Tag: USA

  • ایران پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، سعودی عرب کا امریکا سے مطالبہ

    ایران پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، سعودی عرب کا امریکا سے مطالبہ

    ریاض: سعودی عرب نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے گرد مزید گھیرا تنگ کرے اور پابندیوں کے ذریعے مشرقی وسطیٰ میں اس کی رسائی کم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت امریکا کے اتحادی ممالک الزام عائد کرتے ہیں کہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کی وجہ ایران ہے، جو دہشت گروں کو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر ساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوجائے۔

    سعودی وزیر خارجہ ابراہیم العساف کا کہنا ہے کہ ایران پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانا اس لیے ضروری ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک میں مداخلت کا سلسلہ ختم کر دے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران حکومت پر بین الاقوامی دباؤ کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ وہ اپنی عدم استحکام کی پالیسیوں اور دہشت گردی کی حمایت ترک کر دے۔

    سعودی حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو استثنیٰ میں اضافہ نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی کو غیرمستحکم ہونے نہیں دے گا۔

    امریکی صدر کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

    خیال رہے کہ ریاض حکومت کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب امریکا نے ایرانی تیل خریدنے والے ممالک کو دیے گئے استثنیٰ میں اضافے سے انکار کر دیا ہے۔

  • کم جونگ کی امریکی حکام پر کڑی تنقید

    کم جونگ کی امریکی حکام پر کڑی تنقید

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک بار پھر امریکی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی پابندیوں اور دوطرفہ ناخوشگوار تعلقات کے ردعمل میں کم جونگ نے امریکی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ نے راہ راست امریکی عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کچھ نہ کہا۔

    عالمی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کم جونگ ان صدر ٹرمپ کے بارے میں دھیمے انداز سے گفتگو کررہے ہیں جس کا مقصد ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریائی سربراہ امریکی صدر سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، جس کا وہ اس سے قبل بھی اظہار کرچکے ہیں، لیکن ٹرمپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

    دنوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی اور تاریخی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ شمالی کوریا کے سربراہ کو نیوکلیئر ہتھیار ختم کرنے پر رضامند ہوجائیں گے۔

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو کو باور کرایا ہے کہ جب کم جونگ ان اپنی جوہری صلاحیت سے دستبردار نہیں ہوتا، وہ اس پر سے پابندیاں نہیں اٹھائیں گے۔

    ٹرمپ کم ملاقات، جنوبی کوریا نے مایوسی کا اظہارکردیا

    دریں اثنا شمالی کوریا اقوام متحدہ کی جانب سے ملک پر عائد اکثر پابندیاں اٹھانے کے بدلے میں اپنا نیوکلئیر پروگرام جزوی طور پر بند کرنے کی پیش کش کرچکا ہے۔

  • صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کم جونگ روسی صدر سے ملیں گے

    صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد کم جونگ روسی صدر سے ملیں گے

    پیانگ یانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ ان روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان دو بار اہم ملاقات کرچکے ہیں تاہم مذاکرات بے نتیجہ رہے، شمالی کوریائی سربراہ اب ولادی میرپیوٹن سے ملیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ رواں ماہ کے اختتام پر روس کا دورہ کریں گے، اس دوران جوہری موضوع پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

    دونوں سربراہوں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔خیال رہے کہ کم جونگ امریکی صدر سے دوبارہ ملاقات کے لیے بھی راضی ہیں۔

    شمالی کوریائی رہنما کو اس دورے کی دعوت روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دے رکھی ہے، روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات مشرقی شہر ولادی ووسٹک میں ہونے کا امکان ہے۔

    ولادی ووسٹک شہر شمالی کوریائی سرحد کے قریب واقع ہے، کِم جونگ کا روسی دورہ صدر پیوٹن کے چینی دورے سے قبل بھی ہوسکتا ہے۔

    شمالی کوریا نے امریکا کو رواں سال کے اختتام تک تعلقات کی بحالی کا موقع دیا ہے، کم جونگ نے واضح کیا ہے کہ بعد میں شمالی کوریا اپنے فیصلوں پر آزاد ہوگا۔

    جوہری تنازعہ: کم جونگ ان کی ایک بار پھر امریکا کو دھمکی

    واضح رہے کہ امریکا کا الزام ہے کہ ماسکو حکومت پیونگ یانگ پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کیمونسٹ ملک کو خوراک مہیا کر رہا ہے تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

  • وینزویلا بحران، امریکا نے پابندیوں کا فیصلہ کرلیا

    وینزویلا بحران، امریکا نے پابندیوں کا فیصلہ کرلیا

    واشنگٹن: وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر امریکی انتظامیہ نے وینزویلا کے مرکزی بینک اور اس کے سربراہ الیانا جوزفا روزا تیران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی وزارت خزانہ نے غیر آئینی مادورو انتظامیہ کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بننے سے بچانے کے لیے وینزویلا کے مرکزی بینک پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مادورو انتظامیہ ونزویلا کے اثاثوں کو سمیٹنا اور بدعنوان حکومتی افراد کو دولت مند بنانے کے لیے حکومتی اداروں کو لوٹنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے جاری کردہ بیان میں مرکزی بینک کے سربراہ تیران کو بھی پابندیوں کے احاطے میں لیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔

    دریں اثنا وائٹ ہاوس کے مشیر برائے قومی سلامتی جون بولٹن نے میامی میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

    بولٹن نے مذکورہ تین ممالک کو سوشلزم کے آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے مرکزی بینک کے سربراہ کے ساتھ نکاراگوا کے صدر ڈینئیل اور ٹیگا کو خفیہ ادائیگیوں کے دعوے کے ساتھ مالی خدمات فراہم کرنے والی فرم بینکورپ پر بھی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سیاسی ومعاشی بحران، ریڈکراس کی امدادی ٹرک وینزویلا پہنچ گئی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں مقیم کیوبا کے شہریوں کو اپنے عزیزو اقارب کو ایک متعینہ مقدار تک رقوم بھیجنے کی اجازت دے گی اور ایک شخص سال کی ایک تہائی میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ڈالر کیوبا بھیج سکے گا۔

  • امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

    امریکا اپنے فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا: حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے دباؤ اور فیصلوں کے ذریعے کبھی ایران کو خوف زدہ نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اقدامات کے ردعمل میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی ایران کو تنہا نہیں کرسکتا۔

    ایران میں سالانہ ملٹری پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ، بحریہ اور فوج ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں۔

    حسن روحانی نے زور دیا کہ مشرقی وسطیٰ کو اب امریکا کے خلاف متحدہ ہونا ہے، تاکہ امریکا کے دہشت گردانہ فیصلوں کو مقابلہ کیا جاسکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مشرقی وسطیٰ میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ بھی امریکا ہے، ریجنل ممالک ماضی میں ایک ساتھ رہ چکی ہیں اور کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 8 اپریل کو امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کررہی ہے، پہلی بار امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

    ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

    ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

  • صدر ٹرمپ نے یمن جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کردی

    صدر ٹرمپ نے یمن جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کردی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن جنگ میں امریکی حمایت کے خاتمے کی قرارداد ویٹو کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    امریکی میڈیا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قرارداد کو مسترد کیا، اور قرارداد کو غیر ضروری قرار دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یمن کو متاثر کرنے میں شریک نہیں، یمن میں حوثیوں کے خلاف قائم اتحاد میں کوئی امریکی اہلکار شامل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی فوج جزیرہ نما عرب میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے، امریکا یمن میں اتحادیوں کو محدود تعاون فراہم کرتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قرارداد میرے آئینی اختیارات کو کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، قرارداد امریکی شہریوں اور بہادر فوجیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹ نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    یمن جنگ: اقوام متحدہ امن معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، خالد بن سلمان

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں یمن کی حکومت اور حوثی مخالفین کے درمیان حدیدہ میں جنگ بند کرنے کا معاہدہ طے پایا جاچکا ہے، لیکن فریقین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

  • امریکا میں ٹریفک حادثے کی ذمے دار مکڑی قرار

    امریکا میں ٹریفک حادثے کی ذمے دار مکڑی قرار

    واشنگٹن: یوں تو ٹریفک حادثے کی وجہ زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت یا پھر نشے کی حالت میں گاڑی چلانا بنتی ہے، لیکن امریکا میں ٹریفک حادثے کی وجہ جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویار میں ایک ایسا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ جان کر شہری ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے، اور پولیس اہلکار بھی چونک گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وائر لیس ڈیوائس پر کسی کار حادثے کی خبر موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ایک گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی ہے۔

    پولیس جاعے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون ڈرائیور حیران وپریشان تھیں، پولیس کے سوالات کرنے پر خاتون نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں ایک مکڑی گھس آئی تھی جس کے باعث وہ گھبرا گئیں اور گاڑی حادثے کی وجہ بن گئی۔

    اس حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، کار کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ خاتون ڈرائیور کو بھی شدید چوٹے آئیں، ڈرائیور مکڑی کو اپنے چہرے کے بالکل قریب دیکھ کر حواس باختہ ہوگئی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر ٹریننگ لینی چاہیئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔

    اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    پولیس کے مطابق گاڑی چلانا سب کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن نئے ڈرائیوروں کو اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھنا چاہیے۔

  • روسی دفاعی نظام کی خریداری، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

    روسی دفاعی نظام کی خریداری، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

    واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کی صورت میں اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ترکی نیٹو کارکن ہونے کے باوجود روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام ایس 400خریدتا ہے تو ترکی امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں سے محروم ہو جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ترکی کو اضافی پاپندیوں کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کو روس کے ایس400 فضائی دفاع سسٹم یا امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، وہ ترک عہدیداروں کو ان کے سامنے بیٹھ کر روس سے دفاع نظام کی خریداری سے باز رہنے کی تاکید اور اس ڈیل کے نتائج پر خبردار کرچکے ہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر ترک حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ روس کے ساتھ ایس400 دفاعی نظام کی خریداری سے باز رہے۔

    اس موقع پر سینٹر کریس وان ھولین نے پوچھا کہ اگر ترکی اور روس کی دفاعی ڈیل کی مالیت اڑھائی ارب ڈالر ہوئی تو کیا امریکا ترکی پرپابندیاں عاید کرے گا؟ مائیک پومپیو نے جواب میں کہا کہ ہاں، سنہ 2017ءمیں امریکا کی انسداد دشمنی کے قانون کے تحت ہم ترکی پر پابندیاں عاید کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان حالیہ عرصے میں روسی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم ایس400 ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے، امریکا ترکی کو روسی دفاعی نظام کی خریداری سے باز رکھنا چاہتا ہے جب کہ ترکی کا اصرار ہے کہ وہ امریکی دباﺅ کو قبول نہیں کرے گا۔

    امریکی دباؤ کے باوجود ترکی کا روسی دفاعی میزائل نظام خریدنے کا فیصلہ

    امریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر انقرہ نے ماسکو کے ساتھ دفاعی ڈیل تو واشنگٹن ترکی کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ختم کر دے گا۔

  • وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم شخصیات سے ملاقات

    وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم شخصیات سے ملاقات

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اس وقت امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں مختلف شخصیات سے ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ایشین بینک کے صدر مسٹر ناکاؤ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ایشین بینک کے منصوبوں اور اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    مسٹر ناکاؤ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی۔

    بعد ازاں ورلڈ بینک کی سرمایہ کاری ایجنسی کے وفد کی اسد عمر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری مختلف شعبوں، منصوبوں اور عالمی بینک کے تعاون میں مزید اضافے پر بات چیت ہوئی۔

    وزیر خزانہ سے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع اور اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی، سعودی وزیر خزانہ نے اپنے ملک کی معاشی بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اسد عمر سے امریکی سیکرٹری ٹریژری کی بھی ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اور عملدر آمد کے فریم ورک سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان میں میکرو اکنامک صورتحال اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان عرصے سے ادائیگیوں کے توازن میں بحران سے دو چار ہے، اسٹرکچر کی سطح پر کچھ چیزیں غلط ہیں، کچھ فیصلے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام سے 2 روز تک بات چیت ہوئی، حکام سے معاہدے پر اصولی طور پر اتفاق ہوچکا ہے، اگلے ایک 2 روز کے اندر آئی ایم ایف سے مکمل اتفاق ہوجائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختصر مدت کے لیے فنانسنگ کا بھی ہم نے بندوبست کرلیا تھا، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پچھلے سال کی نسبت 72 فیصد کم تھا، مجموعی طور پر ہر ماہ تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، معیشت میں بنیادی اصلاحات ہمارے انتخابی منشور کا حصہ تھا۔

  • امریکا میں مٹی کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    امریکا میں مٹی کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیواڈا میں اچانک مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیواڈا میں دھول مٹی کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا، جبکہ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست نیواڈا میں مٹی کا طوفان چانک امڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

    امریکی حکام نے بتایا کہ ریاست نیواڈا کی کاونٹی کلارک میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

    ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کی وسطی ریاستوں میں طوفان کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی تھی، سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

    امریکا: طوفان کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے، دو افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں امریکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تھی، جبکہ دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بنی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔