Tag: Usain Bolt

  • ورلڈ ایتھلیٹس: یوسین بولٹ کل 200 میٹر کی دوڑ میں دوڑیں گے

    ورلڈ ایتھلیٹس: یوسین بولٹ کل 200 میٹر کی دوڑ میں دوڑیں گے

    دنیا کے تیز ترین انسان جمیکا کے یوسین بولٹ کل بیجنگ کے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں دو سو میٹر کی دوڑ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر کی ریس جیتنے کے بعد یوسین بولٹ دو سو میٹر کی دوڑ میں قسمت آزمائیں گے، دو سو میٹر کی تیسری ہیٹ میں جمیکن ایتھلیٹ کامیاب رہے۔ چوتھی ہیٹ میں امریکہ کے جسٹن گیٹلن نے تیزی دکھائی اور فنشنگ لائن سب سے پہلے عبور کی۔

    مردوں کی آٹھ سو میٹر کی دوڑ میں کینیا کے ڈیوڈ رودیشا نے میدان مارلیا۔ کینین ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ پینتالیس اعشاریہ آٹھ چار سیکنڈز میں طے کیا۔

    خواتین کی پندرہ سو میٹر کی ریس ایتھوپیا کی دیبابا کے نام رہی، یہ ملک سے باہر ایتھوپین ایتھلیٹ کا پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے، مینز لانگ جمپ میں برطانیہ کے گریگ رودرفورڈ کامیاب رہے۔

    مردوں کی چار سو میٹر ہرڈلز میں کینیا کے نکولس بیٹ نے پھرتی دکھائی جبکہ ویمنز ڈسکس تھرو میں کیوبا کی کیبالیرو نے گولڈ میڈل جیتا۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ : یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ : یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا

    بیجنگ: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ اور مو فراح نے میدان مار لیا۔

    بیجنگ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سو میٹر ریس کی ہیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

     سو اور دو سو میٹر کے عالمی چیمپیئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے سو میٹر کی ہیٹ نو اعشاریہ نو چھ سکینڈ میں طے کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    پانچ اور دس ہزار میٹر کے عالمی چیمپیئن برطانیہ کے موفراح نے دس ہزار میٹر ریس میں طلائی تمغہ جیت کراعزازکا کامیاب دفاع کیا۔ موفراح نے مقررہ فاصلہ ستائیس منٹ ایک تین سیکنڈ میں طلے کرمسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔

  • ڈائمنڈ اسپائیک، یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

    ڈائمنڈ اسپائیک، یوسین بولٹ نے 200 میٹر کی ریس جیت لی

    آسٹراوا: جمیکا کے یویسن بولٹ نے آسٹراوا میں ہونے والی دو سو میٹر کی ریس جیت لی۔

     دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی آسٹراوا میں تیزی، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جمیکن ایتھلیٹ نے ڈائمنڈ اسپائیک کی دوسو میٹر کی دوڑ میں ساتویں بار بازی لے گئے۔

     آسٹراوا میں یوسین بولٹ ایسا دوڑے کے سب دیکھتے ہی رہ گئے، بولٹ نے مقررہ فاصلہ بیس اعشاریہ ایک تین سیکنڈز میں طے کرتے ہوئےسیزن کی اپنی پہلی یوریپئین ریس جیت لی۔

    مردوں کی سو میٹر ریس جمیکا کے آسافا پاول کے نام رہی، ایک اور ریس میں آٹھ سو میٹر کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کینیا کے ڈیوڈ رودیشا انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

  • یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    یوسین بولٹ نےورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی

    بیجنگ: جمیکا کے ٹرپل اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ نے رواں سال بیجنگ میں ہونے والی عالمی ایتھلیکٹس چیمپیئن شپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

     جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے گزشتہ سال صرف تین مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور اب انکا مقصد رواں سال بیجنگ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے جسکے لیے انھوں نے سخت محنت کرنا شروع کردی ہے۔

     کوچ گلین ملز کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں، اپریل میں وہ ریو میں ہونے والی سو میٹر ریس اور ورلڈ ریلے چیمپیئن شپ میں جمیکا کی نمائندگی کرینگے۔

    بولٹ کے مطابق وہ برازیل میں ہونے والی ریس کی تیاری میں مصروف ہیں اور امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن کے چلینج کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں،اصل مقصد اس سال تیز دوڑنا ہے۔