Tag: use

  • اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    اسپین میں انسانوں کے اسمگلروں کا 11 رکنی بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہترین زندگی کے حصول کی خاطر انسانی اسمگلروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک میں داخل ہونے والے افراد یا تو سرحدی پولیس کے ہاھتوں گرفتار ہوجاتے ہیں یا گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر سمندر کی بے رحم لہریں انہیں سمندر برد کردیتی ہیں۔

    ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی کے دوران اہلکاروں نے انسانوں کی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ گروپ بنگلہ دیشی اسمگلروں کے کنٹرول میں تھا، جو اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

    لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترکی، پولیس نے زنجیر میں جکڑے 57 پاکستانی بازیاب کروالیے

    انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ کی تین شاخیں تھیں جو مربوط طور پر غیر ملکیوں کو یورپ پہنچانے کا کام کرتا تھا، ایسے غیر ملکیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز الجزائر پہنچانے کے بعد جنگلاتی راستوں سے پہلے پیدل مراکش لایا جاتا تھا اور پھر انہیں کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔

  • طالبہ نے 10 لاکھ ڈالر جیت کرشامی پناہ گزینوں کے لیے وقف کردیے

    طالبہ نے 10 لاکھ ڈالر جیت کرشامی پناہ گزینوں کے لیے وقف کردیے

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اردن کی طالبہ نے دس لاکھ امریکی ڈالر (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری جیت کر رقم اردن کے پناہ گزینوں وقف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا دورہ کرنے والی 20 سالہ اردنی طالبہ طلہٰ نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم گزشتہ روز جیتی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 20 سالہ طلہٰ نامی اردنی شہری نے اردن جانے سے قبل خریدا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردنی طالبہ نے شامی پناہ گزینوں کو بہت جد و جہد کرتے دیکھا ہے اسی لیے طلہٰ نے فلاحی تنظیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر اردن میں پناہ گزین شامیوں کیلئے تعلیم اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کا ارادہ کیا۔

    خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہ طلہٰ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات سے نفرت ہے کہ وہ مصیبت میں ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ آخر کار میں شامیوں کےلیے کچھ کرسکتی ہوں‘۔

    مزید پڑھیں : دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

    مجھے کو لوگوں کو تعلیم اور میڈیکل کی مد میں مدد کرنا چہت اچھا لگتا ہے، روزانہ ایک 10 سالہ بچے کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے کہ جب وہ اسکول نہیں جاتا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20 سالہ اردنی کے طالبہ طلہٰ دسویں اردنی شہری ہے جس نے سنہ 1999 کے بعد اب تک دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیتی ہے۔

  • فوجی طیارے میں سفر کی درخواست مسترد، نینسی پیلوسی نے دورہ افغانستان منسوخ کردیا

    فوجی طیارے میں سفر کی درخواست مسترد، نینسی پیلوسی نے دورہ افغانستان منسوخ کردیا

    واشنگٹن : کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے فوجی طیارے میں سفر کی درخواست منسوخ ہونے پر کمرشل طیارے کے ذریعے دورہ افغانستان ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے درمیان میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر گزشتہ ایک ماہ سے کشیدگی چل رہی ہے۔

    اسپیکر نینسی پیلوسی نے الزام عائد ہے کہ امریکی صدر سے دورہ افغانستان کیلئے فوجی طیارے درخواست دی تھی جسے ڈونلڈ ٹرمپ منسوخ کرتے ہوئے مسافر طیارے میں سفر کرنے پر زور دیا۔

    نینسی پیلوسی نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگایا کہ امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے دورہ افغانستان سے متعلق تفصیلات آشکار کرکے جنگ زدہ ملک میں موجود امریکی فوجیوں اور شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کانگریس کی اسپیکر نے کہا تھا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دورے کے باعث امریکی اہلکاروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے منع کیا تھا۔

    صدرٹرمپ نے دیوار کے لیے فنڈز مختص کیے بغیر بجٹ پر دستخط سے انکار کردیا اور ملک آج حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8 لاکھ سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکہ: حکومتی شٹ ڈاؤن بدترین شکل اختیار کرگیا، ڈیمو کریٹس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا

    شٹ ڈاؤن کے باعث ایک چوتھائی حکومتی امور متاثر ہوئے، قبل ازیں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے ٹرمپ اور ڈیموکریٹس میں مذاکرات ہوئے تھے جو ناکام رہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ضد کے باعث امریکا میں طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کو 28 روز ہوچکے ہیں، دو روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ کانگریس اراکین سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اسپیکر انہیں سمجھوتے سے روک رہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈیموکریٹس نے میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

  • برطانیہ میں بچے خفیہ کارروائیوں کے لیے بطور ایجنٹ استعمال ہونے لگے

    برطانیہ میں بچے خفیہ کارروائیوں کے لیے بطور ایجنٹ استعمال ہونے لگے

    لندن: برطانیہ میں پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائیوں کے لیے بچوں کو بطور ایجنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس چائلڈ مافیا اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف خفیہ کارروائیوں کے لیے بچوں کو بطور ایجنٹ استعمال کرتی رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس بعض خفیہ کارروائیوں کے لیے 16 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کرتی رہی ہے، جبکہ بچوں سے ایک ماہ سے چار ماہ تک خفیہ کارروائیوں کے لیے معاونت لی گئی۔

    رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ادارے جاسوسی کے لیے کتنی بار اور کہاں کہاں دہشت گردوں کے خلاف بچوں کو استعمال کرتے رہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے بچوں کو خفیہ کارروائیوں میں استعمال کرنے کے اقدامات کا دفاع کیا گیا ہے، ایک بیان کے مطابق اس عمل سے برطانوی پولیس کو خاطر خواہ فوائد ملے ہیں۔


    برمنگھم میں وین کی ٹکر سے 19 ماہ کا بچہ ہلاک


    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بچوں کے ذریعے مختلف مافیاؤں سے متعلق ’بے مثل‘ معلومات جمع کی گئی ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ بچوں کو اس قسم کی کارروائیوں میں استعمال کیا گیا ہے لیکن ایسے واقعات زیادہ نہیں ہیں، جبکہ اس سے ہمیں کافی کامیابی ملی ہے۔

    خیال رہے کہ بعض طبقوں کی جانب سے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور برطانوی پولیس پر تنقید بھی کی گئ ہے، ان کے مطابق اس اقدام سے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں‘ ہولوگرام ’ٹیکنالوجی سے متعلق پارٹی رہنماوں کو بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے حالیہ صدارتی انتخابات میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال نے سیاست میں جدت کے رنگ بھر دیے ہیں، اب تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    جس کے ذریعے عمران خان خطاب تو کریں گے کسی ایک مقام پر لیکن دکھائی کئی جگہ دیں گے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہولو گرام ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اور آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے ہولوگرام کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔

    ہولوگرام کیا ہے؟

    خیال رہے کہ 7 ڈی ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے، جس میں روشنی بالخصوص لیزر شعاؤں کی مدد سے کسی منظر کو پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقہ کار میں روشنی کی شعاؤں کو کسی پردے کی بجائے ماحول پر پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقے سے بننے والی تصاویر اور ویڈیوز اتنی حقیقی ہوتی ہیں کہ ان پر اصلی کا گمان ہوتا ہے. کمپیوٹر کی اصطلاح میں اسکو ہولو گرافی کہتے ہیں۔

    ہولوگرام جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے تیار ہوتے ہیں، جو لیزر لائیٹ کے شعاعوں اور لینسز کے ذریعے کام کرتے ہیں، ہولوگرام جیسے آلات زیادہ ترسائنس فنکشن فلموں میں دکھائے جاتے ہیں، جو ایک دوسرے سے الگ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔