Tag: USA

  • جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

    جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، شاہ محمود قریشی

    واشنگٹن : پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی اختلافات نہیں، ان کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    واشنگٹن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جہاں پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پارٹی کارکنان کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے امریکا میں پارٹی کی ساکھ کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    شاہ محمود قریشی نے استقبالیہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ان کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کرنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے دورہ امریکا میں ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کی جبکہ واشنگٹن میں وہ امریکی تھنک ٹینکس، کانگریس مین، سینیٹرز اور محکمہ خارجہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان تحریک انصاف کے مقاصد اور منشور کے بارے میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے اس موقع پر کارکنان کو یقین دلایا کہ عمران خان جلد امریکا کا دورہ کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر مظالم، امریکا کی جانب سے اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر مظالم، امریکا کی جانب سے اظہار تشویش

    واشنگٹن : بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر پیلٹ گن کا استعمال امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر کے معاملے پر تمام فریقین کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہیں، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر صرف بات چیت کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہاکہ ’’بھارت میں گوشت کھانے کے معاملے پر ہونے والی ہلاکتیں قابلِ تشیویش ہیں ، تمام ممالک اقلیتیوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائیں ، بھارتی حکومت اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لے اور ان مظالم کو ختم کروائے‘‘۔

    جان کربی نے مزید کہا کہ ’’ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال قابل تشیوش ہے امریکا مظاہرین پر اس طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیتا، ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا ’’فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔ یہ معاملہ امریکی محمکہ انصاف طے کرے گا، انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے پیچھے امریکا کوئی ہاتھ نہیں ہے‘‘۔

    پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے پر بات کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ’’مہاجرین کی واپسی پر پاکستان سے مکمل رابطے میں ہیں، افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے‘‘۔

  • وائٹ ہاؤس کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی حمایت میں مظاہرہ

    وائٹ ہاؤس کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی حمایت میں مظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاک فوج کے حق اور رینجرز کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نےپاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا اور کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ’’آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسے ہر صورت جاری رہنا چاہیے، مظاہرین نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے دوران قربانی دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف ہر صورت کارروائی جاری رہنا چاہیے تاکہ پاکستان میں حقیقی امن آسکے۔

    یاد رہے کراچی میں رینجرز کو دیے گیے خصوصی اختیارات کی مدت 18 جولائی کو ختم ہوگئی ہے، لاڑکانہ میں رینجرز کی  کارروائی کے بعد سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان صورت حال سنگین ہوگئی ہے، رینجرز نے لاڑکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کے فرنٹ مین اسد کھرل کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیرداخلہ سندھ اور اُن کے بھائی نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ملزم کو دخل اندازی کرتے ہوئے فرار کروایا تھا۔

    اے بھی پڑھیں :     سکھر: اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

     بعد ازاں اسد کھرل کو حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور گزشتہ روز سکھر کی سول عدالت میں پیش کرتے ہوئے ریمانڈ بھی طلب کرلیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کو صرف کراچی میں کارروائی کے خصوصی اختیارات دیے گیے تھے۔

    پڑھیں :      رینجرزاختیارات بحال کرنے کے لیے تاجروں کاسندھ حکومت کو72گھنٹےکاالٹی میٹم

     واضح رہے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گیے جبکہ انجمن تاجر اتحاد نے بھی سندھ حکومت کو اختیارات دینے کے حوالے سے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے جس کی مدت پیر کے روز ختم ہوجائے گی، انجمن تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اگر رینجرز کو خصوصی اختیارات نہیں دیے گیے تو شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات ایک بار پھر شروع ہوجائیں گے‘‘۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز کو اختیارات نہ ملنے تک وی آئی پیز کی سیکورٹی واپس بلانے کے احکامات جاری کیے تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے، جبکہ رینجرز نے شہر کے داخلی ، خارجی راستوں سمیت شہر میں جاری اسنیپ چیکنگ روکنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    اس خبر کو بھی پڑھیں :      چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

     رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’خصوصی اختیارات نہ ملنے تک رینجرز کے اہلکار عوامی مقامات، مساجد اور تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے، خصوصی اختیارات اور سندھ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا دبئی میں دو روزہ اجلاس جاری طلب کیا تھا جس میں رینجرز اختیارات اور پانامہ لیکس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، وزیراعلیٰ سندھ مشاورت کیلئے دبئی روانہ

     اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ، وزیر بلدیات سمیت پی پی رہنماء رحمان ملک ، فریال تالپور، خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ، شرجیل میمن سمیت ریگر اعلیٰ قیادت دبئی پہنچ گئی ہے، جنہیں کل آصف علی زرداری کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا، گزشتہ روز پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے تمام صورتحال سے آگاہ بھی کیا ہے۔

     

  • قائد اعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کے لیے امریکہ کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ

    قائد اعظم کے ذاتی معالج کے پوتے کے لیے امریکہ کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ

    نیویارک : بھارتی خبر رساں ایجنسی (دی ہندو) کے مطابق قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر الٰیی بخش کے پوتے مارک ہمایوں کو بینائی سے محروم افراد کے لیے مصنوعی آنکھ کی کامیاب ایجاد پر امریکی صدر بارک اوباما نے اعلی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    ہمایوں نے اپنی نئی ایجاد میں ایک ایسا آلہ بنایا ہے جس کے ذریعے نابینا افراد کی زندگیوں میں نمایاں طور پر تبدیلی لائی جاسکتی ہے، یہ مصنوعی آنکھ قوتِ بینائی سے محروم افراد کی بینائی واپس لانے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

    Mark2

    یہ ارگس ٹو سیزیر کا حصہ ہے، جو اندھے پن سے متاثر لوگوں کی بینائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

    وائٹ ہاؤس میں موجود مہمانوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ جب وہ دورِ طالب علمی میں تھے تو ان کی دادی کی بینائی ذیابطیس کے باعث ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ اب اس مسئلے پر کام کیا جائے۔

    Mark3

    انہوں نے مزید کہا کہ مارک کی اس تخلیق ’’ارگس ٰII‘‘ سے مریض کو مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی جس کی روشنی  پچاس سال تک رہنے کے امکانات موجود ہیں۔

    اس موقع پر امریکی صدر نے اعلان کیا کہ مارک ہمایوں واحد امراض چشم ہیں کہ جن کو امریکہ کے ادارے (این ایم ٹی آئی) میڈیسن(طب) اور انجنیئرنگ کا ممبر متخب کرلیا گیا ہے۔

    اوباما نے اس خوشی کے موقع پر وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمایوں کی پیشہ وارانہ مہارت مریضوں کے لیے معجزے سے کم نہیں ہے، یہ عمل کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

    Mark1

    ہمایوں کے اہل خانہ نے 1947 کی تقسیم کے بعد بھارت کے شہر جالندھر سے پاکستان منتقل ہوگیے تھے بعد ازاں 1972 میں امریکہ منتقل ہوئے۔

    واضح رہے امریکہ میں این ایم ٹی آئی (نیشنل میڈل آف ٹیکنالوجی اور ایجادات) کے ایوارڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں کامیاب ایجاد کرنے ہونے والے افراد کو امریکی صدر کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

    اس موقع پر میڈل تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد، گروپس یا کمپنیز کی ایجادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نامزد کیا جاتا ہے اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

     

  • امریکہ داعش کے خلاف عراق میں خصوصی دستے تعینات کررہا ہے

    امریکہ داعش کے خلاف عراق میں خصوصی دستے تعینات کررہا ہے

    واشنگٹن: امریکہ نے داعش پر دباؤ بڑھانے کے لئے عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نےکانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا عراقی حکومت کے مکمل تعاون کے ساتھ عراقی اور کرد ملیشیا کی مدد کے لیے امریکہ کے خصوصی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیردفاع نے کانگریس کی آرمڈ سروسزّ کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ کے خصوصی دستے دولت اسلامیہ کے رہنماؤں کوگرفتار کرنے اور مغویوں کو رہا کرانے کے لیے آزادانہ کارروائیاں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی قیادت میں اتحادی ممالک کے جنگی جہازعراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں تاہم ان میں کوئی قابلِ ذکر کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

    دوسری جانب روش نے بھی داعش کے خلاف شام میں کاروئیاں شروع کررکھی ہیں اور فرانس نے بھی پیرس حملوں کے بعد داعش کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی امریکی وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف کی امریکی وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات

    واشنگٹن: جنرل راحیل شریف نے وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کی سلامتی کے مشترکہ مفادات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے پانچ روزہ دورے پرہیں جہاں آج انہوں نے وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں افغانستان اوربھارت سمیت خطے کے چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان مصالحتی عمل میں تمام فریقوں کو مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

    امریکی دفاعی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے قبائلی علاقوں میں مہاجرین کی آباد کاری لئے آرمی چیف کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    جان کیری نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پینٹاگون میں امریکہ کے اہم ملٹری سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔

  • امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کوپناہ دینے سے انکار

    امریکی ریاستوں کا شامی مہاجرین کوپناہ دینے سے انکار

    امریکی ریاست الابامہ کے گورنر رابرٹ بنٹلے نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں سے خوفزدہ ہوکرامریکی ریاستوں میں شامی مہاجرین کی آمدپرپابندی پرغور شروع کردیا ہے۔

    پیرس میں گزشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے دھماکوں میں 132 افرد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق حملہ آور شامی مہاجرین کے روپ میں فرانس میں داخل ہوئے۔

    گورنر بنٹلے کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس سے الابامہ کے شہریوں کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شامی پناہ گزین کو الابامہ میں پناہ نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں انہوں نے وفاقی حکومت سے بات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

    الابامہ کے گورنراس معاملے میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ایک اور ریاست مشی گن کے گورنر رک سنائڈر نے بھی اسی قسم کے اندیشوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شامی پناہ گزین کومکمل اسکریننگ سے قبل مشی گن میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشی گن کی امیگرینٹس کو خوش آمدید کہنے کی طویل تاریخ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح ہمارے شہریوں کی حفاظت ہے۔

    اس سے قبل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا کہنا تجا کہ امریکہ 10 ہزارشامی مہاجرین کو پناہ دینے کی پالیسی پر عمل درآمد کرے گا۔

    ان کاکہنا تھا امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے مہنگا اسکریننگ سسٹم ہے جس کی مدد سے شامی پناہ گزینوں کو جانچ کے عمل سے گزارنے کے بعد ہی امریکہ میں داخلہ دیا جائے گا۔

  • امریکی رازافشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن ٹویٹرپرآگئے

    امریکی رازافشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن ٹویٹرپرآگئے

    واشنگٹن: امریکہ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرنے والے سابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ٹویٹرپراپنا اکاوٗنٹ بنالیا ہے، اسنورڈن اس وقت روس میں پناہ گزین ہیں۔

    ٹویٹر پر اکاوئنٹ بناتے ہی اسنوڈن کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ وہ صرف اپنی سابقہ تنظیم این ایس اے کو فالو کررہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کیا آپ مجھے سن سکتے ہیں‘‘ْ۔


    انہوں نے اپنی ٹویٹرپروفائل میں لکھا ہےکہ وہ پہلے حکومت کے لئے کام کرتے تھے پر اب عوام کےلئے کام کررہے ہیں‘‘۔

    اسنوڈن کے حامی انہیں ایک ایسا باخبر شخص سمجھتے ہیں جو کہ انتہائی بے باک انداز میں حکومت کے راز فاش کرتے ہیں جب کہ امریکی حکومت ان پرانٹلی جنس انفارمیشن لیک کرنے کے جرم میں مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔

    ایڈورڈ اسنوڈن نے مئی 2013 میں امریکہ سے رختِ سفر باندھا تھا اور جون سے 2013 سے وہ روس میں جلا وطنی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

  • جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

    جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ہوائی میں ہونے والی چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے بیس ممالک کے فوجی سربراہان شرکت کریں گے۔

    کانفرنس میں مشترکہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    جنرل راشد محمود کانفرنس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے چیئرمینز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

  • دنیا کی پہلی باحجاب خاتون ویٹ لفٹر

    دنیا کی پہلی باحجاب خاتون ویٹ لفٹر

    کراچی: پاکستانی نژاد امریکی خاتون ویٹ لفٹرکلثوم عبداللہ نے ویٹ لفٹنگ چیمپئین بن کرثابت کردیا ہے کہ جذبہ ہوتوخواتین کوئی بھی کام سرانجام دے سکتی ہیں، کلثوم دنیا کی پہلی باحجاب ویٹ لفٹرہیں۔

    باحجاب کلثوم عبداللہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئی ہیں اور وہیں پلی بڑھی ہیں ان کے والد پاکستان کے علاقے تنگی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ والدہ چارسدہ کی شہری ہیں۔

    کلثوم عبداللہ ایک باحجاب ایتھیلیٹ ہیں اورامریکہ میں 2010 سے ملکی اورغیرملکی سطح پرہونے والے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شریک ہورہی ہیں۔

    کلثوم عبداللہ 2011 میں امریکہ کے قومی ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوئی تھیں جبکہ اسی سال انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں منعقد ہونے عالمی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

    کلثوم عبداللہ ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون تو نہیں ہیں لیکن حجاب کے ساتھ ویٹ لفٹنگ کرنے والی پہلی خاتون ضرورہیں۔

    پیشے کے لحاظ سے کلثوم ایک کمپیوٹرانجینئرہیں اورانہوں نے جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

    امریکی ویٹ لفٹنگ کمیٹی نے حجاب کو مدعا بناتے ہوئے کلثوم عبداللہ پرامریکہ کی جانب سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی لگادی تھی۔