Tag: USA

  • پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    پاکستانی دہشت گردی کا ایسا ہی نشانہ بن رہے ہیں جیسے پیرس کی عوام، پینٹاگون

    واشنگٹن :پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا ایسے ہی نشانہ بن رہی ہے، جیسا پیرس میں لوگوں کو بنایا گیا، پاکستان میں آزاد گھومنے والے دہشت گردوں پر تشویش ہے۔

    واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت سے پاکستان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی پاکستان اور امریکہ کے لئے مشترکہ چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک میں ہر سطح کا تعاون کیا جارہا ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں ، امریکہ پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لئے مدد جاری رکھے گا۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کرنے پر امریکہ کا پاکستان پر دباؤ نہیں ، پاکستان یہ آپریشنز اپنے مفاد کے لئے کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے بھارت کے ساتھ دفاعی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، جان کیری وزارتِ دفاع کا کوئی خصوصی پیغام لے کر بھارت نہیں جا رہے ہیں۔

  • واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن: امریکی دارلحکومت واشنگٹن اور نیویارک شہر میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں مظاہرین نے ویسٹ سائیڈ شاہراہ کو بند کردیا اور منہٹن اسکوائر کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین، پولی سکی جانب سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کر وا رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے اریک گارنر اور مائیکل براؤن کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • تھری ڈی پتنگیں متعارف

    تھری ڈی پتنگیں متعارف

    نیویارک: تھری ڈی ٹیکنالوجی سے لیس فلمیں اور پر نٹر تو مارکیٹ میں آگئے ہیں لیکن امریکی ماہر ڈیزائنرز نے تھری ڈی پتنگیں بھی متعارف کر وادی ہیں۔

     چھ  فٹ بڑی تھری ڈی پتنگوں کو فائبر گلا س، کپڑے اور پیپر سے تیار کیا گیا ہے، جنہیں خوفناک ڈریگن اور بحری قذاقوں کی اشکال میں بناکر مزید پر کشش بنا دیا گیا ہے، ان تھری ڈی پتنگوں کو مخصوص تھر ڈی گلاسز پہن کر بھی دھاگے کی مدد سے فضائی بلندی میں اڑا یا جا تا ہے۔

    جو جدید ٹیکنالوجی کا ایک اور بہترین نمو نہ ہیں۔

  • چین نے امریکہ بھرکے کمپیوٹرز بند کرنے کی طاقت حاصل کرلی

    چین نے امریکہ بھرکے کمپیوٹرز بند کرنے کی طاقت حاصل کرلی

    واشنگٹن: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایڈمرل مائیک روجرز نے خبردار کیا ہے کہ چین سمیت چند ممالک اور گروہوں نے امریکہ کی توانائی کی تنصیبات، فضائی ادارےاور کاروباری مراکز کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

    ایوانِ نمائندگان میں سائبر خطرات کو دیکھنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مائیک کا کہنا تھا کہ ممکنہ حملہ آوراس قابل ہوچکے ہیں کہ امریکی سسٹم میں دخل اندازی کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف اس صلاحیت کا استعمال کسی ملک کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے اور کسی سائبر دہشت گرد گروہ کی جانب سے بھی ، اور اس ممکنہ حملے کے نتیجے میں عارضی طور پر امریکہ کا تمام نظام مفلوج ہوسکتا ہے۔

    روجر کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو ممکنہ طورپرامریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں ان میں سرِ فہرست چین ہے جب کہ دیگر ممالک بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ الزام کے جواب میں چینی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ہانگ لائی کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے سائبر ہیکنگ جرم ہے اور چین خود سائبر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں سے اکثرو بیشتر کا امریکہ ہوتا ہے۔

  • امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    واشنگٹن: امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے جبکہ نیویارک میں مختلف حادثات میں دس جبکہ مجموعی طور

    پر اکیس افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    امریکہ کی متعدد ریاستوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے شدید سردی اور برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہیں۔ عوام گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ دس کاؤنٹیز میں اسکولوں کو بند کرکے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق سخت موسم کے باعث ریاست نیویارک سمیت دوسری ریاستوں میں مختلف حادثات میں اکیس افراد جان سے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کا مقابلہ

    ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کا مقابلہ

    ہوائی: ہوائی کے ساحل پر دیو قامت لہروں میں شاندار سرفنگ کے مقابلے جاری ہیں، امریکا کے ڈسٹی پین نے ریف ہوائین پرو کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے۔

    امریکی ریاست ہوائی کے ساحل پر ہونےوالی ریف پرو سرفنگ چیمپیئن شپ کے پہلے مرحلے میں سرفرز نے طوفانی لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ملک امریکا کے سرفر ڈسٹی پین نے اٹھارہ اعشاریہ سات پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    برازیلن سرفر راؤنی مونٹیرو دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری ہیٹ میں آسٹریلیا کے مائیک فینگ نے پہلی اور امریکا کے ڈیمین ہوبگڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چاروں سرفرز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

  • کرسمس تیاری، امریکی ہوٹل میں 20 لاکھ قمقمے لگ گئے

    کرسمس تیاری، امریکی ہوٹل میں 20 لاکھ قمقمے لگ گئے

    نیو یارک: امریکہ کے مشہور ہوٹل اوپرے لینڈ کو بیس لاکھ رنگی برنگی لائٹوں اور کرسمس ٹری سے سجا دیا گیا ہے۔

    رنگ برنگی جھلملاتی روشنیوں سے درو دیوار سجے، کرسمس کی آمد کی اطلاع دے رہے ہیں، ہوٹل نے سیاحوں کو محظوظ کرنے اور اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کرسمس کے استقبال کیلئےانوکھا طریقہ اپنایا۔

      ہوٹل کے لان میں لگے درختوں کو بیس لاکھ سے زائد برقی قمقموں سے سجا دیا، جس سے رات میں بھی دن کا سماں ہوگیا ہے۔

  • سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    سویڈن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنےاعلان

    استوكهولم: اہم یورپی ملک سویڈن نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اعلان کردیا۔

    سویڈن جو تاریخی طور پر غیرجانبدار ممالک کی فہرست میں صف اول کا ملک ہے نے ایک مرتبہ پھر انسان دوستی کا ثبوت دیتے ہو ئے فلسظین کوعلیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا فلسطینی حکام نے سویڈن کے اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے سویڈن یورپی یونین کا اہم مغربی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے فلسطین کو باقاعدہ طور پر علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے سویڈن کے فیصلے کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک سے بھی اس تقلید کرنے کا کہا ہے۔ سو یڈن کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب اسرا ئیلی ریا ست فلسطین کے نہتے عوام کو اپنے ظلم و رتشدد کا نشانہ بنا ئے ہو ئے ہے ہیں اور اسرائیل نے مسجد اقصی اور دیگر عبا دت گا ہوں میں مسلما نوں کے جا نے پر پابندی عائد کردی ہے مسجد اقصی کو مسلمان کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام مانتے ہیں۔

  • امریکہ: بیویوں کو کندھے پر اٹھا کردوڑنے کا مقابلہ

    امریکہ: بیویوں کو کندھے پر اٹھا کردوڑنے کا مقابلہ

    آج کل بیویوں کا بوجھ اٹھانے میں مشکل ہوتی ہے، امریکہ میں بیویوں کا کاندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا مظاہرہ ہوا۔

    ا مریکہ میں منفرد چیمپئین شپ ہوئی، جس میں بیویوں کو کاندھوں پر اٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ ہوا، دھوپ ہو یا چھائوں، گرد ہو یا کیچڑ بھرا تالاب ہمت مرداں مدد خدا مقولے کا مظاہرہ کرتے شوہر حضرات نے اپنی مردانگی دکھائی، کوئی گرا کوئی سنبھلا۔

    کسی نے تو گندے جوہڑ میں جوں ہی چھلانگ لگائی، خود بھی گرے اور بیوی کو بھی گرایا۔

    بیویوں کا بوجھ برداشت کرنے والے شوہر حضرات کو رکاوٹوں کو بھی پار کرنا تھا مگر ان سب میں سب سے زیادہ برا حال  بیویوں کا ہوا۔

  • سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    سویڈن نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

    اسٹاک ہوم: سویڈن کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی نو منتخب حکومت نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے،اعلان نئے وزیراعظم اسٹیفن لوف وین کی جانب سے کیا گیا اوراس طرح یورپین یونین کے نمایاں ممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار بارہ میں فلسطین کو متنازع آزاد ملک کا درجہ دیا تھا لیکن یورپین یونین اوراوراس کے بیشتر ممالک نے تاحال فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

    سویڈن کے وزیرِاعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنا زعہ صرف دو علیحدہ مملکتوں کی صورت میں ہی حل ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو مملکتی حل صرف اورصرف دوںوں کی باہمی رضامندی اورمسئلے کا پرامن حل نکالنے کی صورت میں ممکن ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

    مزید ازاں سویڈن کو اپنے اس فیصلے کی نتیجے میں اسرائیل، یورپین یونین اور امریکہ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    اگر سویڈن کی نومنتخب حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر قائم رہی تو یورپین یونین کے ممبرممالک میں سویڈن فلسطین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔