Tag: Usman bazdar

  • عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے

    عثمان بزدار 3 سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے

    لاہور : سروے رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں ، پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نےعثمان بزدارکو بہترین وزیراعلیٰ قراردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین’’آئی پی اوآر‘‘ نے نئی سروے رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں۔

    رپورٹ میں اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ، پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نےعثمان بزدارکو بہترین وزیراعلیٰ قراردیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان دوسرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تیسرے اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 86 فیصدرائےدہندگان عثمان بزدارکی قیادت میں تعلیم کی سہولتوں کےاقدامات اور 72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پرمطمئن ہے۔

    ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد عوام نے عثمان بزدار کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

  • "قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے”

    "قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے”

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کسی بھی گینگ یا گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ بیان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں سرغنہ لادی گینگ کی ہلاکت کے بعد جاری کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ سفاک قاتل کوجہنم واصل کرنے والےافسرواہلکار قوم کےہیرو ہیں، قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر نازہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ درندےکا عبرتناک انجام واضح پیغام ہےکہ ایسےہر گینگ کا قلع قمع کیاجائےگا، لاقانونیت،دہشت پھیلانےوالے ہر گینگ کا ایسا ہی عبرتناک انجام ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئےہر ممکن اقدام کریگی، کسی بھی گینگ یاگروہ کو لاقانونیت یادہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں، قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

    گذشتہ روز ڈی جی خان کے ضلعی پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں‌ ہلاک

    فیصل رانا کے مطابق ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

  • پنجاب بجٹ اجلاس  سے قبل اپوزیشن کو بڑا دھچکا

    پنجاب بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو بڑا دھچکا

    لاہور: پنجاب کے بجٹ سے قبل نون لیگ اور پی پی کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کے بعد اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں شروع کردیں ہیں، عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے آج ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی، رئیس نبیل احمد، غضنفر عباس ، اظہر عباس چانڈیا ، سید عباس علی شاہ، طاہربشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئےکھلےہیں، صوبےکی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیاجارہاہے، تعلیم،صحت،زراعت، انفراسٹرکچر کےلئےزیادہ فنڈز مختص کیےجائیں گے اور ہرضلع کےلیے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایاگیاہے، کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ہمیشہ کےلئے دفن ہوچکی، پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے،مستردشدہ عناصرکی انتشارکی سیاست کوعوام نےردکردی، اب افراتفری نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست چلےگی، نئےپاکستان میں کرپشن اورکرپٹ عناصرکی کوئی گنجائش نہیں، تنقید کی پرواہ کیےبغیرعوامی خدمت کےسفر کو مزیدتیز کرینگے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کاجوحشرہواہےوہ سبق آموزبھی ہے، اپوزیشن کیجا نب سےقوم کوتقسیم کرنےکی کوشش ناکام رہی،عوام باشعورہیں ،کرپٹ عناصرکے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

    ملاقات میں اراکین اسمبلی نے شاندار اقدامات تجویز کرنےپر وزیراعلیٰ کے ویژن کو سراہا، اراکین نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کےساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کا 26سو ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، بجٹ ٹیکس فری ہوگا جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • "اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی”

    "اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی”

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوٹ مار کےکلچر کو دفن کیاہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اپوزیشن نےذاتی مفادات کی خاطرقومی مفادات کوزک پہنچائی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا اور دیگر اہم ایشوز پر اپوزیشن نےمنفی کردار ادا کیا، اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھاجائےگا۔

  • ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،جہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔

    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں انتظامی امور ،ریلیف اقدامات اور رمضان پیکج مسیت دیگر معاملات کاجائزہ لیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سے مذاکرات شروع، مظاہرین نے یرغمال اہل کار چھوڑ دیے: شیخ رشید

    واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پُر امن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے باعث کہیں جزوی اور کہیں مکمل کاروبار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے بھی کم ہے۔

    آج وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

  • عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے   بڑا اقدام

    عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میونسپل سروسزکی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے میونسپل سروسزکی فوری فراہمی کیلئے 136 تحصیل کونسلز کو 18 ارب جاری کردیئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے فنڈز کا اجرا کردیا، عثمان بزدار نے کہا تعمیر و ترقی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 21۔2020 ترتیب دیا گیا ہے، پروگرام سے 306 لوکل گورنمنٹس کی آبادی مستفید ہوگی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ مقامی سطح پرترقی کےنئےدورکاآغازہوچکاہے، 7 ہزار 352 میں سے 6 ہزار 688 اسکیمیں تقریباً 18 ارب کی لاگت سے منظور کی گئی، اسکیموں پر جلد از جلد آغاز کیلئے 4 ہزار 460 اسکیموں کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیہی سطح پر تعمیر و ترقی کیلئے 7 ارب کے 2ہزار 567 منصوبوں پر کام شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر کی میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشنز میں ایک ہزار 640 اسکیموں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ایک ہزار 25 ، نکاسی آب کیلئے 967 اسکیموں ، صاف پانی کی فراہمی کیلئے 131 اسکیموں پر کام ، سالڈویسٹ مینجمنٹ سسٹم کیلئے 33 اسکیموں اور عوام کو صحت کی مثالی سہولیات کی فراہمی کیلئے 10 اسکیموں پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان اسکیموں کیلئے تقریبا 5 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، صاف پانی، جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے بیماریوں پر قابو پانا ممکن ہوگا، فنڈز کے استعمال سے نچلی سطح پر ترقی کا سفر مزید تیز ہوگااور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،عثمان بزدار

    پی ٹی آئی کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، ڈھائی برس میں عوام کی فلاح و بہبود کےلیے بے شمار اقدامات کیے گئے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ صیاع کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا گیا ہے، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔

  • بےگناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، عثمان بزدار

    بےگناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی، پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے، کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، کوئی قوت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے خواب غفلت سے بیدار ہونا پڑے گا، بے گناہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تشدد سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

  • اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، عثمان بزدار

    اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کیلئے قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور : سردارعثمان بزدار نے بدقسمتی سے اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں نے بھی کرونا وائرس کو اپنا پارنٹر بنالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر تنقید کرتےہوئے کہا اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں کرونا کی بھی پارٹنر بن گئی ہیں، اپویشن کرونا وائرس تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ایک طرف اسپتال بھر رہے ہیں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن وائرس سے بچنے کےلی قوم کو کرونا کا شکار کررہی ہے، اپوزیشن صرف اور صرف اپنے کرپشن کیس کی فائلز بند کرانا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان جلسوں سے کورنا وائرس بڑھ سکتا ہے لیکن این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، زندہ دلان لاہور آج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کیا کہ قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • انسانی حقوق کا عالمی دن:پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

    انسانی حقوق کا عالمی دن:پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق کےلیے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے انسانیت کےلیے انسانی حقوق کا ابدی، لاگانی پیغام دیا ہے اور دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی لحاظ سے بتاہ ہوجاتے ہیں اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق کےلئے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں، نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کےلیے ترس رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عالمی برادی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہنچان ہے، آج ہمیں ہرشہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔