمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی مخاصمت کے سبب امریکہ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب معمولی مقدار میں صحیح لیکن قیمتوں میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

  • امریکا : 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت

    امریکا : 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت

    واشنگٹن: امریکی ریاست آکنساس میں آٹھ روز کے اندر 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی.

    امریکی میڈیا کے مطابق  ریاست آرکنساس میں سزائے موت پر ایک دہائی کے بعد عمل درآمد شروع ہوتے ہی 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سزائے موت پرجلدی جلدی عمل درآمد کی وجہ زہریلے انجکشن کی میعاد پوری ہونا ہے۔

    یکے بعد دیگرے سزائے موت دینے پرحکام کو تنقید کا سامنا ہے، عدالت نے سزائے موت کرعمل درآمد رکوادیا کیونکہ آرکنساس میں ایک دہائی بعد سزائے موت پرعملد درآمد ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی حکومت دنیا بھر میں دی جانے والی پھانسیوں کے خلاف ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد سے امریکی حکومت نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل دنیا بھر میں ہونے والی پھانسیوں پر آواز بلند کرتی ہے تاہم امریکی ریاست آکنساس کے حوالے سے اُن کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

  • پولینڈ‘ امریکہ سے جنگِ عظیم دوئم کے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا

    پولینڈ‘ امریکہ سے جنگِ عظیم دوئم کے ملزم کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا

     

    وارسا: پولینڈ عنقریب امریکہ سے ایک ایسے شہری کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جنگ عظیم دوئم میں 44 پولش باشندوں کی موت میں ملوث ہو کر انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہوا تھا۔

    پولینڈ کی حکومت سے وابستہ انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریممبرینس (آئی پی این) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس شخص کا نام مائیکل کے ہے اور شبہ ہے کہ اس نے 1944ء میں مشرقی پولینڈ میں مقامی لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہ اُس وقت جرمن نازیوں کی زیر قیادت ایک دفاعی یونٹ کا کمانڈر تھا۔

    آئی پی این کا کہنا تھا کہ اس حکم سے متعدد دیہاتوں کو نذر آتش اور عمارتوں کو تباہ کیا گیا۔

    جنگِ عظیم دوئم میں استعمال ہونے والا طیارہ‘ دریا میں گرکرتباہ

    دوسری جانب مائیکل کارکوک جس کی عمر اب 98 سال ہے اس کے اہل خانہ تواتر سے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اوراس کے اہل خانہ کے بقول وہ الزائمر کے مرض کا شکار ہے۔

    آئی پی این کے ایک وکیل رابرٹ جانسکی نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی "روئٹرز” کو بتایا کہ "ہماری تحقیقات کے مطابق مائیکل اس کا مرکزی ملزم ہے۔ یہ یقین ہے کہ امریکہ میں مقیم اس شخص نے دیہاتوں کے لیے یہ حکم دیا۔ ہم نے جتنے ثبوت جمع کیے ہیں جس میں زیادہ تر دستاویزات ہیں، ان سے اس تصدیق ہوتی ہے۔”

    آئی پی این نے پولینڈ کے شہر لوبلن کی ایک عدالت سے کہا ہے کہ وہ مائیکل کے کے نام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے جو کہ اس کی حوالگی کی درخواست کے لیے پہلا قدم ہوگا۔

    جانسکی نے مائیکل کے کا خاندانی نام قوانین کے باعث واضح نہیں کیا، لیکن امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس” اسے مائیکل کارکوک ظاہر کرتے ہوئے کہہ چکی ہے کہ وہ منیسوٹا کا رہائشی ہے۔

    2013ء میں خبر ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے ایک مضمون میں کارکوک کے نازیوں کے ساتھ تعلقات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا تھا اور اس کے بقول اس شخص کے امریکہ منتقل ہونے سے جرمنی اور پولینڈ میں اس سے متعلق تحقیقات تیز کردی گئی تھیں۔