Tag: user

  • ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ

    ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں کروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں انٹرنیٹ 15 فیصد زیادہ استعمال ہوا، اضافے کی وجہ تعلیمی اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیاں ہیں۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ گھر سے دفتری امور کی انجام دہی سے بھی انٹرنیٹ زیادہ استعمال ہوا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث نوجوان طبقہ بھی گھروں میں بند ہے جن کی رسائی انٹرنیٹ تک زیادہ ہے۔

    بہت سے شہریوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمیاں بڑھادی ہیں۔ جبکہ کئی نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن گیمز بھی کھیل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی جبکہ ملک بھر میں1102افراد کرونا وائرس سے متاثر اور آٹھ اموات ہوگئیں۔ وفاقی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • اسنیپ چیٹ کی کامیاب کوشش، صارفین کی تعداد میں‌ غیر معمولی اضافہ

    اسنیپ چیٹ کی کامیاب کوشش، صارفین کی تعداد میں‌ غیر معمولی اضافہ

    واشنگٹن: موبائل ایپلی کیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کے صارفین کی تعداد میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2019 میں سوشل میڈیا کی ایپلی کیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا جس سے اس کے صارفین کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں واضح حد تک بڑھ گئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق ایک صارف دن میں 30 منٹ اسنیپ چیٹ ایپ استعمال کرتا ہے اور صارفین کی زیادہ تر تعداد کا تعلق یورپ اور شمالی امریکا سے ہے، کمپنی نے اپنی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا تاکہ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو۔

    اسنیپ چیٹ کے سی ای او ’ایون اسپیگل‘ کا کہنا تھا کہ 2019 میں کمپنی کی کمائی میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، اس سال اسنیپ چیٹ پر ’ڈیلی ایکٹو یوزر‘ یعنی روز اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 203 ملین رہی اور اس سال کمپنی کا ریونیو 388 ملین ڈالر رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔

    اسنیپ چیٹ جنس تبدیلی فیچر: مہوش حیات لڑکا بن گئیں، نام بھی رکھ لیا

    اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ اس ایپ کے نئے فلٹرز ہیں جس میں ’جینڈر سوئچ‘ (اس فلٹر میں لڑکے کی شکل لڑکی اور اسی طرح لڑکی کی شکل لڑکے میں تبدیل ہوجاتی ہے) مقبول ترین اور سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والا فلٹر سمجھا جارہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلٹر کو استعمال کرنے کے لیے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا۔

  • ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    شمالی کیلیفورنیا:سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے جاسوسی کےقوانین کے خلاف امریکی حکومت پر مقدمہ قائم کر دیا ہے۔

    امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ قائم کر تے ہوئے ٹوئٹرنےکہا ہےکہ صارفین کی حساس معلومات حاصل کرنا آزادی حق کے اظہار کی خلاف ورزی ہے، شمالی کیلیفورنیا میں ایف بی آئی اورامریکی محکمہ انصاف کیخلاف دائر مقدمہ میں ٹوئیٹرکا موقف ہےکہ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر صارفین کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنانا چاہتی ہیں، امریکی حکومت صارفین کوباخبر رکھے کہ ان کی ذاتی معلومات کیسے استعمال اورشیئر کی جاتی ہیں،اس حوالے سے ٹوئیٹر نے امریکی حکومت کو شفافیت پر ایک رپورٹ شائع کرنے کیلئےبھیجی ہے جسے اب تک شائع نہیں کیاگیا۔