Tag: Usman bazdar

  • منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، عثمان بزدار

    منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے عوام روایتی سیاسی پارٹیوں کے قدامت پسند لیڈروں کی بے حسی سے تنگ آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، ہم مثبت سوچتے ہیں اور عوام کےلیے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا نارہا ہے اور فیصلوں میں بھی شفافیت نظر آتی ہے، ہمارا معیات صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام روایتی سیاسی پارٹیوں کے قدامت پسند لیڈروں کی بے حسی سے تنگ آچکے ہیں، صرف تحریک انصاف کی حکومت حالات میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مشن ہے اور لوگوں کی باتوں پر نہیں اپنے پر دھیان دیتا ہوں۔

  • تنقید کی پرواہ کئے بغیرعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، عثمان بزدار

    تنقید کی پرواہ کئے بغیرعوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، مخالفین منفی سیاست سے ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سابق حکومتوں کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔

    الحمداللہ ہمارا دامن صاف ہے، غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، دو سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہ آنا پی ٹی آئی حکومت کا کریڈٹ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، منظم پروپیگنڈے کا جواب کارکردگی سے دیں گے۔

  • کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے، عثمان بزدار

    کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرونا وائرس ہماری زندگیوں میں آچکا ہے، احتیاط سے زندگی بسر کرنا ہوگی اسی لیے محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے ملاقات کے دوران پنجاب میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے، مریضوں کے علاج کی سہولتوں اور آگے کے لائحہ عمل پر پر بات چیت کی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 6 ہزار 338 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 927 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک مریضوں کی تعداد 22964 ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 5400 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایس او پیز پر مؤثر انداز میں عملدر آمد کی ہدایت کی گئی، انہوں نے کہا کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون نا گزیر ہے، سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا ہماری زندگیوں میں آچکا ہے، احتیاط سے زندگی بسر کرنا ہوگی اسی لیے محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سب سے زیادہ عزی ہے، مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے، ہر وہ اقدام کر رہے ہیں جس سے بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہو۔

  • کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عثمان بزدار

    کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست انتہائی نقصان دہ ہے ملک کو منفی سیاست نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہیں سمجھنا ہوگا کہ ملک کو منفی سیاست نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجزکےپیش نظر قومی مفادکوسامنےرکھناہوگا دھرتی ہم سےان حالات میں اتحاد،یگانگت کاتقاضاکرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی خاطر جوش کے بجائے ہوش کی راہ پرچلنا ہوگا، وطن عزیز کی ترقی کےلیے ہر ایک کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

    غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن عوام کے ساتھ ظلم ہے، عثمان بزدار

    جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن عوام کے ساتھ ظلم ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کوبھارت کےغیرجمہوری اقدامات پرنوٹس لیناچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے، تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پرکامل یقین رکھتی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کےلیے پُر عزم ہیں، ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کےلیےاستعمال کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آڑمیں لوٹ مار اورکرپشن عوام کےساتھ ظلم ہے، سابق حکمرانوں نےذاتی مفادات کوترجیح دےکرجمہوریت کونقصان پہنچایا۔

    عثمان بزدار کا کہناتھا کہ بھارت کےمقبوضہ کشمیرمیں غیرجمہوری اقدامات کی مذمت کرتےہیں،مودی سرکارکشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے،جمہوری قوتوں کوبھارت کےغیرجمہوری اقدامات پرنوٹس لیناچاہیے۔

  • تحریک انصاف کا پہلا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا آئینہ دار ہوگا: عثمان بزدار

    تحریک انصاف کا پہلا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا آئینہ دار ہوگا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا آئینہ دار ہوگا، ہمارا بجٹ غریب آدمی کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات نظر آئیں گے، میں اور وزرا بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں موجود رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی بجٹ سیشن اور بحث میں بھرپور حصہ لیں۔

    آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ر یلیف دینے کی کوشش کریں گے‘ عثمان بزدار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وسائل کم ہیں لیکن پھر بھی عوام کی فلاح دل کے قریب ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، بجٹ اعداد کا ہیرپھیر نہیں بلکہ وسائل کے اندر ترقیاتی عمل کا عکاس ہوگا، کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کی بجٹ میں بنیادی حیثیت ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا، وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیان پاکستان نے دیکھا تھا۔

  • پنجاب اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے: عثمان بزدار

    پنجاب اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی اراکین اسمبلی میرے دست وبازو ہیں، پنجاب اب تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے دست وبازو ہیں، یہ صوبہ اب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد وسیم ہمارے سینیٹ کی نشست کے لیے امیدوار ہیں، شہزاد وسیم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرائیں گے۔

    پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار شہزاد وسیم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

    اس دوران فلاح عامہ کے کاموں، ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا تھا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان نے تبدیلی کا عمل اپنی ذات سے شروع کیا، کرپشن ملک کے لئے ناسور ہے، اسے ختم کرکے رہیں گے، پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے۔