Tag: usman-buzdar

  • سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

    سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پالیسیاں بناتے ہوئےعوامی ترجیحات اورقومی مفادات کو فراموش کیا گیا، گزشتہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشکل وقت ختم ہونے کو اور اچھا وقت دستک دے رہا ہے، پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ 8 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، قومی وسائل لوٹنے والوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کی بات کریں تو مخالفین تلملا اٹھتے ہیں، غلط اقتصادی پالیسیوں سے ملک وقوم کو بہت نقصان پہنچایا گیا، ادارے خود مختار ہیں، احتساب بلاامتیازہو رہا ہے۔

  • وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

    وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کے تحفظ کے لیے انسانی آبادی کا سونامی روکنا ہوگا، آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ چیلنج ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بہتر معیار زندگی کے لیے آبادی کے سیلاب کے سامنے بند باندھنا ہوگا، بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم آبادی منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1989 سے اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے شعور پیدا کرنا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر کی آبادی اس وقت 7 ارب 53 کروڑ ہے جبکہ سنہ 2100 تک یہ 11 ارب 20 کروڑ ہوجائے گی۔ آبادی کے لحاظ سے چین اور بھارت دنیا کے دو بڑے ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کی آبادی ایک، ایک ارب سے زائد ہے اور یہ دنیا کی کل آبادی کا 37 فیصد حصہ ہے۔

    ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں، خوراک، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل ہنگامی طور پر حل طلب ہیں۔

  • اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کردی گئی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کردی گئی: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں 10 ہزار ایکڑ پر 9 صنعتی مراکز قائم ہوں گے، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے اراضی فراہم کر دی گئی ہے، گوجرانوالہ میں 150 اور وزیر آباد میں 63 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری سے 6 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، منڈی بہاؤ الدین میں 2 ارب سے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بنائیں گے۔ ٹیوٹا کے 7 ہزار گریجویٹس کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر ممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شور مچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہار اعتماد ہے۔

  • لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غلط اقتصادی پالیسیوں سے ملک وقوم کو بہت نقصان پہنچایا گیا، معیشت کی تباہی کی بات کریں تو مخالفین تلملا اٹھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی ہر پاکستانی کی خواہش ہے، قومی وسائل لوٹنے والوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کی تباہی کی بات کریں تو مخالفین تلملا اٹھتے ہیں، غلط اقتصادی پالیسیوں سے ملک وقوم کو بہت نقصان پہنچایا گیا، ادارے خود مختار ہیں، احتساب بلاامتیازہو رہا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو نئی امید دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکیا، بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے ملک کا بیڑاغرق کیا، نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن لوٹ مارکی دولت بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کونئی امید دی، شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائےگی۔

  • معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، عثمان بزدار

    معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی توقوم کومشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شورمچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہاراعتماد ہے۔

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 22 جون کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنے والوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسے اکٹھی دولت بچانے کی فکرہے۔

  • کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےغلط پالیسیوں سے معیشت کو تباہ کیا، ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا، اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

  • عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ودیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کے جنرل منیجر کے عہدے پر شاہ نواز نادر شاہ کی تقرری کی منظوری دی گئی اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادیوں، زرعی اراضی اور باغات وغیرہ کو نقصانات سے بچانے کیلئے ہنگامی نوعیت کے فلڈ پروٹیکشن ورکس کی مجوزہ پالیسی کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب وٹنس پروٹیکشن رولز کی منظوری کے علاوہ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ٹیوٹا ایکٹ 2010میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں راولپنڈی کے موضع تخت پڑی او ردیگر شاملات کے بارے میں قواعد وضوابط کے مطابق اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کفایت شعاری اور بچت کا آغاز وزیراعلیٰ آفس سے کر کے مثال قائم کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں سے زیادتی اورغیراخلاقی ویڈیو بنانے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گھناؤنے واقعات روکنے پرقابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوزکے واقعات پر بہت تشویش ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔

    پاکپتن: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 16 جون کو پاکپتن کے گاؤں مگھر میں 4 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ماموں نے بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

  • عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، عوام کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

    عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، عوام کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

    لاہور: آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیمبر میں ہوئی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی اور صوبے کے عوام کی ترقی وخوش حالی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم کر رکھا ہے.

    سردار  عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا ڈراما اب نہیں چلے گا، اتحادیوں سے مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے.

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشا کیا گیا، خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں.

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کومصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیا تھا۔

    وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنز اسلام آباد کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے کنٹرول کے قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے فوری لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔