Tag: usama mir

  • ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ دکھانے والے اسامہ میر نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی، اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسپنر اسامہ میر نے میچ کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری ماما پہلی بار میچ دیکھنے آئی تھی، جب پہلے اوور میں مجھے 2 چھکے  لگے میں سوچ رہا تھا وہ دعائیں کر رہی ہونگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسامہ میر نے کہا کہ اور دیکھتے ہیں کیریئر کی بہترین کارکردگی ہو گئی، یہ میری ماں کی دعاؤں کی طاقت کا نتیجہ تھا جانتا تھا اُن کی دعاؤں سے اچھا ہی پرفارم کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال بہت سے ٹی 20 میچز کھیلے تھے اور ڈیلیور کیا تھا لیکن اچانک میری کارکردگی ون ڈے میں اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ سے میں پریشان تھا، میں نے ویڈیوز دیکھ کر اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی۔

    6 وکٹیں لینے کے بعد اپنے سجدہ کو یاد کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا ’’میری والدہ گراؤنڈ میں سجدہ کرنے والوں سے محبت کرتی ہیں، اسی لیے میں نے وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا‘‘۔

    ملتان سلطان کو فتح دلانے والے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف فرنٹ سے قیادت کرنے پر اپنے کپتان محمد رضوان کی تعریف بھی کی، واضح رہے کہ اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہیں۔

  • بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام

    بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام

    کراچی: بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام ہوگئے، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹہ باز نے پاکستان کے اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹے بازوں کی ایک بار پھر جینٹلمین گیم کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹے باز نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

    کیریبئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس سے کھیلنے والے اسامہ میر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سٹہ باز ٹیم کے مالکان میں سے ہے، گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک انٹرنیشنل سٹہ باز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    https://www.facebook.com/arysports.news/videos/2472861286101532/

    واضح رہے کہ بھارت دنیا میں کرکٹ پر سٹہ بازی کا سب سے بڑا گڑھ ہے، ٹی ٹین لیگ اور آئی پی ایل کی فکسنگ میں زد میں رہ چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہوئی تھی جس میں شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: میچ فکسنگ: آل راؤنڈر پر دو سال کی پابندی عائد

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

    شکیب الحسن کو متعدد بار میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بات سے آفیشلز کو آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرائی تھی۔