Tag: USA

  • امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف یومیہ90 لاکھ ڈالرخرچ کررہا ہے

    امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالرخرچ کررہا ہے جبکہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں صرف کئے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بین الاقوامی اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اورعراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں۔

    اس جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکہ کے مالی اخراجات پہلی بار سامنے آئے ہیں اور انھیں پینٹاگون نے ریلیز کیا ہے۔

    ان اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پرخرچ ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی کانگرس نے مزید خرچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

    امریکی ایوانِ نمائیندگان نے 57 ارب 90 کروڑ ڈالر کا دفاعی بل منظور کییا تھا۔ اراکین نے ان ترامیم کے مطالبے کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مزید رقم دیے جانے کو روکا جائے۔

  • امریکہ کی اسرائیل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    امریکہ کی اسرائیل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    تل ابیب: امریکی چیف آف آرمی اسٹاف مارٹن ڈمپسی اسرائیلی خدشات دورکرنے اسرائیل پہنچ گئے، انہوں نے اسرائیل سے مکمل تعاون اوردو طرفہ تعلقات مضبوظ بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتل ابیب میں آرمی چیف مارٹن ڈمپسی نے اسرائیلی ہم منصب موشے یالون سے ملاقات کی۔

    ،مارٹن ڈمپسی نےملاقات میں ایران کے جوہری معاہدے اورعرب ممالک کو ہتھیار فراہم کرنے پر اسرائیلی تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایران سے فوجی پابندیاں صرف حتمی جوہری معاہدے کی صورت میں اٹھائی جائیں گی جبکہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی خدشات دور کرنے کے لیے بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

  • نیویارک جیل سے 140 سال بعد قیدی فرار

    نیویارک جیل سے 140 سال بعد قیدی فرار

    نیویارک: تاریخ میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد جیل سے فرارہونے میں کامیاب ہونے والےدوخطرناک مجرموں کی گرفتاری پرایک لاکھ ڈالرزانعام مقررکردیا گیا ہے۔

    نیویارک جیل کی ایک سو پچاس سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہےکہ کوئی قیدی یہاں سےفرارہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریاست نیویارک کےعلاقے ڈین مورا میں واقع جیل سے قتل کے جرم میں سزا یافتہ دوقیدی رچرڈ میٹ اورڈیوڈ سویٹ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    گورنرنیویارک نےجیل کا دورہ کیا اوردونوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کےلئےایک لاکھ ڈالرزانعام کااعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب قیدیوں کےفرارکی ہرپہلوسےتحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

  • بن لادن کی ہلاکت: کیانی اورپاشا سارے معاملے سے آگاہ تھے، امریکی صحافی کادعویٰ

    بن لادن کی ہلاکت: کیانی اورپاشا سارے معاملے سے آگاہ تھے، امریکی صحافی کادعویٰ

    کراچی: امریکی جرنلسٹ سیمورہرش نے انکشاف کیا ہے کہ 2 مئی ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق اوبامہ انتظامیہ مسلسل جھوٹ بولتی رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس معاملے میں دھوکہ دیا گیا آئی ایس آئی اس کاروائی سے پیشگی لاعلم تھی۔

    سیمور ہرش نے یہ انکشافات’ری ویو آف بک لندن‘نامی جرنل میں لکھے اپنے کالم میں کیے، انہوں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی دونوں کو اسامہ کی موجودگی کا بھی علم تھا اور دونوں حضرات اس کاروائی سے بھی پیشگی آگاہ تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا اسامہ کو 2006 سے اس کمپاؤنڈ میں قیدی کی حیثیت سے رکھا گیا تھا۔

    ہرش نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ ’’اسامہ بن لادن دوہزارچھ میں پاک فوج کی حراست میں تھا اور جنرل کیانی اورجنرل پاشا کوامریکی کارروائی کے متعلق پیشگی اطلاع تھی۔ جنرل کیانی اورجنرل پاشانے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ دو امریکی ہیلی کاپٹرز نیوی سیلزکو لےکر افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں ایبٹ آباد تک بغیرکسی الارم بجائے پہنچ جائیں۔امریکی سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانےسےمتعلق خطوط یاکوریئرسےعلم نہیں ہوا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کی کہانی بعد میں گھڑی گئی۔ہرش نے دعویٰ کیا کہ ان کی امریکی سطح پر معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ ایک ریٹائرڈ سینئر انٹیلی جنس افسر ہے‘‘۔

    ہرش نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’امریکیوں نے کیانی اور پاشا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسامہ سے متعلق آپریشن میں ان کے تعاون کو کبھی بھی منظر عام پر نہیں آںے دیاجائے گا‘‘۔

    امریکی صحافی نےسابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) اسد درانی کانام لیتےہوئےکہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ’’جب آپ کی خبرشایع ہوگی، پاکستانی عوام آپ کے بہت زیادہ احسان مند ہوں گے کیونکہ کافی عرصے سے اوسامہ کے بارے میں ذمہ دارافراد کے منہ سے کوئی مصدقہ خبر نہیں سنی گئی‘‘۔

    سیمور ہرش نے کہاکہ امریکہ کو پاکستان سےتعاون حاصل کرنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ پاکستان کو مستقل امریکی فوجی امداد درکارتھی۔ کیانی اورپاشا بن لادن کو ’’ایک سرمایہ‘‘سمجھتے ہیں
    منصوبہ یہ تھا کہ کارروائی کی خبر فوراً جاری نہیں کی جانی چاہئے۔ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں عوامی سطح پر کم ازکم سات روز تک رازداری برتی جائے گی، صدر اوباما یہ اعلان کریں گے کہ ڈی این اے کے تجزیہ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ افغانستان کی سرحد کے اندر کوہِ ہندوکش پر ایک ڈرون حملے میں اسامہ بن لادن مارے جا چکے ہیں۔

    سیمور ہرش کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسامہ کی لاش کو سمندر برد نہیں کیا گیا نہ ہی جنازہ پڑھانے کیلئےامام موجودتھا۔

  • امریکی شہری نے ٹانگ کچرے میں پھینکنے پرہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    امریکی شہری نے ٹانگ کچرے میں پھینکنے پرہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    میامی : امریکہ میں پیش آئی ایک عجیب صورتحال جب اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کی ٹانگ کچرے میں پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق جان ٹمریاسیف نامی شخص نے کورل گیبلزکےعلاقے میں واقع ڈاکٹرز اسپتال پرجذباتی تکلیف پہنچانے کے الزام میں عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے۔

    چھپن سالہ جان کی ٹانگ اکتوبر میں گھٹنے کے نیچے جدا کی گئی تھی جو کہ میامی کے سراغ رسانوں تک پہنچ گئی۔

    ٹانگ کے ساتھ جان کے نام کا ٹیگ بھی موجود تھا اور اسپتال کا پتا بھی، سراغرسانوں نے سب سے پہلے جان کے گھروالوں سے رابطہ کیا کہ کہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا دھوکہ تو نہیں ہوا، جان کی جانب سے ٹانگ کے کاٹے جانے کی تصدیق کے بعد اسپتال سے اس معاملے میں رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی واضح جواز پیش نہیں کیاگیا۔

    واضح رہے کہ فلوریڈا کے قوانین کے مطابق اسپتال اس امرکا پابند ہے کہ کسی مریض کے جسم سے ضدا کئے جانے والے حصے کو باقاعدہ تلف کیا جائے۔

    جسم کے جدا کئے گئے حصے کو باقاعدہ جلا کرتلف کیا جاتا ہے اوراس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔

    اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کی ٹانگ باقاعدہ تلف کرنے کے بجائے اسپتال سے خارج ہونے والے کچرے میں پھینک دی جو کہ سراغ رسانوں کے ہتھے لگ گئی۔

    جان نے اسپتال پرقانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال کےاس عمل سے ریض کو جذباتی دھچکا پہنچا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ س معاملے میں شدید احتیاظ برتی جائے گی۔

  • سات سالہ بچی فضائی حادثے میں معجزانہ طورپربچ گئی

    سات سالہ بچی فضائی حادثے میں معجزانہ طورپربچ گئی

    کنکٹکی: امریکی ریاست میں پیش آنے والے ہوائی جہاز کے حادثے میں ایک سات سالہ بچی معجزانہ طورپر بچ گئی جبکہ اس کے خاندان کے باقی چارافراد اسی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سات سالہ بچی کی شناخت سیلر گزلر کے نام سے ہوئی ہے اور فضائی حادثے کے وقت اس والد، والدہ، بہن اور کزن اس کے ہمراہ تھے۔

    امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ارکان کے مطابق حادثے میں بچ جانے والی خوش قسمت بچی جائے حادثہ سے ساڑھے تین میل دور واقع مکان تک چل کرآئی جہاں مقیم لیری ولکنگ نے نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے انتہائی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔

    قومی ٹرانسپورٹیشن اور سیفٹی بورڈ کے رکن ہیدی موٹس کا کہنا ہے کہ بچی کا بیان حادثے کی وجہ متعین کرنے میں کافی کارآمدثابت ہوگا۔

    حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت طیارہ پائپر پی اے 34 تھا جسے سیلرکے والد مارٹی گزلراڑارہے تھے۔

  • امریکی ریاست بالٹی مورمیں فسادات کے باعث کرفیونافذ

    امریکی ریاست بالٹی مورمیں فسادات کے باعث کرفیونافذ

    واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہربالٹی مورمیں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے سبب شہرمیں ایمرجنسی نافذ کرکے نیشنل گارڈزتعینات کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالٹی مور میں پولیس حراست کے دوران سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف شہرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے صورتحال کو قابو کرنے کے لئے شہرمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اورنیشنل گارڈزنے گشت شروع کردیا ہے۔

    فسادات میں مشتعل مظاہرین نے کئی دکانیں لوٹ لیں اورمتعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ پولیس اورمظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    Baltimore

    پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے آنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ ستائیس بلوائیوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ پچیس سالہ سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے انیس اپریل کو پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

    بالٹی مورکے گورنر کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں لوٹ مارکرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب امریکہ میں مقیم سیاہ فام برادری کے رہنماؤں نے نوجونواں سے صبروتحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

  • پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    پاکستان پڑوسی ممالک سے تعلقات بہترکرے،امریکی عہدیدار

    اسلام آباد : امریکہ کے سیکریٹری تجارت پینی پرٹیزکر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پاکستان کو امن و امان کی صورت حال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کر نا ہونگے۔

    جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش جاری ہیں، منظوری امریکی کانگریس دے گی امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، امریکی سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ پالیسوں کے عدم تسلسل کے باعث سرمایہ کاروں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے امریکی جی ایس پلس اسٹیٹس اور فری ٹریڈ معاہدے کیلئےکوشش کررہے ہیں لیکن اس کی حتمی منظور امریکی کانگریس نے دینی ہے۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ کرم تنگی ڈیم اور وزیرستان میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت بھی جاری ہے۔

    جبکہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے سیکریٹری خارجہ جان کیری دورہ پاکستان کے موقع پر پانچ کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کرچکے ہیں۔ امریکی سیکریٹری تجارت نے کہا کہ تخلیق کارکے حقوق کا تحفط کئے بغیر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ممکن نہیں ہے۔

  • امریکی ریاست کیرولینا میں 3مسلمان طلباء کا قتل

    امریکی ریاست کیرولینا میں 3مسلمان طلباء کا قتل

    کیرولینا: امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں مسلح شخص نے تین مسلمان طلباء کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے قریب چھیالیس سالہ شخص نے تین مسلمان طلباء کو قتل کردیا، مسلم کمیونٹی نے تہرے قتل کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے پولیس سےغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پارکنگ کے تنازع پر مشتعل ہوکر قتل کی واردات ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نےایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام مخالف بیانات جاری کیے تھے، جس میں مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔ دومسلمان طالبات اور ایک طالبعلم کے قتل کو عالمی میڈیا کی جانب سے مناسب کوریج نہ دیئے جانے پر سوشل میڈیا نے اسےتنقید کا نشانہ بنایا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمان طلبہ کا قتل مذہبی اور نسلی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جسے پولیس پارکنگ کا تنازع قرار دے کر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    عالمی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کئے جانے پر سوشل میڈیا پرلوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

  • اوبامہ کا دورۂ بھارت: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کردی

    اوبامہ کا دورۂ بھارت: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کی نفی کردی

    واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے بھارتی میڈیا میں گردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قراردیا جن کے مطابق امریکہ نے صدراوباما کے دورہٗ بھارت کے دوران پاکستان کو سرحد پارکوئی حملہ نہ کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

    رواں ماہ امریکی صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کو جوازبنا کربھارت نے ایک بارپھرپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز کردیا ہے، ایک طرف امریکی سیکورٹی ادارے صدر اوباما کی بھارت میں حفاظت کے حوالے سے فکر مند دکھائی دے رہے ہیں تو دوسری جانب بھارت اس موقع پربھی پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔

    پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا ایک گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک مبینہ امریکی وارننگ کے حوالے سے بھارتی پروپگینڈا جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    صدر اوباما رواں ماہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے اور دنیا کے سب سے بااثر شخصیت کی سیکورٹی امریکہ اوربھارت دونوں کیلئے ایک مشکل مرحلہ ہے، امریکی صدر کسی بھی کھلی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 45 منٹ گزارتے ہیں، اور بھارت میں ڈھائی گھنٹہ کھلے مقام پربیٹھنا سیکورٹی اداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔