Tag: use of mobile phones

  • مناسب نیند نہ لینے کے کیا خطرناک نقصانات ہیں؟

    مناسب نیند نہ لینے کے کیا خطرناک نقصانات ہیں؟

    نیند ہماری زندگی کے سب سے اہم امور میں سے ایک لازمی امر ہے، نیند کی کمی کے نتیجے میں جسمانی اور ذہنی طور پر شدید نقصان پہنچتا ہے اور یہ عمر بڑھنے کے ساتھ سمجھ بوجھ کو کم کرنے کا باعث بھی ہوتا ہے۔

    موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی جز بنتے جارہے ہیں، اس کے ساتھ اس کے کچھ ایسے نقصانات بھی ہیں جو مختلف تحقیق کے بعد سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس میں سرفہرست رات کے وقت سونے سے پہلے موبائل فون استعمال کرنا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے اس مسئلے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ناظرین کو اس کے نقصانات کے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اللہ پاک نے دن کام کرنے اور رات آرام کرنے کیلئے بنائی ہے لیکن ہم نے اسے الٹا کرلیا ہے، اگر ہم اپنی نیند پوری نہیں کرتے تو اس سے ہمارے ہارمونز بے ترتیب ہوجاتے ہیں جو بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتے ہیں۔

    ڈاکٹر عظمیٰ حمید کا کہنا تھا کہ ہر انسان کیلیے 7 سے 8 گھنٹے کی رات کی نیند بے حد ضروری ہے تاکہ ہم اگلے پورے دن توانا اور چاق و چوبند رہیں۔ نیند پوری نہ ہونے سے دل کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کے مقابلے میں آٹھ گھنٹے سونے والے نسبتاً بہتر ہوتے ہیں کیونکہ مناسب نیند قوت مدافعت میں معاون ہوتی ہے جراثیم کش اور کینسر کے خلیوں کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

  • سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی

    سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی

    لاہور : پنجاب بھرمیں سرکاری اسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کو پیاری پیاری سیلفیاں اچھی نہ لگیں، محکمہ صحت پنجاب نےنرسوں پہ ستم ڈھادیا، محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی نرسز پر دوران ڈیوٹی موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

    ڈی جی نرسنگ پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کردیئے گئے جبکہ ٹیچنگ، ڈی ایچ کیواورٹی ایچ کیو کی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹس کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    ڈی جی نرسنگ پنجاب کے مطابق احکامات پرعملدرآمدکےلیےاچانک دورے کیے جائیں گے۔

    محکمہ صحت نے وارننگ دی ہے،جو احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔