Tag: Usama Khan

  • 33 سالہ اسامہ خان نے اب تک رشتہ نہ ہونے کی وجہ بتادی

    33 سالہ اسامہ خان نے اب تک رشتہ نہ ہونے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف 33 سالہ اداکار اسامہ خان نے اب تک رشتہ نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

    اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں یاسر نواز، دانش نواز اور ندا یاسر کے ہمراہ ان کے یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ندا یاسر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی وجہ سے رشتہ آنا بند ہوگئے۔

    اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے مارننگ شو میں بتایا کہ اسامہ خان اور زینب شبیر کی منگنی ہو چکی ہے، شو میں بریک کے بعد جب اس ٹاپک کر بات نہیں ہوئی تو لوگوں کو یہی لگا کہ ہم دونوں اداکاروں کی شادی ہو چکی ہے۔

    اسامہ خان شادی کے سوال پر کیوں بھڑک اُٹھے

    اداکار کا کہنا تھا کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں لیکن ندا یاسر کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد لوگوں کو یہی لگتا ہے کہ ان کے اور زینب شبیر کے درمیان معاملات طے ہیں۔

    اسامہ خان نے شکایت کی کہ ندا یاسر کی جانب سے ایسا اعلان کرنے بعد ان کے لیے شادی کے رشتے آنا بند ہوگئے جس کے بعد پروگرام کے دوران ندا یاسر نے اپنی غلطیوں پر اظہار شرمندگی بھی کیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ اسامہ خان اور زینب شبیر کی منگنی نہیں ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زینب شبیر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔

  • اسامہ خان شادی کے سوال پر کیوں بھڑک اُٹھے

    اسامہ خان شادی کے سوال پر کیوں بھڑک اُٹھے

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے سماج میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت گھر کے تمام مسائل کا حل شادی کروانے کو سمجھا جاتا ہے، اسی باعث کم عمری میں شادیاں کروادی جاتی ہیں۔

    اسامہ خان کا ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ شادی سے متعلق جواب دینا نہیں چاہتے، ہر جگہ ان سے یہی سوال کیا جاتا ہے اور یہ ذاتی سوال ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔

    اسامہ کا کہنا تھا کہ ان پر گھر والوں کی جانب سے شادی کرنے کا بہت زیادہ دباؤ نہیں ہے۔ گھر والے انہیں کبھی کبھار شادی کرنے کا کہتے ہیں لیکن ان پر زیادہ دباؤ نہیں ہے۔

    اداکار نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی گھومنے جائیں ہر جگہ لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے، ملک کی آبادی بہت زیادہ ہے، جس کی ایک وجہ لوگوں کی کم عمری میں شادی کروادینا ہے، کم عمری میں شادی کے بعد لوگ بچے پیدا کرنے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

    اسامہ خان کو کس اداکارہ سے ڈر لگتا ہے؟

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر مسئلے کا حل شادی کو سمجھا جاتا ہے اور والدین کی خواہش رہتی ہے کہ لڑکے اور لڑکی کی عمر 30 سال ہونے سے قبل ہی ان کی شادی کروادی جائے۔

  • مایا علی پر فدا ہوں اُن سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا: اسامہ خان

    مایا علی پر فدا ہوں اُن سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا: اسامہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    اداکار اسامہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔

    اسامہ خان نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

    کسی کو ڈیٹ کرنے سے اچھا ہے نکاح کر لوں، اسامہ خان

    اسامہ خان نے کہا کہ مایا علی کو بھی پتا ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں، میں مایا علی سے ہی اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں۔

    اداکار اسامہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بارے میں سوچا تو پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا اس کے بعد شادی کے بارے میں سوچوں گا۔

    زینب شبیر اور اسامہ خان نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار اسامہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زینب شبیر، شہروز سبزواری، بہروز سبزواری، شازیل شوکت ودیگر شامل تھے۔