Tag: USA

  • امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    واشنگٹن:امریکی ایوان نمایندگان نےشامی باغیوں کو مدد فراہم کرنےکی منظوری دےدی۔

    امریکی حکومت نے کانگریس میں شام کے باغی گروپوں کومسلح کرنےاورتربیت دینےکامنصوبہ پیش کیاتھا، کانگریس نےبحث کےبعدایک سو چھپن کےمقابلے میں دوسو تہتر ووٹوں سےقرارداد منظورکرلی،کانگریس میں پیش کی گئی قراد کےمطابق امریکہ بشارالاسد کی حکومت کے مخالف اتحاد کو ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا۔

  • امریکا میں ٹوئن ٹاورز کی تباہی کو 13سال مکمل

    امریکا میں ٹوئن ٹاورز کی تباہی کو 13سال مکمل

    امریکا میں ٹوئن ٹاورز کی تباہی کو تیرہ سال مکمل ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی۔

    ورلڈ ٹریڈ سینٹر امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم ایک بلند عمارت تھی،  جسے جاپانی نژاد امریکی ماہر تعمیرات منورو یاماساکی نے ڈیزائن اور اتھارٹی آف نیویارک اینڈ نیو جرسی نے تعمیر کیا۔ اس عمارت کو ٹوئن ٹاورز بھی کہا جاتا ہے۔

    اس عمارت کی تعمیر کا آغاز مین ہٹن کے علاقے میں 1966ء میں کیا گیا، 110 منزلہ جڑواں عمارتیں 1972ء میں اپنی تکمیل سے 1973ء تک دنیا کی بلند ترین عمارات رہییں، 11 ستمبر 2001ء کو ایک حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    ورلڈ ٹریڈ سینٹر 8.6 ملین مربع فٹ پر پھیلا ہوا تھا اور اس کے دونوں ٹاورز 110 منزلوں کے حامل تھے۔

    گیارہ ستمبر 2001ء کی صبح 8بجکر 46 منٹ پر امریکن ایئر لائنز کی فلائٹ 11 شمالی ٹاور میں جا ٹکرائی، جس کے 20 منٹ بعد 9 بجکر 3 منٹ پر یونائیٹڈ ایئر لائنز کی فلائٹ 175 اس کے جنوبی ٹاور سے جا ٹکرائی، جو 9 بجکر 59 منٹ پر زمین بوس ہوگیا جبکہ 10 بجکر 28 منٹ پر شمالی ٹاور بھی زمین بوس ہوگیا۔

    اس حملے کے دوران ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ملحقہ عمارات کو بھی زبردست نقصان پہنچا، اس زبردست حملے کے نتیجے میں ارد گرد کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، جسے صاف کرنے میں ساڑھے 8 ماہ لگے جبکہ دھواں اور دھول مٹی 99 دنوں تک مین ہٹن پر چھائی رہی۔

    اس حملے میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار 749 افراد ہلاک ہوئے، امریکی حکومت نے اس کی جگہ پر ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے نام سے نئی عمارت بنانے کا اعلان کیا جو کہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور  2014 کے اختتام تک  مکمل ہوگی۔

    زخمی ہونے والے افراد آج بھی اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے اشکبار ہوجاتے ہیں، حادثے کے مقام پر قائم گراؤنڈ زیرو اور وہاں بنایا جانے والا میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا رہے گا۔

    نائین الیون کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، دہشت گردی کے واقعات اور خودکش حملوں میں پچاس ہزار شہری اور تین ہزار کے قریب پاک فوج کے جوان اور افسران شہید ہوگئے جبکہ کھربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔

  • داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے شروع

    داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے شروع

    عراق: امریکہ نے عراق میں جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کیلئے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کرئیے ہیں۔

    پینٹاگون ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے، پینٹاگون کے مطابق دو ایف اے-18 طیاروں نے پانچ سو پونڈ وزنی لیزر بموں سے اربل کے نزدیک داعش کے بھاری ہتھیاروں کو نشانہ بنایا۔امریکہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کا مقصد امریکی شہریوں کی حفاظت اور عراقی عوام کو انتہاء پسندو ں سے بچانا ہے ۔

  • غیرت ایمانی اور آج کےفرعون

    ویسے تو انٹرنیٹ اسرائیلیوں کے مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے جن کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہےاپنی بے بسی پر شرم بھی آتی ہے اور ندامت بھی ہوتی ہے- ان مظالم پر خاموشی پر الله تعالی کو جواب دہی کا خیال بھی آتا ہے جو وجود پر لرزہ طاری کردیتا ہے۔

    مگر ان سب میں ایک ویڈیو سب سے الگ تھی جب شدت غم میں چلا کر دیکھی تو ایک نازک سی معصوم سی فلسطینی بچی جس کی عمرغالباً دس سال ہوگی فضا میں مکا لہراۓ اسرائیلی فوجی سے احتجاج کررہی تھی اور وہ بزدل سر جھکاۓ کھڑا تھا۔

    وہ منظر میری زندگی کا سب سے انوکھا منظر تھا میں بچی کی ہمت اور شجاعت دیکھ کر حیران تھا۔ میں نہیں جانتا یہ اس بچی کا جذبہ ایمانی تھا یا اسکے اندر چھپا وە درد تھا جس کی وجہ اپنوں کی جدائی اور امت مسلمہ کی بے وفائی تھی۔

    اس چھوٹی سی شہزادی کے تو ابھی کھیلنے کے دن تھے مگر حالات کی گردش اور دکھوں نے اسے وە پتھر بنا دیا جو اوپر سے بہت مضبوط نظرآتا ہے مگر ہتھوڑے کا ایک وار اسے ریزہ ریزہ کر دیتا ہے۔ اس بچی کی قوت ایمانی نے مجھے دکھایا سچا اور پکامسلمان کمزور بدن رکھنے کے باوجود کتنا مظبوط ہوتا ہے اور کافر جدید -اسلحہ رکھنے کے باوجود بے انتہا بذدل ہوتا ہے

    :الله تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا

    "یہ سب جمع ہو کربھی تم سے (بالمواجہہ) نہیں لڑ سکیں گے مگر بستیوں کے قلعوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی اوٹ میں (مستور ہو کر) ان کا آپس میں بڑا رعب ہے۔ تم شاید خیال کرتے ہو کہ یہ اکھٹے (اور ایک جان) ہیں مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں یہ اس لئے کہ یہ بےعقل لوگ ہیں”

    [القرآن 59:14]

    یہی وجہ ہے کفر ہمیشہ چھپ کر وار کرتا ہے، یہ لوگ فضائی کاروائی یا پیچھے سے حملہ کرتے ہیں۔ یہ ہر بات جانتے ہیں مگر مکروفریب انکی شخصیت کا حصہ ہے۔ یہ جانتے ہیں بہت جلد یہ ذلیل و رسوا ہوجائیں گےلہذا اس وقت کی آمد سے قبل ہی یہ مسلمانوں پر زیادە سے زیادە وار کرنا چاہتے ہیں۔

    اس بچی کی ہمت اور غیرت مسلمان حکمرانوں سمیت ہم سب بزدلوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ آج اگرنہیں بولیں گے تو دشمن ہمارے بچوں، بھائیوں اور بچیوں کا خون بہاتا رہے گا۔

    :نواسہ رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم، جگر گوشہ علی و بتولؓ حضرت امام حسینؓ کا قول مبارک ہے

    "ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی ہی زیادە قربانی دینا پڑے گی”

    کاش اہل عرب پہلے دن سے ہی اسرائیل کا وجود برداشت نہ کرتے۔ جب یہودی فلسطین میں آباد ہورہے تھے تو اہل عرب عیاشیوں میں مصروف تھے۔ اگر کوئی بیدار تھے بھی تو دشمن کے ایجینٹ اور منافق تھے۔ یہودیوں کی آباد کاری بھی چنداسلامی ممالک کی مرضی اور منشا سے ہوئی جن کے بدلے انہوں نے اپنے تحفظ کی ذمہ داری امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو سونپ دیں۔ ان مسلمان ممالک کے اندھے حکمرانوں سے کوئی اتنا تو پوچھتا: ارے عقل سے خالی حکمرانوں کیا آج تک کفار تمہاری مدد کو آۓ؟ یہ کل بھی تمہارے دشمن تھے آج بھی ہیں۔ اور ہمیشہ رہیں گے۔

    اس ویڈیو کو دیکھ کر میرے دل میں ایک حسرت نے سر اٹھایا کہ”کاش یہ بچی ہماری حکمران ہوتی جسکے ننے سے بدن میں جذبہ ایمانی تھااور وە بے خوف تھی۔”

    اسرائیل اور امریکہ آج کے فرعون ہیں اور تمام مسلمان حکمران انکے چیلے اور بزدل غلام ہیں۔ ان بزدلوں سے کہہ دو موت کا وقت متعین ہے۔ لہذا ڈرنا چھوڑو دشمن کی ۔آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرو اور سر اٹھاکر جینا سیکھو ورنہ غلامی کے طوق ڈال کر یوں ہی ذلیل و رسوا هوتے رہو گے