Tag: امریکی انتخابات

  • ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار  ہوگئیں

    ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں

    واشنگٹن : ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نمونیا کا شکار ہوگئیں، ڈاکٹرزکا کہنا ہے ہلیری کی طبیعت بہترہورہی ہے۔

    صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہیلری کلنٹن لڑکھڑا گئیں، نائن الیون کو پندرہ سال مکمل ہونے کی تقریب میں شریک سابق امریکی وزیرخارجہ اورصدر بننے کی امیدوارہیلری کلنٹن گرمی میں پانی کی کمی کا شکار ہوکرلڑکھڑا گئیں۔ طبیعت خراب ہونے کے باعث ہیلری کلنٹن گھر چلی گئیں، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

    hillary-1

    ڈاکٹروں کے مطابق مختلف الرجیز کی وجہ سے ہیلری کو کھانسی کی شکایت بھی تھی جبکہ ہیلری کلنٹن نمونیہ کا بھی شکار ہیں تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

    ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہیلری کلنٹن نےاپنی الیکشن مہم کےسلسلے میں کیلیفورنیا کا دورہ منسوخ کردیا۔

     

    ہلیری کلنٹن کے انتخابی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری کلنٹن نے ستمبر 11 کی تقریبات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے ڈیڑھ گھنٹے تک شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے دوران ان کی طبعیت ناساز ہونے پر وہ وہاں سے اپنی بیٹی کے گھر چلی گئیں تاہم اب وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

    clinton

    مخالف امیدوار نے ہیلری پر وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے صدرکا عہدہ سنبھالنے کے قابل نہیں، جوابا ہیلری نے بھی بتا دیا کہ وہ صدارتی ذمہ داریوں کے لئے مکمل طورپر فٹ ہیں۔

    امریکا میں صدارتی انتخاب نومبر میں ہوگا اور ہیلری کلنٹن کامیابی کی صورت میں امریکا کی پہلی خاتون صدر بن جائیں گی۔

  • ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

    ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی

    واشنگٹن : امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے نصف حامیوں کو’گھٹیا‘ کہنے پر معافی مانگ لی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں صدارتی مہم کے دوران مخالف امیدوار کے حامیوں کو ناپسندیدہ کہنے پر ہیلر ی کلنٹن نے معافی مانگ لی۔

    اس سے قبل ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو نسل پرست اور ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کو کمپین چلانے کا چارج دیا ہےجوسب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے تاہم ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ان الفاظ پر شرمندہ ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کا بیان لاکھوں دلچسپ اور محنت کرنے والے لوگوں کے لیے توہین آمیز ہے‘۔

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہیں،عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کےلیے امیدواروں کے درمیان الفاظ کی جنگ اور شعلہ بیانی بھی شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

  • روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    نیو یارک: ریپبلکن صدارتی امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن،امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن ایک لیڈر سے کہیں زیادہ ہیں۔

    اس بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادی میر پیوٹن کی ستائش چھپی نہیں رہی،جنہوں نے گزشتہ سال امریکی تاجر کی ’انتہائی شاندار‘ الفاظ کہتے ہوئے تعریف کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر کا اپنے ملک پر سخت کنٹرول ہے،روس کا نظام بہت مختلف ہے جسے میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتا لیکن اس نظام میں وہ واضح طور پر امریکی صدر براک اوباما سے کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    مزید پڑھیں: صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خود ہی فنڈنگ کرنے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے بیان اور میکسیکو سے ہجرت کرکے امریکا آنے والوں کو ’مجرم‘ اور ’ریپسٹ‘ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی کی تجویز کی ناصرف حکومتی اراکین،بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے ساتھیوں نے بھی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے مئی 2016 میں پارٹی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

  • صدر منتخب ہوتے ہی غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکردوں گا،ڈونلڈٹرمپ

    صدر منتخب ہوتے ہی غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکردوں گا،ڈونلڈٹرمپ

    واشنگٹن : ریپبلکن جماعت کےصدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ فوری طور پر امریکا سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے عمل کا آغاز کر دیں گے۔

    امریکی ریاست آئیووا کے شہر دی موین میں انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں فوری طور پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردوں گا اور ملک میں ایگزٹ اور انٹری کے لیے ٹریکنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا، نئے نظام کے تحت ویزا ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔

    ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ پر مجرمانہ پس منظر رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن کو جیلوں سے رہا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔


     مزید پڑھیں : امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ


    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے گا، جو الیکٹرانک طریقے سے یقینی بنائے گا کہ غیرقانونی تارکین وطن کوئی مراعات حاصل نہ سکیں۔

    اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ  تارکین وطن کے خلاف متعدد بار بیانات دے چکے ہیں، انکا کہنا تھا  منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی جانچ پڑتال کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔


     مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کی سخت جانچ پڑتال کا مطالبہ


    یاد رہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی قرار دے چکے ہیں۔

    آئندہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن سے ہوگا۔ نیا امریکی صدر اگلے برس بیس جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔


     مزید پڑھیں :  ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا


    واضح رہے کہ ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کادماغی توازن درست نہیں،ہیلری کلنٹن

    ڈونلڈ ٹرمپ کادماغی توازن درست نہیں،ہیلری کلنٹن

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر ہے.

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں انتخابی مہم کےدوران ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں.

    دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہیلری تیسرے درجے کی سیاست دان ہیں،جو صرف باتیں بناتی ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں.

    *امریکی صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں.

  • واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ کی مہم کے انچارج پال مینا فورٹ مستعفی

    واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ کی مہم کے انچارج پال مینا فورٹ مستعفی

    واشنگٹن : امریکا میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج مستعفی ہوگئے۔

    صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مینافورٹ کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  پال مینافورٹ نے استعفے کی پیشکش کی اور میں نے اسے منظور کر لیا ہے۔

    ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مینا فورٹ کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں اور انتخابی مہم جس مقام پر ہے، اس میں مینا فورٹ کی کاوشوں کا بہت دخل ہے، مینا فورٹ کو دو ماہ پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔

    ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پال مینا فورٹ کے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔

    البتہ حالیہ کچھ دنوں میں ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں چھپی تھیں جن کے مطابق وہ یوکرین کے روس نواز صدر کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔


     مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر انتخابی اسٹاف بدل دیا


    اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی انتخابی مہم کی ٹیم میں ردوبدل کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی ٹیم کی نگرانی اسٹیفن بینن کی سونپ دی، بینن ایک انتہائی معتبر نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے سابق چیئرمین پال منفورٹ بھی الیکشن کمپین میں اپنے فرائض انجام دیں گے، اسی طرح ریپبلکن امیدوار کی سینیئر مشیر کیلیئین کانوے کو انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا منیجر بنا دیا گیا ہے۔


     مزید پڑھیں :  واشنگٹن : 50ری پبلکن رہنماؤں کا ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کھلا خط


    ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد متضاد بیانات کے بعد ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ رپبلکن پارٹی کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں امریکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

  • ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر معافی نہیں مانگے گیں، کیمرون

    لندن : برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمڑون کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسی پر دیئے گئے بیان پر معافئ نہیں مانگے گیں جس میں انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ پالیسی کو احمقانہ کہا تھا.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر میں بیان دیا گیا تھا کہ اگروہ امریکہ کے صدد نامزد ہوتے ہیں تو وہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کریں گے، اس پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے تبصرہ کیا گیا تھا.

    برطانوی وزیراعظم سے جب سوال کیا گیا کہ وہ ٹرمپ کے حوالےسے دیئےگئےاپنے بیان پر معافی مانگیں گے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان کو تبدیل نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بیان دیا تھا وہ غلط تھا اور وہ اپنے بیان پر قائم ہیں.

    ڈیوڈکیمرون نے تاہم ڈونلڈ ٹمپ کواس ہفتے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار نامزد ہونے اور اپنی پارٹی کے دو سیاسی حریفوں کو صدراتی ڈور سے باہر کرنے پر خراج عقیدت پیش کی ہے.

    انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں امیدوار ایک طویل مرحلے سے گزرنے کے بعد منتخب ہوتا ہے اور جو امیدوار انتخابات میں اپنی پارٹی کی قیادت کرے وہ ہمارے لئے احترام کا مستحق ہے.